Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 12

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

بالوں کے تمام مسائل کیلئے لاجواب آئل (اطہراقبال‘ فیصل آباد) ایک پاؤ نیم کے پتے‘ ڈیڑھ پاؤ سرسوں کا تیل۔ طریقہ: نیم کے پتوں کوکونڈی میں ڈال کر اچھی طرح رگڑیں (پانی نہ ڈالیں) جب یہ چٹنی کی طرح بن جائے تو ایک کڑاہی میں چٹنی کی تہہ کو بچھا دیں اس کے اوپر سرسوں کا تیل ڈال دیں اب اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب نیم کی خوشبو آنے لگ جائے اور تیل کا رنگ نیم کے پتوں جیسا ہوجائے تو اتار کراس کو چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں۔طریقہ استعمال: نہانے سے تقریباً آدھ گھنٹہ پہلے سر میں مالش کریں بعد میں نہالیں نہانے کے بعد سرسوں کا تیل ہلکا سا بالوں میں لگالیں۔ اگر جسم پر کوئی پھوڑا پھنسی خارش ہے تو اس کے اوپر ملیں اور بعد میں نہالیں یہ کینسر تک کہ پھوڑوں کیلئے مفید ہے۔ آپ اسے پی بھی سکتے ہیں۔ دانتوں کے بدنما داغ ابھی صاف کیجئے (عطاء الرحمن) میری بیٹی کے دانتوں پر بہت داغ‘ دھبے تھے۔ ان کی صفائی کیلئے مختلف قسم کے ٹوتھ پیسٹ بھی استعمال کیے لیکن فرق نہیں پڑا پھرہم پنجاب کے مشہور ڈینٹل ہسپتال میں بھی علاج کیلئے گئے لیکن وہاں بھی ڈاکٹرز اس کے دانتوں کو چمکدار نہ بناسکے۔ آخر ہم نے ایک دیسی نسخہ بنایا۔ ایک چمچ شہد میں ایک چمچ لہسن کا رس ملا کر پیسٹ بنایا اور یہ پیسٹ صرف چند ہی دن استعمال کرنے سے بچی کے دانت صاف ہوگئے۔ پھر میں نے یہی زیادہ مقدار میں بنا کے اپنے ان دوستوں کو استعمال کروایا جو سگریٹ‘ پان یا نسوار کے عادی تھے۔ اس کے استعمال سے ان کے دانت بھی موتیوں کی طرح چمکدار ہوگئے۔ خونی بواسیر کیلئے آسان نسخہ (صوفی جاوید صاحب) میری بھابی کو خونی بواسیر کا مسئلہ تھا اور کافی علاج کروانے کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہورہا تھا۔ میں نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے مشورہ کیا تو حکیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا کہ ایک پاؤ سرس(شیریں) کے بیج پیس کر آدھا، آدھا چمچ دن میں چار بار لیں۔ ہم نے یہ نسخہ بنا کر بھابی کو صرف تین یا چار دن ہی استعمال کروایا کہ ان کا مرض ختم ہوگیا اور اس دن کے بعد آج تک دوبارہ کبھی نہیں ہوا۔ کمردرد کا علاج: ایک صاحب نے بتایا کہ میری اہلیہ کو کوئی وزنی چیز اٹھاتے ہوئے اچانک کمر میں شدید درد شروع ہوگیا اس کے لیے اس نے ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ کے ساتھ چھوٹا کپ دیسی گھی نیم گرم کرکے پی لیا اور اسے فوراً کمردرد سے نجات مل گئی۔ انجیر سے بواسیر کا علاج: پچھلے سال مجھے خونی بواسیر ہوگئی‘ اس کیلئے میں نے روزانہ بنوں کی تازہ انجیر ایک کلو کھائی‘ روٹی کھانے کی بجائے میں انجیر ہی کھاتا تھا۔ الحمدللہ چند ہی دنوں میں میرا مسئلہ حل ہوگیا۔ گھٹنوں کے درد کا علاج (زاہد خان‘کوئٹہ) جس شخص کے گھٹنے میں چربی کی وجہ سے درد ہو اور ڈاکٹر اس کا علاج صرف اور صرف آپریشن ہی تجویز کرتے ہوں اس کیلئے ایک بالکل سستا اور نہایت ہی آسان نسخہ پیش خدمت ہے:۔