Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کامیابی کا راز

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

لوہے سے اگر کام نہ لیا جائے تو اس کو زنگ لگ جاتا ہے۔ اسی طرح اگر آدمی کام نہ کرے تو اسے بھی زنگ کھاجاتا ہے
محمد حفیظ‘ لاہور

اگر آپ کو علم کی آرزو ہے تو اس کیلئے محنت ضروری ہے اگر آپ کو خوراک کی ضرورت ہے تو اس کیلئے بھی محنت بنیادی شرط ہے اگر آپ مسرت چاہتے تھے تو اس کیلئے بھی آپ کو محنت کرنا پڑے گی۔ محنت کی حیثیت قانون کی سی ہے اس کی پابندی ہی آپ کو ہرمقصد میں کامیاب کراسکتی ہے۔
کام کرو کسی بھلائی کیلئے خواہ کتنا ہی آہستہ آہستہ کرو۔ پھول اگانے کی کوشش کرو خواہ پھول کیسا ہی کم درجے کا کیوں نہ ہو‘ محنت خواہ کسی قسم کی ہوہمیشہ اعلیٰ اور متبرک ہوا کرتی ہے تمہارے بڑے بڑے کام ہی خدا کی بارگاہ میں تمہاری مناجات ہیں۔ایمانداری سے محنت کرو‘  تم ایک شاندار اور وسعت پذیر مسرت سے ہمکنار ہوجاؤگے۔ یاد رکھئے! محنت ہی آپ کو اپنے مقاصد میں کامیاب کرسکتی ہے۔ محنت کے بغیر ذہانت بھی کچھ کام نہیں آتی۔ میں کسی سے یہ نہیں کہتا کہ ہنرمند بنو۔ میں کہتا ہوں کہ محنت کرو۔ جی لگا کے محنت کرو اور ایمانداری سے محنت کرو حتیٰ کہ منزل مقصود آپ کے قدموں تلے ہوگی۔ محنت کے بغیر کامیابی کی امید خود فریبی اور حماقت ہے۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہنے سے کچھ نہ ہوگا۔ خیالی پاؤ کچھ فائدہ نہ پہنچائیں گے۔ ہوائی قلعے بنانے کی بجائے عملی طور پر کام کیجئے اور مٹی کے کچے مکانات ہی بنائیے۔ بیسیوں لوگ میرے پاس آتے ہیں اور اپنے بچوں کو فنون سکھانے کے متعلق مجھ سے مشورہ طلب کرتے ہیں۔ میرا ان سے ہمیشہ یہی مشورہ ہوتا ہے کہ آپ کا بیٹا جو کچھ بننا چاہتا ہے اسے اس کیلئےمحنت کی تلقین کیجئے کیونکہ محنت شاقہ ہی اسے اپنے مقاصد میں کامیاب کروا سکتی ہے اور یہ بالکل درست ہے لوہے سے اگر کام نہ لیا جائے تو اس کو زنگ لگ جاتا ہے۔ اسی طرح اگر آدمی کام نہ کرے تو اسے بھی زنگ کھاجاتا ہے۔ مبارک ہے وہ شخص جسے کام میسر آگیا ہے اس کو کسی دوسری برکت کا طلبگار نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے پاس کرنے کیلئے کام ہے جو اس کی زندگی کا مقصد ہے۔ اسے وہ مقصد حاصل ہوگیا ہے۔ بے شک محنت ہی کا نام زندگی ہے۔ کرو! کچھ کرو! کچھ کردکھاؤ‘ کچھ پیدا کرو‘ خواہ تمہارا کام نہایت ہی حقیر اور معمولی نتاج کا حامل ہی کیوں نہ ہو۔ جو کام بھی تمہیں کرنا ہے اسے پوری محنت اور دیانت سے کرو‘ اسی میں کامیابی کا رازپوشیدہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 105 reviews.