Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھیرا کھائیں صحت و تندرستی پائیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

مصالحے دار اور مرغن کھانے کھاکھا کر معدے میں ہوگئی‘ تیزابیت اور جلن۔۔۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ روزانہ کھیرا استعمال کریں۔ ان سے چھٹکارا مل جائے گا۔ کھیرا السر میں بھی فائدہ مند ہے

کھیرے کا شمار کچی کھائی جانے والی سبزیوں میں ہوتا ہے۔ اس کو کھانے میں سلاد کے طور پر بھی ا ستعمال کیا جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ اکیلے بھی نمک مرچ لگا کر کھایا جاتا ہے۔ کھیرا ایک غذائیت سے بھرپور سبزی ہے کیونکہ اس کے اندر کم حرارے اور چربی بھی کم مقدار میں ہوتی ہے اس میں حیاتین اور معدنیات بھی پائے جاتے ہیں جو اس کی افادیت میں مزید اضافہ کردیتے ہیں۔
جسم کو رکھے تروتازہ: کھیرے کے اندر 96 فیصد پانی پایا جاتا ہے یہ روزمرہ پانی کا متبادل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جسم کو رکھے تروتازہ اور درجہ حرارت بھی رکھے برقرار اور تو اور جسم سے زہریلے مادوں کو بھی خارج کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ جلد کی حفاظت کیلئے: کھیرے میں حیاتین ا، ب، ج اور معدنیات میگنیشیم‘ پوٹاشیم اور سلیکا پایا جاتا ہے جو جلد کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ چہرے کے لیے ماسک بنانے میں بھی اس کا جوس استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈھیلی جلد کو مضبوط کرتی ہے۔ کھیرے میں اسکاریک ایسڈ اور کیفیئک ایسڈ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرتا ہے۔ دھوپ اور ہوا کی شدت کی وجہ سے جلد پر ہونے والے اثر کو بھی زائل کرتا ہے۔
بلڈپریشر: جن لوگوں کو ہائی اور لو بلڈپریشر کا مسئلہ درپیش ہے وہ کھیرے کا جوس استعمال کریں کیونکہ اس میں پوٹاشیم‘ میگنیشیم اور فائبر ہوتا ہے جو بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ دانتوں‘ مسوڑھوں کیلئے: جو لوگ دانتوں اور مسوڑھوں کے مسئلے سے دوچار ہیں‘ جن کے مسوڑھوں سے پیپ آتی ہے۔ وہ کھیرا کھائیں اور اپنے دانتوں کو ان بیماریوں سے آزاد کرائیں۔

ہاضمے میں مددگار ہے: مصالحے دار اور مرغن کھانے کھاکھا کر معدے میں ہوگئی‘ تیزابیت اور جلن۔۔۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ روزانہ کھیرا استعمال کریں۔ ان سے چھٹکارا مل جائے گا۔ کھیرا السر میں بھی فائدہ مند ہے۔ کھیرا نظام انہضام سے زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے جس سے معدے رہے‘ تندرست اور آپ بھی رہیں چست۔ اس کا روزانہ استعمال پرانی سے پرانی قبض کو بھی دور کرتا ہے۔ جوڑ بنائے صحت مند: کھیرے کے اندر سلیکا پایا جاتا ہے جو کہ جوڑوں کو بناتا ہے صحت مند اور تندومند۔ کینسر سے جنگ: کھیرے کے اندر لیریسینول‘  پنوریسینول اور تین لگنز پائے جاتے ہیں جو چھاتی کا کینسر‘ پراسٹیٹ کینسر‘ یوٹیرین اور بیضہ دانی کینسر کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ گنٹھیا سے نجات: کھیرے کے اندر تمام حیاتین‘ فولیٹ‘ کیلشیم اور میگنشیم پایا جاتا ہے اگر کھیرے کے جوس کے ساتھ گاجر کا جوس ملا دیا جائے تو پھر تو سونے پر سہاگہ ہوجائے گا نہ صرف یہ گنٹھیا اور ارتھرائٹس سے دے نجات بلکہ یورک ایسڈ کے لیول کو بھی کم کرتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کیلئے تحفہ: کھیرے کے اندرایک ہارمون پایا جاتا ہے جو لبلبہ کے خلیوں کیلئے مددگار ہوتا ہے جس سے انسولین بنتی ہے اس طرح یہ شوگر کے مریضوں کیلئے قدرت کا انمول تحفہ ہے۔کولیسٹرول لیول کم: کھیرے کے اندر سٹیرول بھی پایا جاتا ہے جو کہ کولیسٹرول کے لیول کو کم کرتا ہے۔ کھیرا پسینہ آور ہے: نظام اخراج کے ذریعے یہ فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے اور پسینہ آور ہے نہ صرف فاضل مادوں کو کرے خارج بلکہ گردے اور مثانے کی پتھری کو بھی کرے زائل۔ کھیرا کھائیں وزن گھٹائیں: کھیرے کے اندر کم حرارے پائے جاتے ہیں اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ وزن گھٹانے کیلئے بہترین سبزی ہے۔ کھیرا خریدتے وقت خیال رکھیں کہ یہ ہرا ہو اور تھوڑا سا سخت ہو۔ کھیرا قدرت کا انمول تحفہ ہے‘ نایاب شاہکار ہے۔ کھیرے کو اپنائیں اور اپنے آپ کو صحت مند بنائیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 527 reviews.