Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - اگست 2008ء

بگڑیا ں وہ ہی بنا تا ہے میں نے اپنی سہیلی کے گھر کو دیکھا۔ ہما را ان کے گھر کوئی خاص آنا جا نا نہیں ۔ میں نے دیکھا کہ میری سہیلی کا بھائی ہے۔ اس سے میری شا دی ہو رہی ہے۔ میر ی والدہ روتی ہیں ۔میں انہیں تسلی دیتی ہو ں کہ آپ مت روئیں ابھی بار ا ت تو آئی نہیں پھر میں خود ہی کہتی ہو ں معلوم نہیں ابھی تک بارا ت کیوں نہیں آئی۔ جیسے ہی میں چھت پر جا تی ہو ں تو وہیں سے مجھ سے کوئی کہتا ہے کہ آج بارا ت نہیںآئے گی بلکہ اگلے ہفتے کو آئے گی۔ پھر میری آنکھ کھل گئی ۔ (غ۔ و۔ کر اچی ) تعبیر : اللہ آپ کے لیے اچھے رشتہ کا انتظام کرے گا اور ازدواجی زندگی خوشحال ہو گی مگر اس میں کچھ وقت لگے گا یا یوں کہیں کہ کچھ رکا وٹ چل رہی ہے ان شا ءاللہ عنقریب دور ہونے کا امکان ہے بشر طیکہ آپ نماز کی پابندی کریں اور کریم آقا کے حضور پیشانی رگڑیں پھر اس کے فضل وکرم کا نظارہ کریں ۔سب بگڑیا ں وہی بنا تا ہے اس سے ہر گز غافل نہ ہو ں ورنہ نقصان اپنا ہے اس کا کچھ نہیں بگڑے گا ۔ فقط واللہ ا علم روشن مستقبل میں نے دیکھا کہ ایک چاند جیسا بچہ ہے کہ اس کی چار آنکھیں ہیں دوکھلی اور دو بند ہیں ۔ میرے پا س ایک لڑکی بیٹھی ہے۔میں اس سے کہتی ہو ں کہ اس بچے کے اوپر کوئی کپڑا ڈال دو تا کہ اسے پرندو ں کی نظر نہ لگے لیکن اس نے میری بات نہیں مانی آخر میں نے اس کے اوپر کپڑا ڈال دیا۔ (عنبرین قریشی ۔ واہ کینٹ ) تعبیر : آپ کے خوا ب کے مطا بق اللہ کے لطف و کرم سے آپ کا مستقبل روشن ہو گا اور بہترین شوہر نصیب ہو گا بشرطیکہ آپ درود شریف کثر ت سے پڑھیں۔ نیز آپ کو اولا د کی دولت سے بھی مالا مال کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم رشتہ ازدواج میں نے خوا ب میں دیکھا کہ جو لڑکی مجھے اچھی لگتی ہے میں ان کے گھر جا تا ہو ں تو وہ لڑکی آٹا گوندھ رہی ہو تی ہے اور میں اس کے ساتھ بیٹھ کر پیا ز چھیلنے لگتا ہو ں جو چھلکے آٹے کے اندر جا رہے تھے وہ چھلکے میں آٹے سے نکالتا ہو ں اور پھر میں اس میں سے پیا ز کے چھلکے کے بجائے ایک موٹی سی ہڈی اور ایک دو کنکر نکالتا ہو ں اس لڑکی کے گھر والے اور وہ لڑکی ہنس رہے ہو تے ہیںپھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ (محمد احمد ۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان ) تعبیر : آپ کے خوا ب سے ایسا لگتا ہے کہ آپ دونو ں انشا ءا للہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ اگر چہ کچھ رکا وٹو ں کا اندیشہ ہے لیکن امید ہے وہ رکا وٹیں آپ کی محنت و کو شش سے دور ہو جائیں گی بشر طیکہ اس مہم میں آپ اللہ کی مدد کو ساتھ لیکر چلیں اور نما زمیں خو ب دل لگائیں چنانچہ آپ سورة رحمن تلا وت کر کے دعا کریں ۔ واللہ اعلم مالی آسو دگی میں نے دیکھا کہ میں اپنے ملک کا صدر بن گیا ہو ں اور پر وٹوکو ل کے ساتھ گھر جا تا ہو ں۔ سب سے پہلے اپنے والد محترم کے پا ﺅ ں چھو کر انہیں مبا رک باد دیتا ہو ں اس کے بعد اپنے بزرگ جن کا چند دن پہلے انتقال ہو گیا ہے کے پا ﺅ ں چھو کر مبا رک با د دیتا ہو ں پھر بیدار ہو جا تا ہو ں۔ (عبدالما جد ۔احمد پو ر شر قیہ ) تعبیر : خوا ب اچھا ہے اور اس با ت کی طر ف اشا رہ ہے کہ آپ پر کوئی مالی پریشانی ہے تووہ دور ہو جائے گی او ر مالی آسو دگی نصیب ہو گی نیز قر ض سے نجا ت ہو گی بشر طیکہ آپ سورئہ جمعہ کی پابندی کرکے دعا کیا کریں۔ فقط واللہ اعلم خوشی کی علا مت میرا چچا زا د بھائی مجھ سے شا دی کرنا چا ہتے ہے میں نے استخا رہ لیا تو استخا رہ کے دوران تین خواب دیکھے ۔ (1 )تین سفید ساڑھیا ں نظر آئیں (2 )بڑے سے لا ل کپڑے میں سفید ڈاٹس پڑے ہوئے تھے(3 )بہت بڑا کمرہ ہے ایک طر ف بہت سی خاندان کی لڑکیا ں ہیں دوسری طر ف بہت سی چارپائیاں بچھی ہوئی ہیں۔ آخری چار پا ئی پر میری امی سوئی ہوئی ہیں۔ بیج کمرے میں کھڑی ہو ں ۔ ساتھ ہی میرا کز ن کھڑا ہے میں نے سفید رنگ کا دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے ۔ میرا کزن میرے دوپٹے کا ایک پلو پکڑ کر کھینچتا ہے تو ساتھ کھڑی لڑکیا ں زور زور سے ہنستی ہیں۔ میں اپنا دوپٹہ چھوڑنے کے لیے بہت اصرا ر کر تی ہو ں لیکن وہ ہنستا رہتا ہے۔میں کہتی ہو ں کہ میں امی سے تمہاری شکا یت کر وں گی تب بھی وہ بغیر کسی ڈر کے ہنستا رہتا ہے اور دوپٹہ نہیں چھوڑتا میں زور زور سے امی کو آواز یں دیتی ہو ں اتنے میں آنکھ کھل جاتی ہے ۔ (یا سمین عزیز احمد ۔ گجرا ت ) تعبیر : آپ کے استخا رہ کے مطا بق یہ رشتہ مو زو ں ہے اور خیر و خو شی کی علامت ثابت ہو گا البتہ آپ کا کزن اچھا شوہر ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی بعض خوا ہشات کا احترام نہ کر کے آپ کو خواہ مخواہ ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کا عادی ہو گا لیکن یہ وجہ رشتہ سے انکا ر کا سبب نہیں ہو سکتی کیونکہ ہر انسان میں کچھ نہ کچھ تو کمی ہو اہی کر تی ہے ۔ بہر کیف آپ کا یہ کزن اچھا شو ہر ثابت ہو گا اور ایسا لگتا ہے کہ یہ شادی ہو کر ہی رہے گی۔ اللہ اس میں خوب خوب برکتیں ڈالے اور ہر طرح سے بد مزگی سے محفوظ رکھے ۔ آمین ۔ واللہ اعلم دل سے محبت کرنیوالاشوہر میں دیکھتی ہو ں کہ میرے دانت بظا ہر تو ٹھیک ہیں لیکن بہت ہلتے ہیں خصوصاً آگے کے دانت بہت ہل جاتے ہیں اور ان سے خون نکلتا ہے۔ میں روتی ہوں لیکن کوئی بھی میر ی با ت پر توجہ نہیں دیتا حتیٰ کہ امی بھی کہتی ہیں کہ کچھ نہیں ہو ا۔پھر میں پانی منہ میں ڈالتی ہو ں مجھے بے حد تکلیف ہو تی ہے میرے دانت تو ٹھیک محسو س ہو تے ہیں لیکن اندر سے ٹوٹ چکے ہیں۔ لیکن با ہر بھی نہیں نکلتے ۔ (عما ر ہ سعید ۔ گو جرانوالہ ) تعبیر : آپ کے دشمن نا کام ہو ں گے اور ان کا حسد و بغض آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا البتہ ان کی طر ف سے دی ہو ئی تکلیف سے آپ کو کچھ اذیت بر داشت کرنا پڑے گی لیکن نتیجہ آپ کے حق میں ہو گا نیزآپ کے استخارے کے مطابق آپ کا کزن اچھا شوہر ثابت ہو گا اور مالی خوشحالی کا ذریعہ بنے گا اور دل سے محبت کرنے والا ہمدم ہو گا ۔ واللہ اعلم ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 483 reviews.