Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چھپکلی اور بوڑھے موذن کا کراماتی علاج (ایڈیٹر کے قلم سے)

ماہنامہ عبقری - اگست 2008ء

(قارئین! آپ کے لیے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں، آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں) جلدی بیما ریا ں جہا ں علا ج میں زیا دہ وقت لیتی ہیں وہا ں قیمت بھی زیا دہ ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس کی وجہ ہے ما حولیا تی گرد و غبار۔ چونکہ جلد جسم کا بیرونی حصہ ہو تاہے اس لیے آلودگی اور خاص طور پر فضائی آلو دگی جلد پر زیا دہ اور جلدی اثر کر تی ہے ۔ انسان کی جتنی بیما ریا ں ہیں وہ تمام پو شیدہ ہیں لیکن جلدی بیما ری واحد بیما ری ہے جو پو شیدہ کبھی نہیں رہ سکتی۔ چاہے وہ خاموش ہو یا جلدی زخم یا پھو ڑے پھنسی کی شکل میں۔ایک مریض میرے پا س آیا اس کے دونو ں ہا تھ، پا ﺅ ں ، بازو، پنڈلیا ںاور چہرہ گلے ہوئے تھے۔ پیپ بہہ رہی تھی۔ مریض نے مجھے جلد کے چھلکے اتار کر دکھائے۔ کہنے لگا بہت علاج کیا افا قہ نہ ہو ا۔میں نے توجہ سے دیکھ کر مرض کے لیے منا سب دوا دے دی۔ مریض دوا لے کر چلا گیا اس کے بعد پھر نہیں ملا ۔ ایک دن ایسا ہوا کہ میں با زار جا رہا تھا کہ ایک شخص رکشہ سے اتر کر مجھے ملا ۔کہنے لگا پہچانا میں نے کہا کہ چہر ہ تو شناسا معلوم ہو تا ہے کہنے لگا میں وہی مریض ہو جس کے ہا تھ پا ﺅ ں گلے ہوئے تھے ۔دیکھئے اب میں با لکل تندرست ہو ں۔ لیکن یہ فا ئدہ آپ کی دوا سے نہیں ہو ا۔ مغل پو رہ میں مسجد کے موذن بابا جی ایک تیل دیتے ہیں ۔میرے ایک جاننے والے نے اپنی بھانجی کے لیے جس کویہی تکلیف تھی استعمال کیا ۔اس کی بھانجی بالکل تندرست ہو گئی ۔با با پیسے نہیں لیتا جو کوئی جتنی خدمت کر دے قبول کر لیتا ہے ۔ میں نے بیس پچیس دن وہی تیل استعمال کیا مجھے بہت فائدہ ہوا اور اب میں بالکل صاف شفاف اور تندرست ہو ں ۔ اس مریض کی بات سن کر بہت حیرت ہوئی۔ اس با با کا مکمل پتہ اس سے لے لیا وقتاً فوقتاً کوئی مریض اس مرض کا میرے پاس آتا تو میں اسے اس با بے کی خدمت میں بھیج دیتا اور ہر دفعہ مجھے بہت مثبت نتا ئج اور حوصلہ افزا ءالفا ظ سننے کو ملتے ۔ چند ایک لو گو ں کو نسخہ لینے کے لیے بھیجا تھا لیکن بابے نے ٹال دیا ۔ آخر کا ر کچہری میں ملا زم ایک دوست کو با بے کے پیچھے لگا یا کہ کسی نہ کسی طر ح وہ نسخہ حاصل ہو جائے۔ اب اس نے نسخہ کیسے حاصل کیا وہ بھی کہا نی سن لیں ۔ دوست کہنے لگا کہ میں روزانہ اپنے بیٹے یا ملا زم کے ہا تھ کو ئی اچھی چیز پکی ہوئی بھجوا دیتا ۔کبھی کھیر، کبھی کوئی شر بت ،کبھی مٹھائی۔ یہ سلسلہ کئی ماہ تک چلتا رہا۔ ہفتہ دو ہفتہ کے بعدمیں بابا سے ملنے چلا جا تا لیکن میں نے کبھی بھی اس دوائی یعنی تیل کے نسخہ لینے کا اظہا ر نہیں کیا ۔ایک دفعہ میں نے کرنڈی کا سوٹ پہنا ہو اتھا۔ بابا دیکھ کر کہنے لگا کپڑ ا تو بہت اچھاہے ۔ کیا نام ہے اس کپڑے کا؟میں نے کہا کرنڈی کہتے ہیں ۔ میں سمجھ گیا اور 1260 روپے کا سوٹ خرید کر سلوایا اور یہ سوٹ با بے کو گفٹ کیا۔با با بہت خوش ہو گیا ۔ ایک دفعہ بابا کہنے لگا کہ تجھے جڑی بوٹیو ں کا شوق ہے۔ میں سمجھ گیا ہو ں آخر یہ با ل دھوپ میں سفید نہیں کیے تو مجھ سے وہی نسخہ چا ہتا ہے ۔ چلو بتائے دیتا ہو ں دراصل مسجد میں چھپکلیا ں بہت زیا د ہ ہیں۔ میں انہیں ما ر ڈالتا ہو ں ۔ ایک پاﺅسرسو ں کے تیل میں 7 عدد چھپکلیا ں ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر جلا لیں ۔ جب چھپکلیا ں جل جائیں تو تیل کو چھان کر محفوظ کر لیں ۔ بس یہی تیل ہر گلے سڑے اور کسی بھی قسم کا زخم جو کسی بھی دوا سے ٹھیک نہ ہونے والا ہو ، اس تیل سے بالکل تندرست ہو جاتاہے (ان شا ءاللہ )۔یہ ترکیب مجھے تقسیم ہند سے قبل ایک ہندو حکیم نے بتلائی تھی ۔اس دن سے یہ نسخہ استعمال کررہا ہو ں ۔ نہا یت مفید ہے ۔ آپ بھی بنا کر دیکھیں ۔میں تو نے تو ایسے گندے اور سڑے زخمو ں پر جنہیں کاٹنے کے فیصلے ہو چکے تھے، آزما یا۔ میں ما یو س نہیں ہوا بلکہ حوصلہ بڑھا ۔ بہت سے لوگ یہ تیل پرانی خارش اور خنا زیر، گلٹیو ں پر بھروسے سے استعمال کراتے ہیں ۔ ہڈی ٹوٹنے کے بعد پرانا ز خم جو کسی بھی دوائی سے ختم نہ ہو تا ہو مزید فسچو لا یا بھگندر کے زخم پر لگانے سے لا جوا ب فائدہ ہو تاہے ۔ آزما ئش شرط ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 481 reviews.