Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

 روتی ماؤں کی فریادیں

جو میں نے دیکھا سنا اور سوچا۔ ایڈیٹر کے قلم سے

قارئین! ماؤں کے معاملے میں میںبہت حساس ہوں‘ کیا کروں؟ کیونکہ مائیں زندگی کا پہلا اور آخری سہارا ہوتی ہیں جن کے ذریعے معاشرے کی بنیادیں‘ علم و حکمت کی بنیادیں ‘ سکون اور امن کا عَلم بلند ہوتاہے۔ ایک ایسی روتی سسکتی ماں کاخط میرے سامنے پڑا ہے لکھا ہے:۔’’ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو خیریت سے رکھے۔ بیٹا میرے ساتھ بہت بدتمیزی کرتا ہے اور گندے گندے الزام لگاتا ہے۔ بیوی بھی اس کے ساتھ ہے کہ میں گھر نہ آؤں‘دونوںمیاں بیوی چاہتے ہیں کہ میں ہمیشہ گھر سے باہر رہوں‘ بہنوں کو بھی گھر آنے سے روکتا ہے۔ اتنی بدتمیزی‘ سختی‘ بے ادبی اور بے وقاری کرتا ہے کہ میں مہینے میں دو دن اپنے گھر رہتی ہوں باقی پورا مہینہ کبھی کسی بیٹی کے ہاں کبھی کسی کے ہاں۔۔۔!!! بیٹا کہتا ہے گھر بیچ دو‘ تاکہ میں پورا حصہ خود لے لوں اور بہنوں کو حصہ نہ دوں اور کسی اچھی سوسائٹی میں گھر لے لوں۔ گالیاں تو دینا اس کیلئے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہرپل‘ ہرسانس گالیاں ہی دیتا ہے۔ نماز‘ تسبیح‘ ذکر اس کے کبھی قریب نہیں آئے۔ کیبل موسیقی میںہروقت وہ اور اس کی بیوی مشغول رہتے ہیں۔ جب وہ گالیاں دیتا ہے تو اس کی بیوی ساتھ بیٹھی مسکراتی سنتی رہتی ہے۔ بہنوں کو کہتا ہے کہ اپنا حصہ مجھے لکھ کر دے دو اگر زندگی بھر کبھی اس گھر میں آنا چاہتی ہو۔ میں پوری زندگی بیٹیوں کے دروازے پر نہیں رہ سکتی مہربانی کرکے کوئی روحانی نظر فرمائیں! آپ کی بہت مشکور ہوںگی۔‘‘
قارئین! یہ ایک خط نہیں میرے پاس ڈھیروں خط اور بے شمار خط ہیں۔ میں اکثر روتی سسکتی ماؤں کے پیغام اپنے لاکھوں قارئین تک پہنچاتا رہتا ہوں   آخر ان ماؤں کا کیا قصور ہے؟ کیا یہ بچے کو اس لیے جنم دیتی ہیں کہ کل وہی بچہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ننگی اور گندی گالیاں دے‘ گندے اور غلیظ الزام لگائے ایسا ہرگز نہیں۔۔۔! ماؤں سے میری مخلصانہ اور معتبرانہ درخواست ہے کہ وہ دوران حمل اور زندگی بھر ایسی مسنون دعاؤں کا اہتمام کریںجس سے اللہ راضی ہوکر اولاد کے دلوں میں محبت اور پیار ڈالے‘ مجھے تو صرف یہی حل نظر آتا ہے اگر رب راضی ہوا تو محبت پیار سکون مل سکتا ہے اگر رب راضی نہ ہوا تو محبت پیار چین سکون کبھی مل نہیں سکتا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 939 reviews.