Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم سرما میں ورزش ایسے کرتے ہیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2014ء

سو‘ رواں موسم سرما کے دوران اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ آپ کی صحت اچھی رہے۔ اس کیلئے ورزش سے بہتر طریقہ اور بھلا کیا ہوسکتا ہے؟ لہٰذا ورزش کو اپنے روزانہ کے معمول میں شامل رکھیں

موسم خواہ کوئی بھی ہو‘ ورزش کی اہمیت ہمیشہ برقرار رہتی ہے تاہم یہ ضرور ہے کہ سرد موسم میں اپنے آپ کو چست اور سرگرم رکھنے کی خاطرورزش کی اہمیت کچھ اور بڑھ جاتی ہے کیونکہ جوں جوں سردی میں اضافہ ہوتا ہے اپنے نامناسب اور غیرموزوں لائف اسٹائل کے سبب ہمارے مزاج میں ایک عجیب طرح کی بیزاری‘ کاہلی اور چڑچڑاہٹ سی در آتی ہے۔ اس بیزاری اور ڈیپریشن کی وجہ دراصل موسم سرما کے وہ اثرات ہوتے ہیں جو ماحولیاتی آلودگی اور خود ہماری لاپروائیوں کے باعث اکثر و بیشتر ہمیں بیماریوں میں بھی مبتلا کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ موسم سرما سے ایک اور بے قاعدگی بھی موسوم ہے جسے ’’سیزنل ایفکٹوڈس آرڈر‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کیفیت کے تحت سردیوں کے موسم میں ہماری بھوک بڑھ جاتی ہے اور خود بخود نشاستہ سے بھرپور غذائیں کھانے کی طلب پیدا ہوتی ہے جس کا نتیجہ ظاہر ہے کہ وزن کی زیادتی اور نظام ہضم کی خرابی کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔
سو‘ رواں موسم سرما کے دوران اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ آپ کی صحت اچھی رہے۔ اس کیلئے ورزش سے بہتر طریقہ اور بھلا کیا ہوسکتا ہے؟ لہٰذا ورزش کو اپنے روزانہ کے معمول میں شامل رکھیں تاکہ آپ کا اسٹیمنا‘ جسمانی لچک وقوت مدافعت اور قوت برداشت نہ صرف برقرار رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوتا رہے۔ مزید یہ کہ ورزش کی بدولت آپ کیلوریز بھی گھٹا سکیں گی لیکن اگر سرد ہوا کہ کاٹ جم جانے کے راستے میں حائل ہے تو فکر نہ کریں‘ آپ گھر پر بھی ایکسائز کرسکتی ہیں۔ ان سطور میں آپ کیلئے چند آسان ورزشوں کے طریقے پیش کیے جارہے ہیں جنہیں آپ کسی مشین وغیرہ کے بغیر گھر پر ہی انجام دے سکتی ہیں۔سب سے پہلے آپ کیلئے یہ جاننا اہم ہے کہ اگر ہفتے میں چار سے پانچ روز‘ ورزش کی خاطر آدھا گھنٹہ بھی نکال لیں تو اس کی بدولت آپ ایک صحت مند اور پرکشش شخصیت میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔
ورزش کی ابتدا ہمیشہ ہلکی پھلکی وارم اپ ورزش سے کریں۔ تاکہ آپ کے جسم کی لچک میں اضافہ ہو اور آپ کسی بھی موچ یا چوٹ وغیرہ سے بچی رہیں۔ یہی نہیں بلکہ وارم اپ ورزش کی بدولت آپ کے دوران خون میں اضافہ ہوتا ہے‘ جوڑ‘ پٹھے کھل جاتے ہیں اور ریڑھ کی ہڈی کے علاوہ گھٹنوں کی حرکات میں بہتری آتی ہے۔ورزش کی ابتدا اسپاٹ جوگنگ یعنی ایک ہی جگہ کھڑے رہتے ہوئے جوگنگ کے انداز میں حرکت سے کریں۔ اس کے علاوہ ہلکی پھلکی جمپنگ کریں‘ دائیں بائیں جھکیں‘ آگے جھک کر پیروں کے انگوٹھے چھوئیں‘ کمر کے بل پیچھے کی جانب جھکیں اور گردن کو دائیں بائیں حرکت دیں۔ مزید یہ کہ اگر گھر کے قریب کوئی لیڈیز پارک ہے تو اس میں چہل قدمی کرنا‘ دوڑنا‘ سائیکل چلانا اور سیڑھیاں چڑھنا اترنا بھی بہترین وارم اپ ورزشیں ہیں۔
