Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 4

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

اس کراماتی تیل پر ایک ہزار ایک مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر دم کرلیں اور اس کو ہر مرض میں استعمال کریں‘ اس کو استعمال کرنے سے کبھی آپ بیمار نہیں ہوں گی‘ محتاجی آپ کے قریب نہیں آئے گی‘ ہر وقت خوش رہیں گی‘ خوشیاں آپ کو نیک اعمال سے ملیں گی‘ خواتین کی فطرت میں شامل ہے یہ تانکا جھانکی کرتی ہیں‘ ہروقت ٹوہ میں رہتی ہیں‘ دوسروں کے پوشیدہ راز جاننے کیلئے بے چین رہتی ہیں ہروقت غیبت چغلی جھوٹ کی منصوبہ بندی۔۔۔ میری بہنو! آپ یہ بدترین عادات چھوڑیں گی تو آپ کو جڑی بوٹیاں‘ کراماتی تیل‘ اکسیراعظم آپ کوفائدہ پہنچائے گا۔ ہروقت ہر کام اپنے نبی کریمﷺ کی سنت کے مطابق کریں‘ اس سے آپ کا چہرہ نورانی ہوگا۔ چہرے پر تل، مہاسے، چھائیاں، کھردرا پن سب ختم ہوگا۔ ایک خاص بات جو عمل کیلئے بتارہی ہوں جب بھی اور جہاں بھی جس محفل میں میں جاتی ہوں ایک سوالیہ انداز سے بے حد خواتین پوچھتی ہیں آپ کے چہرہ پر ایک خاص چمک ہے اور چہرہ بچیوں جیسا ہے یہ اللہ کا انعام ہے، میں ہمیشہ سچ بولتی ہوں جن کاموں اور باتوں کیلئے میرے رب نے منع فرمادیا وہ میں کبھی نہیں کرتی۔ سچائی میرا اوڑھنا بچھونا، سچائی میرا لباس ہے، میری زبان پر سچ کا پہرا فٹ ہے۔ گفتگو میں ایسی سچ کی قوت ہے اور سچ ایسا منہ زور گھوڑا ہے کہ فرعون بھی اس کو لگام نہ ڈال سکا۔ دوسرا سوال خواتین مجھ سے پوچھتی ہیں کہ آپ کے ہاتھوں  میں بھی ایک خاص چمک ہے۔ ایک ملکوتی سا حسن ہے‘ میں جواب میں کہتی ہوں آپ جب سیب کھاتی ہیں تو صرف زبان ہی اس کی لذت سے آشنا نہیں ہوتی بلکہ اس کی خوشبو سے آپ کا دماغ بھی معطر ہوجاتا ہے۔ اسی طرح سچ بولنے سے پاؤں سے لے کر سر تک حسن آجاتا ہے، سچ بولنے والے فرد کی بات لوگ بہت غور سے سنتے ہیں۔ پھر خواتین پوچھتی ہیں کہ آپ کا ذہنی سکون نظر آتا ہے ہمیشہ آپ کو بہت مطمئن دیکھا۔ میں کہتی ہوں میں نے کبھی اپنے ہمسفر کی معلومات لینے کی کوشش نہیں کی ۔ میں نےآج تک کبھی کسی غیرمحرم کو نہیں دیکھا وہ میرے دیور جیٹھ ہی کیوں نہ ہوں، میرے ہمسفر کی عدم موجودگی میں کوئی دس سالہ غیرمحرم بچہ بھی نہیں آتا، بندگیٹ سے ہی بتادیتی ہوں کہ ہمسفر گھر پر نہیں ہیں جو عادات میرے ہمسفر کو پسند نہیں تھیں ان عادات کو ہمیشہ کیلئے میں نے اپنے ذہن سے نکال دیا ہے۔دن میں کئی مرتبہ ہاتھ جوڑ کر استغفار کرتی ہوں اپنے گناہوں کی معافی اپنے رب سے مانگتی ہوں‘ آخرت میں سب کو باکرہ بنادیا جائے گا پھر ان کا نکاح پڑھوایا جائے گا اگر نیک شوہر اور بیوی دنیا میں ہوں گے تو آخرت میں ان دونوں کا نکاح پڑھوا دیا جائے گا۔ میں اپنے ہمسفر کو بہت چاہتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ آخرت میں کوئی دوسرا مرد مجھ سے نکاح کرے۔

