Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنّات سے ملاقات / اُجڑا گھر بس گیا

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

ایک بندے نے بتایا کہ میں موتی مسجد میں گیا اوروہاں کچھ دیر بیٹھا رہا ،ذکر کرتا رہا پھر میں نے اللہ پاک سے دعا کی کہ یا اللہ!اگر واقعی یہاں جنات ہیں تو آپ میری اُن سے ملاقات کروادیجئے ۔کچھ دیر بعد دو شہد کی مکھیاں آئیں اور میرے سامنے بھنبھنانے لگیں پہلے تومیں نے توجہ نہ دی لیکن کچھ ہی دیر میں مجھے احساس ہوا کہ یہ مکھیاں نما مخلوق مجھے اپنی طرف متوجہ کررہی ہیںلیکن دوسرے ہی لمحے وہ غائب ہوگئیں کیونکہ میں جنّات سے ملاقات کی دعامانگ رہاتھااس لئے وہ ظاہر ہوگئے۔اُن کی جسامت عام مکھیوں سے بہت مختلف تھی اور اُن سے کافی بڑی بھی تھی ۔(عبدالغفور،لاہور)

اُجڑا گھر بس گیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کی سات آٹھ ماہ سے قاری ہوں۔ماہنامہ عبقری میں ہماری زندگیوں میں سکون بھر دیا ہے۔خاص کر موتی مسجد کے عمل نے ہماری زندگی کی سب سے بڑی پریشانی دور کردی ہے۔ وہ مسئلہ یہ تھا کہ میری ہمشیرہ کے میاں نے اُس کو گھر سے نکال دیا اورکہا کہ میری اجازت کے بغیر اگر اس گھر میں قدم رکھا تو تم کو طلاق ہوجائے گی۔پوراگھراس معاملے کی وجہ سے پریشانی میںمبتلا ہوگیا ۔میں نے موتی مسجد میں دعاکی قبولیت کے بارے میںپڑھا تھا،میںصرف ایک یا دو بار اتوار کے دن موتی مسجد گیا وہاں اپنی بہن کاگھر بس جانے کی دعا کی،چند دن بعد اُس کا شوہر اور سُسر آکر خود اس کو واپس لے گئے ہیں ، اللہ کریم نے اُس کا گھر پھر سے بسا دیا۔  (م ،ن)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 779 reviews.