Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپکا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

بکرا آدمی بن گیا
خواب: ایک کمرے میں میری ٹیچر‘ بہن‘ میں اور کچھ سہیلیاں ہیں وہاں ایک سفید رنگ کا بکرا ہے‘ جس کے سینگ بھی ہیں‘ سب مل کر اس کو ذبح کرنے لگے ہیں بکرے کو کسی نے پکڑا ہوا نہیں ہے۔ میں دل میں سوچتی ہوں یہ کسی وقت بھی حملہ کرسکتا ہے۔ اچانک بکرا میری طرف آجاتا ہے اور مجھ پر حملہ کردیتا ہے۔ کبھی مجھے سینگ مارتا ہے کبھی ٹانگیں مارتا ہے لیکن مجھے نقصان نہیں ہوتا۔ میں اپنا بچاؤ کرتی رہتی ہوں لیکن بکرا مسلسل مجھے مارتا رہتا ہے۔ میں بکرے کے سینگ پکڑلیتی ہوں۔ پھر قصائی آتا ہے اور بکرا آدمی بن جاتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے غصہ آیا تھا میں نے سارا غصہ اس پر نکال دیا۔ پھر وہ آدمی بکرا بن جاتا ہے اور قصائی اس کو ذبح کردیتا ہے۔ (سویرا‘اسلام آباد)۔

تعبیر: ماشاء اللہ بہت مبارک خواب ہے اور آپ کو اپنے مخالفوں پر غلبہ نصیب ہوگا اور ازدواجی زندگی میں شوہر اور بیٹے کا سکھ دیکھنا نصیب ہوگا۔ نیز مالی خوشحالی کی بھی علامت ہے۔ آپ ایک تسبیح استغفار اور ایک تسبیح درود شریف کی روزانہ یکسوئی کے ساتھ پڑھا کریں۔

میری بارا ت آگئی
خواب: دیکھا کہ میری شادی ہورہی ہے۔ میں لائٹ پرپل کلر کا شرارہ پہنی ہوئی ہوں‘ میں امی سے کہتی ہوں کہ اس سوٹ کی میچنگ کی نیل پالش نہیں ہے‘ میں خود خرید کر لاؤں گی۔ پھر شاید میں نے بازار میں رنگ برنگی نیل پالش دیکھیں۔ اس کے بعد دیکھا کہ میں کسی سے کہتی ہوں کہ اتنی دیر ہوگئی اور میرا میک اپ بھی باسی سا ہوگیا مگر بارات اب تک نہیں آئی۔ اس کے بعد میں آنسوؤں سے روتی ہوں کہ اتنا وقت ہوگیا اور میری عشاء کی نماز بھی نکل رہی ہے۔ میں تو منہ دھورہی ہوں بعد میں دوبارہ میک اپ ہوجائے گا۔ پھر بارات آگئی۔ پھر دیکھتی ہوں کہ میری کزن مجھے ڈونگے سے وضو کرارہی ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ (نسرین‘ کراچی)۔

تعبیر: ماشاء اللہ اچھا خواب ہے اور آپ کی دلی مراد پوری ہوگی اور دین کی طرف رغبت اور گناہوں سے معافی کا بھی اشارہ ہے۔ آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں اور پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام کریں۔

گھر میں چوری
خواب: میں نے دیکھا کہ میرے شوہر (مرحوم) نے میرے بیٹے کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔ جو کہ حقیقت میں، میں نے استری کرکے رکھا تھا اور وہ بہت خوش ہیں۔ پھر دیکھا کہ میرے کزن جو کہ فوت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کالی اور براؤن پٹیں والا کرتا پہنا ہوا  ہے۔ ایسا ہی کرتا میرے بیٹے نے پہنا ہوا ہے۔ ایک خواب میرے بیٹے نے دیکھا کہ گھر میں چوری ہوگئی ہے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور الماری خالی پڑی ہے۔ (مہ جبیں‘ لاہور)۔

