Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج ........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اگست 2008ء

کان بجتے ہیں میری بیوی کو کان بجنے کی شکا یت ہے۔ اس کو فشا رِ خون کی بھی معمولی سی شکایت ہے ممکن ہے یہی وجہ ہو ۔ کسی تدبیر سے فائدہ نہیں ہو رہا ہے ۔ (عبدالعزیز۔ گوجرانوالہ ) جوا ب : کا ن میں شو ر ہو نے کی متعدد اسباب ہو سکتے ہیں جن میں سے ایک فشارِ خون ( بلڈ پریشر ) بھی ہے ۔ گر دے اور دل کی بیما ریاں بھی اس کا سبب ہو سکتی ہیں ۔ اس مر ض میں کو لیسٹر ول (مومی ما دہ جو خون کی رگوں میں جم کر ان کو تنگ کر دیتا ہے اور فشار ِ خون کا باعث ہو تاہے ) کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔ آج کل مغرب میں مکئی اور سور ج مکھی کے تیل اور اسی قسم کے دوسرے ایسے تیل جو جمتے نہیں ہیں، بہت مقبول ہو رہے ہیں ، کیو ں کہ ان میں کو لیسٹرول پیدا کرنے کی خاصیت بہت ضعیف ہو تی ہے۔ وٹا من ای خون کی رگو ں کو تندرست رکھنے کے لیے بہت عجیب و غریب ہے اور حیاتین ج اس سلسلے میں اس کو بہت مددگار ثابت ہو تی ہے ۔ یہ دونو ں کان بجنیمیں بہت مفید ہیں ان کو ضرور آزمانا چا ہیے ۔ سیب کا سرکا بھی اس مر ض میں مفید ثابت ہو تاہے ۔ چائے کے دو چمچو ں کی مقدار میں یہ سر کا پانی سے بھرے ہو ئے ایک گلا س میں ڈال کر مر ض کی شدت کے اعتبا ر سے دن میں ایک با ر دو بار یا زیا دہ بار پینے سے بھی یہ شکایت رفع ہو جا تی ہے ۔ دیہا ت کے لو گ قدیم زمانے سے اس کو اس مر ض میں استعمال کر تے ہیں ۔ اس مر ض کے لیے یہ تد بیر بھی اختیار کی جا تی ہے کہ سیدھے کھڑے ہو کر دو نو ں ہا تھ سر کے اوپر بلند کر کے گہرے گہرے سانس لیں ۔ دو تین روز تک مسلسل فا قہ کرنا بھی اس مرض میں مفید ثابت ہو تا ہے ۔ ٹانگوں کی تکلیف سوال: میری عمر 21 سال ہے ۔ ایک سال پہلے اچانک ٹانگو ں کی تکلیف میں مبتلا ہو گیا ہے ۔ پہلے ٹیسٹ ٹھیک نکلے پھر ڈاکٹر نے کہا پانی ہے ، کسی نے کہا جا د و ہے ۔ فالج کو قابو کرلیا گیا ہے۔ کچھ بہتر ہو گیا ہے ۔ گھٹنو ں سے پانی بھی نکلا اب پھر تکلیف میں ہے۔ گھٹنو ں کی وجہ سے ٹانگو ں کی جلد بھی خراب ہے جس سے پانی رستا ہے اور جم جا تاہے ۔ اب کوئی کہتا ہے کہ بچے پر جا دو نہیں ہے لیکن گھر پر ابھی بھی ہے ۔ گھر میں بہت پریشانی ہے۔ امی ابو نماز روزہ بھی کر تے ہیں ۔ براہ کرم کوئی ایسا وظیفہ اور دوا بتائیں کہ میر ابھا ئی مکمل صحت مند ہوجائے۔ ( خیر النسا ء۔ نوا ب شاہ ) جوا ب: آپ اپنے بھائی کا روحانی اور طبی دونو ں علا ج کرائیں ۔طبی طور پر معجون عشبہ ، اطریفل منڈی ، اطریفل اسطخدوس اورمرہم خار ش ۔ یہ ادویا ت لے کر اوپر لکھی تر کیب کے مطابق 2 ماہ کم از کم مستقل مزاجی سے استعمال کریں ۔ اس کا مسئلہ دراصل خون کے فسا د اور خرا بی کا ہے اور غذائی بے اعتدالی بھی اس میں بڑا اثر رکھتی ہے ۔ لہذا آپ اپنی غذاکا خیا ل رکھیں کہ مصالحہ دار اور تلی ہوئی گرم چیزو ں سے مکمل پرہیز کریں ۔ چارٹ سے غذا نمبر 1 اور3 کو استعمال کریں۔ بالوں کے تمام امراض کا حل سوال : میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال بہت زیا دہ جھڑ رہے ہیں حالانکہ پہلے میرے بال گھنے تھے اور اب یہ حال ہے کہ سرد ھو تے وقت بھی بہت زیا دہ گر تے ہیںاور با قی کسر با لوں میں کنگھی کر تے وقت پو ری ہو جا تی ہے۔ حکیم صاحب ! آ پ سے گزار ش ہے کہ مجھے اچھا سا نسخہ بھی بتائیں تا کہ اس سے بال گرنا بند ہو جائیں اور اس کے ساتھ ہی کسی شیمپو کے بارے میں بھی بتائیں جو جڑی بو ٹیو ں سے بنا ہو اہو (کامران۔ بھکر) جوا ب : محترم بہن ! ان تمام قسم کے شیمپو کی وجہ سے خواتین کے بال بر با د ہو گئے ہیں لیکن نئے نئے اشتہا رات کی وجہ سے خوا تین شیمپو لینے پر مجبو ر ہو جا تی ہیں حالانکہ یہ سرا سر نقصان اور دھو کا ہے۔ آپ ایسا کریں ریٹھا آملہ اور بالچھڑ اور مہندی کے پتے ہر ایک 50 گرام لے کر 5 کلو پانی میں ہلکا کو ٹ کر بھگو دیں اور اس پانی کو 1/2 گھنٹہ ابال لیں اور پھر روزانہ اسی پانی سے سر دھوئیں کوئی شیمپو صابن قطعی استعمال نہ کریں ۔کچھ ما ہ مستقل استعمال کریں ۔ بالو ں کے تمام امراض کے لیے لاجواب نسخہ ہے اور اگر روزانہ دن میں 3 بار نا ف میں کوئی سا تیل لگا ئیں تو نفع دوگنا ہو جائے گا ۔ غذاﺅ ں کے چارٹ سے غذانمبر 1,5,6 کو استعمال کریں ۔ ان شاءاللہ فائد ہوگا ۔ بیماریوں کا مجموعہ سوال : میری عمر 20 سال ہے 12 سال قبل مجھے دورے پڑنے شروع ہو ئے ڈاکڑوں نے مر گی تشخیص کی ۔ ہر طر ح کا اعلاج کر وایا افاقہ تو ہو ا لیکن اب بھی سال میں ایک دو مر تبہ اچانک دورہ پڑجا تاہے۔ جس سے میں بے ہو ش ہو جاتی ہو ں منہ سے آوازیں نکلتی ہیں اور جھا گ بھی اور زبان بھی کٹ جا تی ہے ۔ اکثر چوٹ لگ جا تی ہے جو بعد میں تکلیف دہ ہو تی ہے ۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہو ش میں آنے پر شدید سر درد ہو تاہے اور میں مسلسل روتی رہتی ہوں ۔ متلی بھی ہو تی ہے ۔ اس کی وجہ سے اعصاب بہت کمزور ہو گئے ہیں بقول ڈاکٹر خون کی کمی ہے ۔ جسم پہلے دبلا پتلا تھا ، اب کا فی موٹا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہو ں ۔ تقریباً 3 سال پہلے مو ٹا ہو نا شر و ع ہو ا۔ دو ماہ پہلے بر یسٹ میںگلٹی کا آپریشن ہوا لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد الحمد اللہ بالکل ٹھیک تھی لیکن اس وقت سے مجھے دائیں باز و میں سو جن اور درد محسو س ہو تاہے ۔ پٹھے کھینچے ہوئے محسو س ہو تے ہیں ۔ لیکو ریا بہت زیا د ہ ہے ۔ ایام کی با قاعدہ نہیں ہیں ۔ کم آتے ہیں ، بہت تکلیف ہو تی ہے اورپچھلے مہینے سے دو یا تین دن بعد آتے ہیں ۔ چہرے پر دانے نکل کر نشان چھوڑ دیتے ہیں ، ٹھو ڑی پر کچھ عرصہ سے بال نکل آئے ہیں ۔ کبھی کبھی قبض ہوتی ہے اور ساتھ بوا سیر خونی ہو جا تی ہے ۔ ریشہ بہت زیا د ہ ہے ۔ بس آپ یو ں سمجھیں کہ میں بیما ریو ں کا گھر ہو ں ۔پہلے بہت چست تھی ، اب بہت سست ہو ں ۔ ہما را گھرانہ دینی ہے ۔ میں پا نچ وقت نماز ادا کر تی ہو ں ۔ (ص۔ ع۔ ملتان ) جوا ب : بہن ! اگر آپ اپنے تمام مسائل کا مکمل حل چاہتی ہیں تو ماہنامہ عبقری سے ” کلونجی کے کر شمات “اور طبی تجر بات و مشا ہدات “ دونو ںکتا بیں منگوا لیں ۔ آپ حیران ہو ں گی کہ ان دونو ں کتا بو ں کی قیمت انتہا ئی کم ہے ۔ لیکن گھر کی ہر بیماری اور ضرورت کے قیمتی نسخہ جا ت مو جو د ہیں جو تدا بیر لاکھو ں روپے سے زیا دہ قیمتی ہیں ۔ یہ ہر گھر کی ضرورت ہے میرا مشورہ ہے کہ تمام قارئین یہ کتا بیں منگوا ئیں ۔ Molar کا مرض میرے مرض کا نام Molar ہے ۔ میری 16 دفعہ DNC ہو چکی ہے ۔ 10 دفعہ حمل ہو ا۔ تیسرا مہینہ شروع ہو تے ہی بچے کی تخلیق کا عمل خرا ب ہو جا تا ہے اور بچے کی جگہ پر انگور نما چھوٹے چھوٹے دانے بننے شروع ہو جا تے ہیں ۔ جنہیں Molar کہتے ہیں ۔ آخر کا ر صفائی کر وانی پڑتی ہے ۔ بعض ڈاکٹر اس کا سبب کز ن میرج قرار دیتے ہیں ۔ حمل کے دوران تمام علا متیں وہی ہو تی ہیں جو ایک حاملہ خاتون کی ہوتی ہیں ۔ جب حمل ہوتا ہے تو طبیعت عجیب اچاٹ سی ہو جاتی ہے ، ہر چیز سے بو آنے لگتی ہے ۔ دو ما ہ میں رو رو کر تڑپ تڑپ کر میں چا رپائی پر گزارتی ہو ں ۔ اندر جیسے آگ لگی ہو تی ہے ۔ اور جب DNC ہو جا تی ہے تو سکون آجا تاہے ۔ نہ کوئی روحانی علا ج چھوڑا ہے اور نہ طبی ۔ پا کستان کے چوٹی کے ڈاکٹروں سے مل چکی ہو ں لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس بیما ر ی کا کوئی علا ج نہیں ۔ آپ دوسری شا دی کریں ۔ اب پا نچ سال سے حمل بند ہے ۔ کو شش یہی ہے کہ حمل نہ ہو کیو ں کہ زندگی بر باد کرنے والی بات ہے ۔ ( ک۔ م ۔ ملتان ) جواب : بہن آپ کا مسئلہ یقینا پیچیدہ اور مشکل ہے لیکن بہن لا علاج نہیں ۔ آپ قطعی تسلی کریں اور یہ تسلی الفاظ کی نہیں دے رہا بلکہ اس نو عیت کے بے شمار مریض ملے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل تندرست ہو گئے ہیں ۔لیکن شرط یہ ہے کہ یہ دوائی مستقل مزاج سے کھائیں ۔ سپاری پا ک کسی اچھے دوا خانے کی ایک چمچہ چھوٹا صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمرا ہ کم از کم چھ ما ہ استعمال کریں ۔ بادی کھٹی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں اور زیا دہ وزن اٹھانے ، بڑی چھلا نگ لگا نے سے پرہیز کریں ۔چارٹ سے غذا نمبر 3 ،5 استعمال کریں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 472 reviews.