Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

جو میں نے دیکھا‘ سنا اور سوچا
بچیوں کے عریاں لباس کے بھیانک انجام
پچھلے دنوں ایک کیس آیا ماں باپ بلک بلک کر رو رہے تھے اور بار بار کہہ رہے تھے کہ ہمارے گھر پر اور ہماری بچی پر کسی نے جادو کردیا۔ ساتھ ہی ایک سولہ سال کی بچی جو کہ فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی‘ بیٹھی تھی۔ والدین کا شکوہ یہ تھا کہ دن رات ویڈیو‘ کیبل‘ موبائل‘ میسج‘ باہر کے کھانے‘ پاکی ناپاکی کا کوئی احساس نہیں‘ ہروقت غصہ‘ چڑچڑاپن‘ اپنی زندگی سے بیزار‘ گھر والوں کی زندگی سے بیزار‘نہ اپنا احساس نہ گھر والوں کا احساس‘ کام ہوا یا نہیں ہوا ‘ماں مرگئی یا زندہ ہے؟ اس کوکسی کی کوئی پرواہ نہیں‘ بس ایک ہی رٹ ہے اور زندگی کا ایک ہی قول ہے کہ میں نے ہر چیز امپورٹڈ یعنی باہر کے ملک کی استعمال کرنی ہے‘ ہر دیسی چیز مضرصحت اور ناقص ہوتی ہے اور دونمبر ہوتی ہے۔ میں نے بیرون ملک جاکر پڑھنا ہے‘ یہ قابل نفرت معاشرہ ہے‘ یہاں کے لوگوں کو اٹھنے بیٹھنے اورزندگی کا کوئی سلیقہ نہیں ہے‘ ماں باپ پر اعتراض‘ گھر پر اعتراض‘ معاشرے پر اعتراض‘ رشتے داروں سےملنا نہیں‘ تنہائی اور تنہائی کا ساتھی کیبل‘ موبائل‘ میسج‘ نیٹ اور بس۔۔۔۔۔!!! یہ شکوہ تھا والدین کا اور زارو قطار رونا تھا ۔میں ٹشوپر ٹشو دئیے جارہا تھا۔ ماں بار بار ایک چیز کا اصرار کررہی تھی کہ ہمارے گھر پر اور خاص طور پر بیٹی پرکسی نے جادو کردیا ہے اور اس جادو سے ہم تھک گئے ہیں۔۔۔!!! بیٹی ہے جو ہماری بات کا اثر نہیں لیتی‘ سارا گھر اس بیٹی کی وجہ سے پریشان ہے‘نامعلوم کیسے کیسے شرمناک میسج اس کوآتے ہیں اور یہ خودکرتی رہتی ہے۔ نہ دوپٹے کا خیال‘ نہ پردے کا خیال حتیٰ کہ حجاب دوپٹہ کا خیال تو دور کی بات ہے‘ اپنا جسم تک ڈھانپنے کا بھی اس کو خیال نہیں۔ حتیٰ کہ ایک دفعہ خود ہی کہنے لگی کہ میں اپنے کالج میں تھی تو ہمارا ٹرپ ایک پہاڑی علاقے میں گیا وہاں گورے اور گوریاں باہر سے سیرو تفریح کرنے آئے ہوئے تھے‘ ایک گوری نے بڑھ کر مجھے اپنے انگریزی کے مخصوص لہجے میں کہا:’’ اورکچھ نہیں تو اپنی قمیص کا گلا کچھ چھوٹا کردو۔۔۔! اس عمر میں تمہیں اپنا جسم ڈھانپنا بہت ضروری ہے ورنہ تمہیں کوئی نقصان پہنچائے گا۔ ‘‘یہ بات بیٹی ہنس ہنس کر کہہ رہی تھی۔ قارئین!میں اپنے بچوں کے ساتھ لاہورکے ریس کورس پارک میں گیا ہوا تھا‘ میرے قریب کے پلاٹ میںایک بچی غالباً تین ساڑھے تین سال کی ہوگی‘ ڈانس کررہی تھی اور بہت انوکھی حرکتیںکررہی تھی۔ دونوں والدین بیٹھے تالیاں بجا رہے تھے اور خوش ہورہے تھے کہ ان کی بیٹی ترقی کرگئی ہے۔ پہلے والدین اپنی اولاد کو بے لگام چھوڑتے ہیں اور ترقی کے مغالطہ میں انہیں ہر چیز کی کھلی اجازت دیتے ہیں پھر جب وہ لوگ اپنی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں تو پھر ہر عادت اور ہر کردار کا عکس جادو پر ڈال دیتے ہیں۔ میں جادو کو مانتا ہوں‘ جادو سے انکار نہیں کرتا‘ جادو کی حقیقت کا قائل ہوں۔لیکن یہ بھی خبر ہے کہ سب کچھ جادو نہیں ہوتا‘کچھ زندگی کی اور حقیقتیں ایسی ہیں جو جادو سے ہٹ کر ہیں‘ ہمیں وہ بھی تسلیم کرنا پڑیں گی اگر وہ تسلیم نہ کیا تو پھر الزام تراشی کی نفسیات ہمیشہ سدا بہار رہے گی اور زندگی یونہی مشکلات و مسائل اور پریشانیوں میں ڈھلتی چلی جائے گی۔براہ کرم! اپنی نسلوں کو پھولدار پودوں کی طرح سنواریں‘ نشوونما کریں‘ ان کی تراش خراش کریں‘ کہیں ایسا نہ ہو کہ نسلیں کانٹے دار جھاڑیوں کی طرح بڑھتی چلی جائیں اور زندگی میں تلخیاں نسل در نسل منتقل ہوتی رہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 307 reviews.