تعبیر: آپ کے پہلے خواب کے مطابق آپ کے مرحوم شوہر اچھی حالت میں ہیں اور جو ہدیہ ایصال ثواب کرکے انہیں پہنچایا گیا ہے اس پر خوش ہیں۔ دوسرے خواب کے مطابق آپ کے صاحبزادے آپ کے مرحوم کزن کا سا طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہیں۔ تیسرے خواب کے مطابق آپ کے بیٹے کو کسی بیماری کا اندیشہ ہے یا وہ اس میں مبتلا ہوچکے ہیں لہٰذا اس کی طرف سے فوراً گوشت کا صدقہ دیں۔ نیز روزانہ 500 بار  لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھا کریں۔ انشاء اللہ حفاظت ہوگی۔

پریشانیاں دور
خواب: میں نے دیکھا کہ میں مایوس بیٹھی ہوئی ہوں اور میری شادی میرے تایا کے بیٹے سے طے ہوئی ہے۔  میں بہت پریشان ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ کاش ایسا ہوجائے کہ

میری شادی کسی وجہ سے نہ ہوسکے (حقیقت میں بھی میں ایسا ہی چاہتی ہوں) کیونکہ میں کسی اور کو پسندکرتی ہوں اور میں جسے پسند کرتی ہوں اس کی بہن نے خواب دیکھا ہے کہ وہ ہمارے گھر میرا رشتہ لینے کیلئے آتے ہیں اور ایک پلیٹ میں مٹھائی ہوتی ہے اور وہ سرخ کپڑے سے ڈھکی ہوتی ہے۔ (صائمہ شبیر‘حیدرآباد)۔
مشورہ: آپ کے خواب کے مطابق انشاء اللہ آپ کی تمام پریشانیاں دور ہوں گی اور آپ کی دلی مراد اللہ تعالیٰ جلد پوری فرمادیں گے۔

گیٹ پر دستک اور
خواب: میں اور میری بہن دونوں بچوں کو پڑھا رہے ہوتے ہیں کہ گیٹ پر دستک ہوتی ہے۔ میں کیا دیکھتی ہوں کہ گیٹ پر ’’ج‘‘ کھڑا ہوتا ہے جو مجھ سے ٹیوشن پڑھنا چاہتا ہے (جبکہ حقیقت میں تو وہ پڑھا لکھا ہے) میں ’’ج‘‘ کو دیکھ کر تعجب میں پڑجاتی ہوں کہ یہ ہمارے گھر کیسے آگیا لیکن دل ہی دل میں اسے دیکھ کر خوش ہوتی ہوں‘ وہ کمرے میں آتا ہے جہاں پر تمام بچے پڑھ رہے ہوتے ہیں اور وہاں پر میری بہن بھی بیٹھی ہوئی بچوں کو پڑھا رہی ہے وہ بھی ’’ج‘‘ کو حیرت سے دیکھتی ہے۔ پھر بچوں کو پڑھانے لگ جاتی ہے۔ میں بہت زیادہ خوش ہوتی ہوں اور اسی خوشی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ش، سکھر)۔

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق انشاء اللہ آپ کی کوئی دلی مراد جلد پوری ہونے والی ہے۔ ’’ج‘‘ کے ساتھ معاملات کرنے میں محتاط رویہ اختیار کرنا بہتر ہوگا۔

رکا کام ہوجائے گا
خواب: میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک اندھیرے کمرے میں ہوں اور مجھے محسوس ہوا کہ یہ کسی بزرگ کا کمرہ ہے۔ لیکن مجھے وہاں ڈر نہیں لگتا پھر میں اپنے آپ کو اس کمرے کے باہر کھڑا ہوا دیکھتی ہوں تو کوئی شخص مجھے یہ نام بتارہا ہے کہ راضی‘ راضی پھر میری ٓآنکھ کھل گئی۔ (عافیہ شاہ جہاں‘ فیصل آباد)۔

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کا کوئی رکا ہوا کام اللہ کے فضل سے ہوجائے گا۔ آپ کثرت سے یَابَدِیْعُ پڑھا کریں۔ انشاء اللہ کرم ہوجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 991 reviews.