کک مارنا‘ اکڑوں بیٹھنا اور اٹھنا اور گھوڑا دوڑانے کی پوزیشن اختیار کرنا۔۔۔ نچلے دھڑ اور ٹانگوں کی خوبصورتی اور مضبوطی کیلئے اچھی ورزشیں ہیں۔ورزش کی ابتدا کے طور پر تمام اسٹریچنگ ورزشیں بھی خوب رہتی ہیں۔ اسٹریچنگ ایکسرسائز میں وہ ورزشیں شامل ہیں جن سے جسم میں کھنچاؤ اور لچک پیدا ہوتی ہے۔ ان ورزشوں میں بازوؤں کو دونوں اطراف میں پھیلا کر کمر کو دائیں بائیں حرکت دینا‘ بازوؤں کو سر کے اوپر لے جانا اور ٹوئسٹ کرنا وغیرہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہ تمام ورزشیں جو آپ نے اپنے سکول کے پی ٹی پیریڈ اور سکول اسمبلی میں سیکھی ہوں انہیں ذہن میں تازہ کریں۔ کیونکہ وہ سب بھی بہترین وارم اپ اسٹریچنگ ورزشیں ہیں۔
فرش پر لیٹ کر سائیکل چلانا‘ لیٹ کر اور دونوں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر بغیر کسی سہارے کے اٹھ بیٹھنا‘ دیوار پر دونوں ہاتھ لگا کر دیوار کو دھکا دینے کی کوشش کرنا‘ لیٹ کر دونوں بازو فرش پر رکھنا اور گھٹنے موڑ کر کمر کو اوپر اٹھانا۔ سر کے پیچھے دونوں ہاتھ رکھ کر کروٹ لینے کے انداز میں دائیں بائیں سر کو موڑنا۔ یہ سب پیٹ اور کمر کے پٹھوں کیلئے انتہائی مفید ورزشیں ہیں۔
اگر آپ نے یوگا سیکھا ہے تو یہ آپ کی جسمانی‘ ذہنی اور روحانی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے بہترین اورمکمل ورک آؤٹ ہے۔ لہٰذ آپ یوگا کے مختلف آسن اختیار کرکے اپنی قوت‘ اسٹیمنا‘ لچک اور جسمانی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتی ہیں۔
متوازن غذاکھائیں: اچھی اور متوازن خوراک آپ کی صحت‘ نشوونما اور بہترین قوت مدافعت پانے کے ضمن میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور کوئی بھی ورزش اس وقت تک کارگر ثابت نہیں ہوسکتی جب تک آپ کی غذا مکمل صحت بخش نہ ہو۔ یہاں آپ کیلئے کچھ مشورے پیش ہیں کہ کس طرح اپنی غذا کا ایسا پلان مرتب کریں جو آپ کیلئے سودمند ثابت ہوسکے۔
تروتازہ قدرتی غذاؤں کواپنی خوراک میں شامل رکھیں۔ جیسے کہ موسم کے پھل اور سبزیاں جو سردیوں میں وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہیں۔ لہٰذا فریش سلاد کھائیں‘ ہر طرح کا ساگ اور پھلیاں کھانے میں شامل رکھیں اور میوے بھی ضرور کھائیں تاکہ آپ کی صحت پر ان چیزوں کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں۔ موسم کی رنگارنگ سبزیاں اور پھل جیسے کہ بیریز‘ نارنگیاں اور گاجر وغیرہ اپنی خوراک میں شامل رکھیں کیونکہ ان خوش رنگ پھلوں اور سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو نہ صرف آپ کی یادداشت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ آپ کے دل کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔ گرین ٹی‘ جڑی بوٹیوں کے مفید عرقیات اور مختلف قسم کے سوپ بھی پئیں کیونکہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتے ہیں۔ ان کے استعمال سے وزن میں کمی بھی آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں متوازن خوراک کا درجہ حاصل ہے۔سردیوں کے موسم میں بھوک زیادہ لگتی ہے لیکن زیادہ کھانے سے اجتناب کریں اور وہی چیزیںکھائیں جو آپ کے معدے پر بار نہ ہوں اور آسانی سے ہضم ہوجائیں۔
 مزید یہ کہ رات کا کھانا بھوک رکھ کر کھائیں اور سفید آٹے کی روٹی‘ ڈبل روٹی اور مرغن غذائیں کم سے کم کھائیں۔ کیفین اورالکحل والے مشروبات کے علاوہ کولڈ ڈرنکس سے جہاں تک ممکن ہو پرہیز کریں۔ اپنی نیند پوری کریں اور سردی کے باوجود سحرخیزی کی عادت ہرگز ترک نہ کریں۔ یہ تمام تجاویز وزن گھٹانے اور فٹنس پانے کیلئے بلاشبہ انتہائی سود مند ہیں۔ تاہم آپ اپنی جسمانی ضروریات کو سمجھتے ہوئے اپنا لیں‘ ایسا پلان مرتب کریں جو آپ کیلئے ہر لحاظ سے موزوں ہو۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 798 reviews.