گھر کی صفائی انتہائی قلیل وقت میں کرنے کا راز

میں گھر میں اپنے آپ کو اور اپنے گھر کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھتی ہوں۔ گھر میں ہمیشہ بن ٹھن کر رہتی ہوں تاکہ میرا شوہر مجھ کو دیکھے تو خوش ہو۔ گھر کے کام خاص کرکے کپڑے میں ہمیشہ عصر کے بعد دھوتی ہوں۔ آج میں آپ کو گھر کی صفائی انتہائی قلیل وقت میں کرنے کا طریقہ بتاتی ہوں۔ آپ کپڑے ہمیشہ عصر کے بعد دھونے کیلئے واشنگ مشین لگائیے یا ایک ٹب میں سرف بھر کر اس میں کپڑے ڈال دیجئے۔ مغرب یا مغرب کے بعد تک آپ کے کپڑے دھل چکے ہوں گے اور تمام کپڑوں کو رات پھیلا دیں اور اگر ہوسکے تو جہاں کپڑے پھیلائیں‘ وہاں پنکھا چلادیں رات کو تمام کپڑے مکمل سوکھ چکے ہوں گے۔ رات کو منصوبہ بندی کرکے سوئیے‘ اس روز صبح کا ناشتہ اگر گھر کا کوئی اور فرد بنائے تو کپڑوں کو منظم انداز میں سمیٹ لیں لیکن رات کو تمام ٹب اور واشنگ مشین ان کی جگہ پر رکھیں‘ ایسا کریں مشین کا صابن کسی ٹب میں نکال لیجئے‘ مشین کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اب اس پر کور ڈھک دیجئے۔ صحیح جگہ پر مشین فٹ کردیں‘ بچے ہوئے صابن جو آپ نے ٹب میں رکھا ہے اس میں گھر کے تمام کنگھے‘ صابن دانی‘ ٹوتھ برش رکھنے کا اسٹینڈ، کچھ بچا ہوا سرف لے کر چھوٹے ٹب میں ڈالیں اور تمام اشیاء بھگو دیں۔ بیت الخلا کے استعمال کا لوٹا لے لیں۔ اس میں سرف کا بچا ہوا پانی بھردیں اکثر دیکھنے میں آیا ہے یہ لوٹا بے حد غلیظ ہوتا ہے اس کو استعمال کرنے سے قبل ایک بار ابکائی آتی ہے اس طرح فلش اور فرش کا حال ہوتا ہے رات کو یہ تمام کام کرکے آرام سے سوجائیے۔ صبح تک آپ کی تھکن اتر جائے گی۔ حسب معمول صبح کے کام سمیٹیں اب سب سے پہلے تمام سوکھے کپڑے اتاریں‘ چیک کریں کوئی بٹن ٹوٹ گیا‘ کسی کپڑے کی سلائی ادھڑ گئی ہے فوراً دھاگہ لیجئے‘ بٹن لگائیے اور ادھڑے کپڑے کی سلائی مضبوط کریں۔ لیجئے ابھی دن کے نو بجے اور آپ تمام کپڑے دھو کر فارغ ہوچکی ہیں۔ صحن پر نظر ڈالیں تو غیریقینی انداز میں دیکھیں گی ہفتوں کا کام یوں سمٹ گیا‘ اب تمام بھیگی اشیاء کی طرف جائیے ایک عدد برش ہاتھ میں لیجئے‘ پہلے کنگھے نکال کر دیکھیں‘ حیرانی ہوگی کنگھے شفاف ہوچکے ہیں، صابن دانیاں نکھر گئیں‘ برش اسٹینڈ صاف پڑا ہے‘ ان چیزوں کو سرف سے نکالنے کے بعد اچھی طرح صاف پانی سے دھولیں۔ اب اس سرف میں تمام پلاسٹک چپل جو گھر میں استعمال ہوتی ہیں انہیں کچھ دیر کیلئے بھگودیجئے اور آپ بیت الخلا کے لوٹے کی خبر لیں اس کے سرف سے بیت الخلا دھوڈالیں اور برش سے لوٹے کو خوب مانجھیں‘ لوٹا دھل چکا ہے اس کو وہیں رکھ دیں۔ اب پلاسٹک کے جوتوں کی خبر لیں‘ ان کو برش سے دھو کر صاف کریں تمام جوتے اس سرف کے پانی سے شفاف ہوگئے۔ وقت کی منصوبہ بندی کریں اور کپڑوں کے سرف کا پانی لیجئے‘ آپ خود کوئی اسلامی کتاب کا رسالہ لیں کسی ٹب میں سرف کا پانی ڈالیں اور کرسی پر بیٹھ کر پاؤں اس پانی میں ڈبولیں۔ بیس منٹ رسالہ پڑھیں۔ اتنے قلیل وقت میں آپ کے گندے پاؤں ناخن اور پھٹی ایڑیاں صاف ہوجائیں گے۔ اس ٹب سے پاؤں نکالنے کے بعد اچھی طرح صاف پانی سے دھولیں۔ اب ٹب کے بچے ہوئے سرف کو بہت احتیاط سے دوسرے ٹب یا کسی برتن میں نتھار لیں‘ دن میں اسے کھول کر دھوپ میں رکھ دیں اور رات کو جالی دار ٹب سے ڈھک دیں۔ اب آپ اس پانی سے گھر کے فرش کو اچھی طرح دھوسکتی ہیں۔ تولیہ دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں کبھی بھی مشین میں مت ڈالیے۔ انہیں ٹب میں ڈال کر کشادہ دلی سے سرف ڈالیں‘ ہاتھوں سے مسل کر دھوئیے۔ ابھی تک سینکڑوں خواتین کا معمول دیکھا ہے جس روز کپڑوں کی دھلائی کرنی ہے اس دن گھر کا تمام نظام درہم برہم‘ دوپہر کا کھانا عصر کے بعد پکتا ہے‘ بھوک لگنے سے بچے اور بڑے خفا ہیں ‘ گیٹ یا دروازے کے سامنے مشینیں پڑی ہیں‘ انواع واقسام کے کپڑے پورے صحن میں بکھرے ہوئے ہیں‘ میلے کپڑوں کو دیکھ کر گھن آرہی ہے‘ کپڑوں میں بے حد پسینے کی بو دماغ میں بس رہی ہے‘ بالٹی‘ ٹب‘ مگ پورے صحن میں بکھرے ہوئے ہیں۔ غسل خانے کا دروازہ بلاک ہوچکا ہے‘ وہاں پر مشین پڑی ہے‘ خاتون خانہ کا حال بھی ابترہے‘ بالوں پر نگاہ ڈالیں تو چڑیوں کا گھونسلا ہے‘ چہرہ لگتا ہے کہ اس کو دھونے کی فرصت نہیں آنکھوں میں چپڑ‘ بیگم کا یہ حلیہ جب شوہر دیکھتے ہیں تو منہ دوسری طرف کرکے صرف کھانے کا تقاضا کرتے ہیں‘ جواب دیا جاتا ہے کہ کھانا تو ابھی پکے گا۔ ٹھنڈا پانی پینے کیلئے کولر کی طرف جاتے ہیں گلاس ہاتھ میں ہے لیکن کولر سے پانی نہیں نکل رہا پوچھنے پر جواب دیا جاتا ہے آج تو کولر بھرا ہی نہیں۔ یہ جھگڑا طول پکڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ سارا دن کوفت اور پریشانی میں گزرتا ہے۔ جو طریقہ آپ کو بتایا ہے اس طرح دھلائی کیجئے آپ کے آدھے سرف اور آدھے پانی کی بچت‘ اگر چار گھنٹے میں دھلائی کرتی ہیں تو صرف دو گھنٹے میں دھل جائیں گے۔ کپڑوں کا بہت ڈھیر اکٹھا مت کریں چار روز بعد عصر کے بعد کا ٹائم ٹیبل بنائیے۔ راقمہ شادی کے ابتدائی دنوں میں ہمیشہ رات کو واشنگ کرتی تھی‘ فجر کی نماز کے بعد کپڑے سمیٹ دیتی تھی، ایک مرتبہ بخار تھا دن میں واشنگ کررہی تھی تو میری دیورانی آگئیں سوالیہ اندازمیں پوچھا بھابی! آپ کہیں جارہی ہیں؟ میں نے کہا نہیں میں تو واشنگ کررہی ہوں انہیں بہت تعجب ہوا لپ اسٹک‘ کاجل‘ کنگھا کیا ہوا‘ صاف لباس‘ عام طورپر خواتین کہیں جائیں تو ایسا کرتی ہیں لیکن میں ہمیشہ گھر پر ہی ایسا کرتی ہوں میں اپنے ہمسفر کیلئے یہ سب کچھ کیا کرتی ہوں‘ تمام خواتین اپنے حسن اور نفیس لباس کا بہت خیال رکھا کریں آپ کے شوہر ہمیشہ خوش رہیں گے‘ اللہ راضی ہوگا‘ اتوار کو کبھی واشنگ نہ کریں بلکہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ واشنگ ہفتے کی رات کرکے فارغ ہوجائیں۔ اتوار کو کسی بیمار کی عیادت کریں‘ کسی کی خوشی میں شرکت کریں‘ اپنے بڑے بچوں کو ہمیشہ ساتھ رکھیں‘ اللہ کی رضا کو مدنظر رکھیں۔ سوتے وقت ایک تسبیح یَا بَارِیُٔ یَا کَرِیْمُ یَاوَھَّابُ پڑھا کریں جو چاہیں گی وہ آپ کو ملے گا۔

