Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

نفل نماز میں بھی کئی چیزیں اکٹھی کرلیتی ہوں اور اس میں ایک نیت پوری امت کو ہدیہ بھی ہوتا ہے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے بیعت ہونے کے بعد آپ نے تین تسبیحات صبح و شام پڑھنے کوکہا کافی عرصے سے میں یہ تسبیحات پڑھتی ہوں‘ پہلے صرف صبح کو یہ تسبیحات پڑھتی تھی لیکن اب الحمدللہ آپ کی دعاؤں کی برکت سے شام کو بھی پڑھنا شروع کردی ہے۔ درس بھی اب لائیو سنتی ہوں‘ الحمدللہ آٹھ درس لائیو سن چکی ہوں اور مستقل سننے کا ارادہ ہے تاکہ اللہ اور اس کے رسول نبی کریم ﷺ کی محبت‘ رضا‘ دیدار مل جائے۔ لوگوں کی اصلاح کروں‘ اپنی اولاد کے ساتھ ہر سال حج کروں۔ گھر میں لائیو درس سنتی ہوں لنگر نہیں کھاسکتی لیکن نیت ضرور ہوتی ہے اگر وہاں درس سنتی تو لنگر ضرور کھاتی۔ الحمدللہ آپ کی دعاؤں کی برکت سے بہت سارے مسئلے اولاد کے تھے جو حل ہوئے‘ جیسے میرے بیٹے کا مزاج بہت خراب ہوگیا تھا‘ پڑھتا نہیں تھا‘ نماز اور قرآن بھی نہیں پڑھتا تھا‘میرے دونوں بچے حافظ ہیں‘ بیٹا پہلے گھر میں ہنستا بولتا نہیں تھا اب گھر میں ہنستا بولتا ہے۔ پڑھتا بھی ہے‘ اب تو آپ سے رابطے کے بعد ماشاء اللہ نماز کی باقاعدگی کی بھی کوشش کررہا ہے اور قرآن پاک بھی باقاعدگی سے پڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ 121 دفعہ سورۂ کوثر اول و آخر 101 مرتبہ درود شریف عشاء کے بعد روزانہ پڑھتی ہوں جس کی بھی بہت ساری برکتیں ظاہر ہورہی ہیں۔ نفل نماز میں بھی کئی چیزیں اکٹھی کرلیتی ہوں اور اس میں ایک نیت پوری امت کو ہدیہ بھی ہوتا ہے۔ میں روزانہ 10 آیات سورۂ کہف اور جمعۃ المبارک مکمل سورۂ کہف‘ سورۂ فتح‘ سورۂ واقعہ اور سورۂ رحمن (جب سے آپ کے بیان میں سنا ہے) روزانہ مغرب سے عشاء پڑھتی ہوں اور ایک قرآن ترتیب سے بھی چل رہا ہے۔ میرے معمولات مغرب سے عشا ءمیں۔ ہروقت باوضو رہتی ہوں۔ سورۂ فاتحہ کا ایک ہفتہ والا عمل بھی شروع کیا اپنے مسئلے کیلئے۔ رات کو سونے سے پہلے کوشش کرکے لازماً ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھتی ہوں۔ میں مراقبہ روزانہ سونے سے پہلے کرتی ہوں۔آخری چھ سورتوں کا عمل بھی نہانے سےپہلے کرتی ہوں اور نماز میں بھی اہتمام سے چھ سورتیں پڑھتی ہوں‘ وضو کے بعد 3 گھونٹ پانی کا بھی عمل کرتی ہوں‘ لیکن نیت یہ ہوتی ہے یااللہ تو مجھے میری اولاد‘ نسل اور پوری امت کو جسمانی‘ روحانی‘ اخلاقی مکمل صحت دیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 335 reviews.