Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انسان کسی حال میں خوش نہیں (تحریر: شمشاد احمد اعلی، علی پور مظفر گڑھ)

ماہنامہ عبقری - اگست 2008ء

انسان کو اللہ پا ک نے بے شمار اور بے بہا نعمتو ںسے نو ازا ہے اور قرآن مجید میں اللہ پا ک نے بذات خود یہ دعویٰ بھی کیا ہے ”کہ تم میری کس کس نعمت کو جھٹلا ﺅ گے ۔“لیکن اس کے ساتھ ساتھ اللہ پا ک نے خو د یہ بھی فرما دیا کہ انسان ناشکرا ہے ۔”اِنَّ الاِنسَانَ لَکَفُور مُّبِین “(سورئہ الزخرف آیت نمبر 15) انسان کو اللہ نے جس حال میں بھی رکھا ہے وہ اس حال میں خوش نہیں ہے ۔ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ اللہ پا ک کی طر ف سے یہ اعلا ن ہو اکہ جو آدمی جس چیز سے پریشان ہے وہ فلاں میدان میں آجائے ۔ جس چیز سے پریشان ہے اس کو وہا ں رکھ دے اس کا متبا دل یعنی جس چیز کو اچھا سمجھتاہے وہ اٹھا لے ۔ اس اعلا ن کو سن کر سب خوش ہو گئے اور مقررہ دن میدان میں پہنچ گئے۔ (1) ایک آدمی شا دی شدہ تھا ،بیوی سے تنگ تھا وہ بیوی کو چھوڑ آیا ۔(2) ایک کنوارہ تھا وہ بیوی کے بغیر ادھو را تھا وہ بیوی کو لے کر آگیا (3 ) ایک آدمی کی اولا د نا فرمان تھی وہ انہیں چھوڑ کرآگیا (4 ) دوسرے کی اولا د نہیں تھی وہ اولا د لے کر آگیا (5 ) ایک آدمی ٹی بی کا مریض تھا ۔ ساری را ت کھا نستا تھا وہ ٹی بی کو چھوڑ آیا اور شو گر لے آیا ۔(6 )دوسرا جو شو گر کا مریض تھا وہ شوگر رکھ آیا اور ٹی بی لے آیا ۔ اسی طر ح سب خوشی خوشی واپس آگئے ۔ (1 ) شادی شدہ جو بیوی کو چھوڑ آیا تھا گھر آیا، را ت ہوئی نہ کوئی کھا نا پکا نے والا نہ کسی نے بستر بچھا کر دیا ۔نہ کوئی چائے بنا کر دینے والا توکہنے لگا کہ چلو جیسی بھی تھی خدمت تو کرتی تھی۔(2 ) جو غیر شادی شدہ تھا بیو ی لے آیا اس نے آتے ہی سامان کی لسٹ ہا تھ میں دے دی کہ یہ لے آﺅ ۔ فلاں لے آﺅسارے پیسے خرچ ہو گئے، جیب خالی ہوگئی کہنے لگا کہ میں تو بغیر شا دی کے ہی ٹھیک تھا ۔ (3) جو اپنی اولا د کو چھوڑ آیا تھا وہ بھی ایسے ہی پشیمان ہو اکہ جیسے بھی نا فرمان تھے ٹانگیں اور سر تو دبا تے تھے ۔ (4 )جو اولا د لے آیاتھا بڑا خوش تھا ۔ لڑکوں نے آتے ہی با پ کو لٹا کر ما رنا شروع کر دیا اب وہ بولا کہ میں تو ایسے ہی ٹھیک تھا ۔ (5 )جو آدمی ٹی بی والا تھا ساری رات کھا نستا تھا وہ شوگر کی بیماری لے آیا ۔ ساری رات اٹھ اٹھ کر پیشاب کر تا تھا۔ سردی تھی ،بڑا پریشان ہوا اور کہا کہ ٹی بی ہی ٹھیک تھی چاہے ساری را ت کھا نستا تھالیکن بستر میں تو پڑا رہتا تھا ۔ یہ بار بار کا اٹھنا سر دی میں جا نا بڑا مشکل ہے ۔ (6) جو شو گر والا ٹی بی لے آیا تھا وہ ساری رات کھا نستا رہا صبح اٹھ کر کہنے لگا کہ وہی شو گر ٹھیک تھی چلو پیشا ب کر کے کچھ دیر سو تو جا تا تھا ۔ اس کم بخت ٹی بی نے تو مجھے ساری رات سونے بھی نہیں دیا ۔ واقعی اللہ پا ک کا فرمان حق اور سچ ہے ۔ ” بے شک انسان نا شکر اہے “
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 465 reviews.