کھانے اور پینے کے بارے میں تدابیر

(حکیم فاروق ‘ چڑھوئے والا سنانواں)

حضرت محمدﷺ نے فرمایا: ’’اے لوگو! جمع ہوکربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر کھانا کھایا کرو‘ اس طرح اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے گا۔‘‘ (نسائی) حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ’’دو آدمیوں کا کھانا تین آدمیوں کیلئے کافی ہے اور تین کا کھانا چار کے لیے کافی ہے‘ یعنی مل کر کھانے سے اتنی برکت بڑھتی ہے کہ دو کا تین اور تین کا چار کو کفایت کرجاتا ہے۔ (بخاری و مسلم) کھانا ٹھنڈا کرکے کھاؤ کیونکہ گرم کھانے میں برکت نہیں ہوتی۔ (دارمی) خوب گرم کھانے سے معدہ کمزور ہوجاتا ہے‘ کھانے میں پھونک نہ ماریں۔ (ترمذی) اور نہ ہی پینے کی چیز میں پھونک ماریں (ابوداؤد) تیز تیز گرم نہ کھائیں (احمد) کھانا بھوک رکھ کر کھائیں‘ پیٹ بھر کر مت کھائیں‘ یہ ایسی تدبیر ہے کہ اس کا خیال رکھنے سے سینکڑوں بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے’’ کُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا ’’کھاؤ پیو اور حد سے نہ بڑھو‘‘ فرمان رسول ﷺ ہے۔ ’’ایک تہائی کھانا، ایک تہائی پانی اورایک تہائی حفاظت نفس کیلئے رکھے (ترمذی)

