Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو جنات سے چھٹکارا پانے والے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ کی بابرکت ہستی ہمارے سروں پر قائم دائم رکھیں‘ اللہ کریم آپ کی زندگی‘ صحت‘ وقت‘ تسبیح خانہ‘ نسلوں میں برکت ‘ عافیت‘ رحمت‘ حفاظت عطا فرمائیں۔ آمین۔
محترم حکیم صاحب! اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بعد آپ ہستی میرے لیے اب سب سے اہم ہے کہ آپ اللہ کے رسول ﷺ کی محبت دل میں ڈالتے اور ہماری روحانی و جسمانی زندگیوں کو سنوارتے ہیں‘ درس سے روح کی وہ تربیت ہوتی ہے جس کے اظہار کیلئے الفاظ نہیں‘ گناہوں سے نفرت اور اعمال میں ہی سکون ملتا ہے۔
ہم آپ کے پاس بہت گری ہوئی حالت میں آئے تھے‘ میری شادی کے پہلے چند سال تو بہت اچھے گزرے‘ مگر پھر اچانک نامعلوم کس کی بُری نظر لگی میرے شوہر کا کاروبار دن بدن ختم ہونے لگا۔۔۔گھر میں میں‘بچے‘شوہر سب بیمار۔۔۔ عجب سی نحوست تھی۔کبھی کبھی ہمارے گھر میں خون کے چھینٹے گرتے‘ پریشانیاں تھیں کہ بس بڑھتی ہی جارہی تھیں۔جہاں جاتے کوئی جادو بتاتا‘ کوئی نظر بد بتاتا۔ جو جیسے کہتا کرتے‘ جو پڑھنے کیلئے دیا جاتا وہ پڑھتے مگر حالات سدھرنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔ان سب پریشانیوں نے مجھے اورمیرے شوہر کو ڈیپریشن کا مریض بنا کر رکھ دیا تھا۔ ہم ہروقت آپس میں لڑتے رہتے تھے۔ جب کسی نے آپ کا بتایا تو آپ کے پاس آئے تو آپ نے سورۂ قریش کا وظیفہ (ہروقت سورۂ قریش پڑھنی ہے) خوب کرنے کو کہا۔ ہم نے سب کچھ چھوڑ کر صرف سورۂ قریش پڑھنا شروع کردی‘ جیسے جیسے پڑھتے جاتے ویسے ویسے حالات ٹھیک ہونا شروع ہوگئے۔گھر میں برکت آئی ‘ سکون آیا‘ میرے شوہر کا کاروبار پہلے سے کافی بہتر ہواجس سے ہمارے بہت سے مسائل حل ہوئے۔پھر ایک بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوا کہ ہمیں مالک مکان نے بیس دن بعد ہر حال میں مکان خالی کرنے کو کہہ دیا۔ نہ ہمارے پاس پیسے تھے اور نہ ہی کہیں سر چھپانے کی جگہ۔دفتر عبقری رابطہ کیاانہوں نے حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ﴿توبہ۱۲۹﴾ سے نوازا۔ ہم نے خوب گڑگڑا کر پڑھا۔ گھر کا سارا سامان پیک کرتے ہوئے رو رو کر پڑھا کہ اے اللہ! گھر نہیں‘ مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا آرڈر دے دیا ہے‘ ایک دن پہلے تک یہ حالت تھی کہ جیسے قربانی کا جانور ذبح کیلئے مجبور کھڑا ہو۔ کوئی گھر‘ وسیلہ نظر نہیں آرہا تھا‘ مگر توکل میں بھی بالکل کمی نہ تھی۔
صبح کے وقت سامان گھر کے باہر رکھ رہے تھے اور ساتھ روتے ہوئے ذکر بھی جاری تھا کہ میرے سسر کا فون آیا اور انہوں نے ہمیں اپنی کوٹھی میں بلالیا۔ ایک لمحے میں اللہ نے ہم کو فرش سے اٹھا کر عرش پر پہنچا دیا۔ چند لمحے پہلے ہر کوئی کہتا تھا کہ بہت اپنے مرشد کے وظیفے پڑھتی ہو کچھ بھی نہیں بنا۔۔۔ مگر پھر اچانک سب حیران کہ کیسا عجیب انوکھا کام ہوا ہے۔(ب،غ)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 624 reviews.