ایک دیسی انڈے کی زردی‘ اسی کے برابر شہد اور ایک چٹکی سفید پھٹکڑی پیس کر ملالیں اور اس مرہم کو گھٹنے پر مَل کے اوپر روئی رکھ کر پٹی باندھ دیں۔ انشاء اللہ چند ہی پٹیوں کے بعد درد سے نجات مل جائے گی اور آپریشن کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ اس کے علاوہ بھی جسم میں کہیں بھی درد ہو جیسے کمر درد وغیرہ اس کے لیے بھی یہ نسخہ اکسیر ہے۔ فولادی طاقت اور رنگ سرخ و سپید نامردی‘ بے اولادی‘ جسمانی کمزوری‘ پیلی رنگت‘ بڑھاپے کے امراض اور جسم میں نئی فولادی طاقت پیدا کرنے کیلئے ایک لاجواب نسخہھوالشافی: بکرے کی ایک کلو صاف ستھری کلیجی لے کر گرائنڈ کرکے اس کا جوس نکال لیں۔ پھر اس کو کپڑے سے دیگچی کے اندر نچوڑ لیں۔ اب اس میں ایک پاؤ گائے کا مکھن، بادام، پستہ، کاجو اور چاروں مغز آدھا آدھا پاؤ پیس کر ملالیں اور گرم کرکے جوش آنے پر ٹھنڈا کرلیں۔ یہ کھوئے کی طرح بن جائے گا۔ اس میں حسب مزاج نمک یا مصری بھی شامل کرلیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس کے برفی کی طرح ٹکڑے کاٹ لیں اور ان پر چاندی کے ورق لگا کر استعمال کریں۔ بڑھاپے سے جوانی کی طرف سفر جو بے اولاد حضرات حکیموں‘ ڈاکٹروں سے مایوس ہوچکے ہوں یا ایسے نوجوان جو اپنی جوانی کھوچکے ہوں یا بڑھاپے کی کمزوری ہو تو اس کیلئے ایک لاجواب نسخہ ہے کہ دیسی انڈوں کے چھلکے (ایک پاؤ) لے کر دیگچی میں پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر چھلکوں کو ابال کر صاف کرلیں۔ پھر 7 نئے کٹورے مٹی کے لے کر پہلے ایک کٹورے کے اندر چھلکوں کو گل حکمت کریں پھر دوسرے کے اندر پھر تیسرے اسی طرح ساتوں مٹی کے کٹوروں کے اندر اس کو گل حکمت کرتے رہیں۔ یہ فولادی کشتہ تیار ہوجائے گا۔ پھر روزانہ ایک یا دو ماشہ کشتہ مکھن کے اندر ڈال کر دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاء اللہ ایک ماہ کے اندر اندر تمام جنسی امراض ختم ہوجائیں گے۔ پیٹ کی رسولی کا علاج: جس کے پیٹ میں رسولیاں ہوں اور ڈاکٹر اس کا علاج صرف آپریشن بتاتے ہوں اس مریض کیلئے ایک سادہ سا نسخہ پیش خدمت ہے۔ پنسار کی دکان سے ماوے کی ٹکی (سوگرام) میں 10 گرام سفید پھٹکڑی پیس کر آدھا چمچ صبح نہار منہ اور رات کو آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ صرف 40 دن یہ نسخہ استعمال کرنے سے انشاء اللہ پیٹ کی رسولی پانی بن کر ختم ہوجائے گی۔ سر کے بالوں کی سیاہی سدا بہار رکھنے کیلئے ایک بڑے سائز کا کچا انار لیکر اس کا چھری کے ساتھ سر کاٹ لیں پھر اس سوراخ میں ایک تولہ پارہ بھر دیں ( اگر انار چھوٹے سائز کا ہو تو اس میں آدھا تولہ پارہ ڈالیں) اس کے بعد انار کا سر دوبارہ رکھ کے دھاگے کے ساتھ اچھی طرح باندھ دیں اور کسی سائے والی جگہ میں انار کو لٹکا دیں۔ کچھ دن بعد جب انار کو کھولیں گے تو اس کا کشتہ تیار ہوچکا ہوگا۔ کالے تلوں کے تیل میں وہ کشتہ ملا کر سر پر لگائیں۔ ایسا کرنے والے کے بال کالے ہی رہیں گے کبھی سفیدی نہیں آئے گی حتیٰ کہ اگر سفید بالوں پر بھی لگادیں تو ان کے نیچے سے بھی نئے آنےوالے بال سیاہ ہی ہوں گے۔ نسخہ برائے فالج: اگر کسی کو فالج ہو‘ رگیں مردہ ہوگئی ہوں‘ ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوگئے ہوں یا کسی بیماری میں ٹھنڈی ہوا لگنے سے کوئی عارضہ لاحق ہوگیا ہو تو اس کیلئے کسی جوگی سے بڑے سائز کا ایک سانپ لیکر اس کا سر پھینک دیں اور باقی جسم کو کسی گھی والے خالی ڈبے میں ڈال کر ڈبے کے پیندے میں سوراخ کریں اور اینٹوں کی انگیٹھی میں آگ جلا کر ڈبے کو اوپر رکھ دیں۔ ڈبے کے نیچے ایک کٹورا رکھ دیں۔ وہ سانپ جل جائے گا۔ اس کا تیل نکل کر کٹورے میں آجائے گا اور ڈبے کے اندر والی راکھ کو بھی محفوظ کرلیں۔ درج بالا امراض میں اس تیل کی مالش کرکے راکھ اوپر مل دیں اور گرم کپڑے کی پٹی باندھ دیں۔ ہوا بالکل نہ لگنے پائے۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصے بعد مردہ رگیں زندہ ہوجائیں گی۔ ہمارے علاقے میں ایک شخص کو ناسور ہوگیا تھا بعد میں فالج بھی ہوگیا۔ میں نے اسے یہ نسخہ استعمال کروایا۔ میرے والد صاحب نے بھی کئی مریضوں کو یہ نسخہ استعمال کروایا ہے۔ بواسیر کیلئے عجیب نسخہ (محمدبشیر ‘ چکوال) ایک صاحب نے بتایا کہ تین چار ماہ پہلے مجھے بواسیر کی شکایت ہوگئی‘ مجھ سے نہ ہی چلا جاتا تھا نہ ہی آسانی سے بیٹھا جاتا تھا۔ ایک دن مجھے ایک باباجی پوچھنے لگے کہ کیا تکلیف ہے؟ میں نے اپنا مسئلہ بتایا۔ وہ بولے یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ ایک چھٹانک رسونت اور ایک چھٹانک بلگری لے کر ایک گلاس مولی کے پانی میں کھرل کرلیں اور اس کی چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ایک، ایک گولی صبح و شام لینے سے کچھ دن کے اندر میرا مسئلہ واقعی ختم ہوگیا۔ باقی جو گولیاں بچی تھیں وہ میں نے لوگوں میں بانٹ دیں تاکہ اوروں کو بھی فائدہ ہو۔ نوٹ: اس دوران انڈا، چائے اور سرخ مرچ سے مکمل پرہیز کرنا ہے۔ ٹائیفائیڈ بخار کیلئے (حسن ہاشمی‘ لاہور) کسی کو اگر ٹائیفائیڈ بخار ہو تو وہ ٹھیک ہوجانے کے بعد بھی اپنے اثرات دکھاتا ہے۔ اس کیلئے ایک دیسی ٹوٹکہ ہے۔ خاکسی اور نیلوفر کے پھول ہم وزن لیکر انہیں کسی مٹی کے برتن میں بھگودیں۔ بعد میں وہ پانی پینے سے کچھ ہی دنوں میں ٹائیفائیڈ بخار اور اس کے اثرات سے مکمل نجات مل جاتی ہے۔ بالوں کی نشوونما کیلئے (محمدفاران ارشد بھٹی‘مظفرگڑھ) برگ حنا‘ آملہ‘ سیکاکائی‘ رتن جوت‘ بالچھڑ‘ مازو‘ لوہ چون‘ سفید صندل برادہ‘ سرخ صندل برادہ سب چیزیں آدھ آدھ پاؤ لے لیں۔ ان سب چیزوں کو پانی میں بھگودیں تین دن پانی میں پڑی رہیں تیسرے دن پانی نتھار لیں اس پانی میں تین سیر ناریل کا تیل ڈال کر پکائیں جب پانی خشک ہوجائے صرف تیل رہ جائے تو استعمال کریں۔ مزید اگر آدھ سیر کسٹرآئل والا دیں تو زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ پیٹ بھرنے اور گیس کا علاج: سونف، اجوائن برابر برابر میٹھا سوڈا اس سے نصف باہم ملا کر کوٹ کر سفوف بنالیں رات کو چٹکی بھر کھانے سے انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ بھوک لگانے کا نسخہ: پنساریوں سے ایک پاؤزرشک لے لیں اور صبح ایک تولہ کھائیں‘ بھوک کھل جائے گی انشاء اللہ۔ کشمش کی شکل ہوتی ہے اور غشق کے ہم قافیہ ہے کیک میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ ہمیشہ چاق و چوبند رہنے کا راز (محمد عمر‘ لاہور) میرے نانا ابو کافی بوڑھے ہیں‘ کسان ہیں‘ وہ سخت گرمیوں میں کام بہت زیادہ کرتے تھے‘ اب تو بہت زیادہ ضعیف ہوگئے ہیں ان سے کام نہیں ہوتا۔ انہوں نے آدمی رکھے ہیں جانوروں اور کھیتوں کی دیکھ بھال کیلئے وہ ان کو بھی ہروقت کام کہتے رہتے ہیں۔ مجھے ایک دن کہنے لگے میں اتنا کام کرتا تھا مگر کبھی تھکتا نہیں تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ میں جب بھی نہاتا ہوں نہانے کے بعد جسم پر سرسوں کے تیل کی مالش کرتا ہوں اور پورے جسم پر دوبارہ پانی بہالیتا ہوں اس سے انسان تھکتا نہیں ہے۔ میری صحت کا راز: محترم قارئین! میرا معدہ کافی خراب تھا‘ میں نے عبقری کے دفتر سے جوہرشفاء مدینہ اور ٹھنڈی مراد لے کر استعمال کی۔ پہلے میرے سینے میں ہروقت جلن ہوتی رہتی تھی وہ بھی ٹھیک ہوگئی‘ پہلے میرا پیٹ پھولا رہتا تھا کھانے کے بعد اور پھول جاتا تھا وہ بھی اس سے ٹھیک ہوگیا۔ جوہرشفاء مدینہ نزلہ زکام کیلئے بڑی کمال کی چیز ہے۔ اس کے چند بار استعمال سے یہ ختم ہوجاتا ہے میں نے اسے کئی مرتبہ آزمایا ہے۔ اس کا قہوہ نزلہ وغیرہ کیلئے بڑا کمال ہے‘ جوہرشفاء مدینہ سے قبض بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔ ایک دن میں رات کا کھانا کھاکر جلدی سوگیا رات کو میری طبیعت خراب ہوگئی مجھے الٹی آرہی تھی۔ میں نے تھوڑی سی جوہرشفائے مدینہ کھائی اور سب کچھ ختم پھر میں سوگیا۔ ایک دن میں نے کچھ زیادہ کھالیا تھا۔ طبیعت پر بوجھ سا تھا میں نے جوہرشفائے مدینہ استعمال کی اور وہ ٹھیک ہوگیا۔ کھانا ہضم کرنے کیلئے بڑی کمال کی چیز ہے۔ سردرد کاعلاج (عبدالرحمان ‘وزیرآباد) محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے تقریباً دس سے بارہ سال پہلے آپ کی ’’سنت نبویؐ اور جدید سائنس‘‘ کا مطالعہ کیا تھا۔ سنت پر عمل کرنے سے کیا فائدہ ہوا الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب سرور کونین ﷺ کی ہر ہر سنت میں دنیا و آخرت کے بے شمار فائدے رکھے ہیں۔ مگر میرے عمل میں جو چیز آئی ہے وہ یہ ہے کہ میرے سرمیں اکثر شدید درد رہتا تھا‘ شعبہ حفظ میں عرصہ دراز سے پڑھ رہا ہوں میں نے ہر طرح کا علاج کروایا لیکن فائدہ صرف وقتی ہوتا۔ میں نے ایک سنت پر عمل کرتے ہوئے سر پر سنت طریقے سے پگڑی باندھنی شروع کردی۔ الحمدللہ جس دن سےمیں نے سر پر پگڑی باندھنی شروع کی اُسی دن سے مجھے جو سردرد کی شدید تکلیف تھی وہ ختم ہوگئی۔عورتیں ہمیشہ سر پر دوپٹہ کا اہتمام کریں ان کو بھی یقیناً فائدہ ہوگا۔ چنبل کا آسان اور آزمودہ نسخہ (ام ابراہیم طور‘ وہاڑی) سپٹران کی گولیاں 10 اگر کیپسول ملے تو پانچ عدد۔ ایک ٹیکہ دس لاکھ کا جو میڈیکل سٹور سے باآسانی مل جاتا ہے اور ایک شیشی تبت سنوکریم۔ طریقہ استعمال: کیپسول پیس لیں اب کیپسول کا پاؤڈر اور دس لاکھ کا ٹیکہ تبت سنو میں شامل کرلیں۔ بیماری شدید ہو تو ہر وقت لگائیں۔ ورنہ رات کو سوتے ہوئے لگائیں۔ چند راتوں میں بیماری جڑ سے ختم ہوجائے گی اور دوائی کو بنا کر فریج میں محفوظ کرلیں جسم پر کہیں بھی پھوڑے‘ پھنسی ہوں یا کسی زخم کو خشک کرنا ہو تو وہاں لگائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 277 reviews.