پیٹ باہر نکلنے کی وجوہات

تین وجوہات کی بنا پر عام طور پر پیٹ باہر نکل آتا ہے جو کہ ایک خطرناک بیماری ہے۔ پہلی وجہ پیٹ بھر کر کھانا‘ دوسری وجہ کھانا کھانے کے بعد فوراً پانی پی لینا (چائے، پانی یا مشروبات) تیسری وجہ رات کا کھانا کھانے کے بعد یا تو بیٹھے رہنا یا نیم دراز لیٹ جانا پھر فوراً سوجانا۔ بہتر بات یہ ہے پانی کھانا کھانے سے پہلے پی لیں۔ درمیان میں بھی پی سکتے ہیں۔ کھانے کے بعد کم از کم پانی ایک گھنٹہ بعد پئیں۔ یہ سنت طریقہ بھی ہے۔پانی یا اور کوئی چیز بیٹھ کر پئیں اور اونٹ کی طرح ایک سانس میں نہ پئیں بلکہ دو یا تین سانسوں میں پئیں۔ برتن میں نہ سانس لیں نہ پھونکیں اور جب پینے لگیں تو بسم اللہ پڑھ لیں اور جب پی لیں تو الحمدللہ کہیں (مشکوٰۃ) حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’پانی آہستہ آہستہ پیو ( ایک گلاس تین سانس میں) اونٹ کی طرح ایک ہی بار نہ پی ڈالو‘‘ پانی میں سانس نہ چھوڑو اور نہ ہی پھونک ماروبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر پانی پیو اور پینے کے بعد الحمدللہ کہو۔ (ترمذی) کھانا کھانے کے بعد تقریباً ڈیڑھ سو قدم پیدل چلنا چاہیے اس کا ایک تو فائدہ یہ ہے کہ آپ کا ہاضمہ ٹھیک رہے گا۔ آپ کا پیٹ بھی نہیں بڑھے گا۔ رات کا کھانا ہضم کرکے سوئیں سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ مغرب کے بعد کھانا کھالیں۔ بعد میں عشاء کی نماز پڑھ لیں‘ نماز پابندی سے پڑھیں سب سے اول فرض ہے اور بہترین ورزش بھی۔ مرد حضرات نماز مسجد میں جاکر ادا کریں اور پیدل چل کر جائیں۔ جب کھانا شروع کریں تو یہ دعا پڑھیں بِسْمِ اللہِ وَعَلٰی بَرَکَۃِ اللہِ (مستدرک) اگر شروع میں بسم اللہ کہنا بھول جائیں تو جب یاد آئے یہ پڑھیں بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ ۔ (ترمذی) جس کھانے پر بِسْمِ اللہِ نہ پڑھی جائے شیطان کو اس میں ساتھ کھانے کا موقع مل جاتا ہے۔ (مشکوٰۃ شریف) جب کھانا کھاچکیں تو یہ دعا پڑھیں۔ اَلْحَمْدُلِلہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔ جب دسترخوان سے اٹھنے لگیں تو یہ دعا پڑھیں اَلْحَمْدُلِلہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَمَکْفِیٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْہٗ رَبَّنَا۔ (مشکوٰۃ) ترجمہ:’’ سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں ایسی تعریف جو بہت ہو اور پاکیزہ ہو اور بابرکت ہو اے ہمارے رب! ہم اس کھانے کو کافی سمجھ کریا بالکل رخصت کرکے یا اس سے غیرمحتاج ہوکر نہیں اٹھ رہے ہیں۔‘‘ کھانا کھانے کے بعد جب ہاتھ دھوئیں تو یہ دعاپڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ اَشْبَعْتَ وَاَرْوَیْتَ فَھَنِّئْنَا وَرَزَقْتَنَا فَاَکْثَرْتَ وَاَطَبْتَ فَزِدْنَا (حصن) ترجمہ: ’’اے اللہ !آپ نے ہمارا پیٹ بھرا اور ہمیں سیراب کیا سو آپ اسے ہمارے بدن میں لگادیں اور آپ نے ہمیں رزق دیا اور بہت دیا اور اچھا دیا سو آپ ہمیں اور دیں۔‘‘ گرمی کے دنوں میں ٹھنڈی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں۔ مثلاً کھیرا، ککڑی، کدو، ٹھنڈی سبزیاں اور پھل وغیرہ اگر مناسب ہو تو کوئی ٹھنڈا شربت تیار رکھیں جیسے شربت صندل‘ شربت کاسنی وغیرہ۔ سردی کے دنوں میں مقوی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں جیسے انڈے، گاجر کا حلوہ، چھوارے، گرم دودھ کے ساتھ شہد وغیرہ جب تک ایک چیز معدہ میں ہو دوسری چیز نہیں کھانی چاہیے جب ایک چیز اچھی طرح ہضم ہوجائے پھر دوسری غذا کھانی چاہیے کچھ غذائیں ایسی ہیں اگر اسے ملا کر کھائیں تو نقصان ہوتا ہے۔ دودھ کے ساتھ ترش چیزیں نہیں کھانی چاہیے۔ دودھ اور مچھلی ایک ساتھ نہ کھائیں۔ اس سے برص اور فالج کا ڈر ہے۔ دودھ پی کر پان نہیں کھانا چاہیے اس سے دودھ کا پانی معدہ میں الگ ہوجاتا ہے۔ دودھ چاول کے ساتھ ستو نہیں کھانا چاہیے۔ امرود‘ کھیرا، ککڑی، خربوزہ، تربوز اور دوسرے سبز میووں پر پانی نہیں پینا چاہیے۔ اگر فوراً پانی پیا جائے تو پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔ لقمہ کو خوب چبانا چاہیے کھانا کھا کر فوراً پاخانہ میں مت جاؤ اگر بہت تقاضا ہو تو مضائقہ نہیں جب پیشاب پاخانے کا تقاضا ہو اسے مت روکیں کیونکہ پیشاب پاخانہ روکنے سے سخت بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ اگر قبض ہو تو اس کو ختم کرنے کیلئے کوئی تدبیر ضرور استعمال کرنی چاہیے کیونکہ قبض کو ام الامراض کہا جاتا ہے۔

ہاضمہ کیلئے نسخہ

شہد خالص ایک پاؤ‘ دارچینی پانچ گرام‘ دار چینی کو کوٹ چھان کر پاؤڈر بنالیں پھر اس پاؤڈر کو شہد میں اچھی طرح مکس کر دیں خوراک ایک چمچہ صبح وشام کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں۔ یہ نسخہ آپ نزلہ و زکام‘ کھانسی‘ دمہ‘ ٹی بی وغیرہ بیماریوں کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نسخہ نمبر2 ہاضمہ کیلئے

انار دانہ ایک پاؤ‘ پودینہ ایک پاؤ‘ سونٹھ ایک پاؤ، ان تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک ایک چمچ صبح و شام کھانا کھانے کے بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ بلڈپریشر‘ شوگر وغیرہ بیماریوں کیلئے بھی لاجواب ہے۔نسخہ نمبر تین ہاضمہ کیلئے: جس آدمی کا معدہ خراب ہو اس کیلئے شہد فائدہ مند ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ شہد میں شفاء ہے۔ خوراک ایک چمچ صبح و شام کھانا کھانے سے پہلے یا بعد میں استعمال کریں۔ گرمیوں میں ایک چمچ شہد ایک کپ پانی میں گھول کر استعمال کریں۔

علاج کرانے سے پہلے ضروری ہدایات

علاج کرانے سے پہلے چند باتوں کاخیال رکھنا ضروری ہے چھوٹی چھوٹی بیماریوں میں دوا نہیں کھانی چاہیے۔ کھانے، پینے، چلنے پھرنے، ہوا کے بدلنے سے اس کی تدبیر کرلینا چاہیے۔ جیسے گرمی کی وجہ سے سر میں درد ہوگیا ہو توٹھنڈی ہوا میں بیٹھ جائیں۔ زیادہ کھانا کھانے سے پیٹ میں بوجھ ہوگیا ہو تو ایک دو وقت کیلئے فاقہ کرلیں۔ نیند کی کمی کی وجہ سے سر میں درد ہوگیا ہو تو آرام کرلیں یا زیادہ سونے سے سستی ہوگئی ہو تو کم سوئیں۔ دماغ سے زیادہ کام لینے کی وجہ سے خشکی ہوگئی ہو تو ذرا محنت کم کردیں۔ دماغ کو آرام و سکون دیں جب ان تدبیروں سے کام نہ چلے تو اب دوا کو اختیار کریں۔ علاج ہمیشہ ایسے حکیم سے کروانا چاہیے جو حکمت کا علم رکھتا ہو‘ بے سوچے سمجھے نسخہ نہ لکھ دیتا ہو مجھے امید ہے کہ آپ میری باتوں پر ضرور عمل کریں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 266 reviews.