اگر کوئی طالب علم یہ چاہتا ہو تو اسے ہرامتحان میں کامیابی ہو اور ایسے ہی کوئی مفکر یا انجینئر یہ خواہش کرے کہ اس سے نئی نئی ایجاد ہو یا یہ خواہش ہو کہ زندگی کے ہر شعبہ میں فتح و نصرت حاصل رہے تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو روزانہ 289 مرتبہ پڑھنے کامعمول بنالے۔
زنیرہ‘ چیچہ وطنی
اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس فتاح ہے کیونکہ اس کی نظر عنایت سے ہر مصیبت‘ آفت اور وبا دور ہوجاتی ہے اور اس کی مہربانی سے ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے اور سختی ختم ہوجاتی ہے اور تنگی راحت میں بدل جاتی ہے اس کی مدد سے دشمنوں پر فتح کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ غرضیکہ وہ ہر قسم کی تکلیف دینے والی چیز کو دور فرماکر راحت و رحمت کا باب کھولنے والا ہے پہلے اس نے اپنے انبیاء کرام کے ذریعے انسانوں کیلئے رشدو ہدایت کے دروازے کھولے پھر سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریم ﷺ کے ذریعے اپنی رحمت کو اور کشادہ کیا اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر اپنی رحمت کے خزانے کھولنے والا ہے اس لیے اسے الفتاح کہا جاتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 289 ہیں۔
امام قشیری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس شخص نے یہ جان لیا کہ اللہ تعالیٰ رزق اور رحمت کے دروازے کھولنے والا‘ اسباب میسر کرنے والا اور تمام چیزوں کو درست کرنے والا ہے تو اب وہ اللہ کے علاوہ کسی اور میں دل نہیں لگائے گا۔ اس اسم کے فوائد اور خواص مندرجہ ذیل ہیں۔
ہر کام میں آسانی کا عمل: یہ اسم ہر کام میں آسانی پیدا کرنے کیلئے بہت مفید ہے۔ لہٰذا جو شخص اسم یَافَتَّاحُ صبح یا رات کو سوتے وقت گیارہ سو مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے اس کا ہر مشکل کام خودبخود حل ہوجائے گا کیونکہ اس اسم کی برکت سے راستے کی رکاوٹیں ہٹ جاتی ہیں۔ امام بونی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس اسم کے ذاکر پر اللہ تعالیٰ اپنی راہ کھول دیتا ہے۔
رکی ہوئی شادی کا حل: جن لڑکوں یا لڑکیوں کی شادیاں رک جاتی ہیں اور والدین کے لیے پریشانی کا سبب بنتی ہیں۔ ایسی رکی ہوئی شادیوں کی راہ کھولنے کیلئے اس اسم کو روزانہ 1156 مرتبہ بعدنماز عصر 40 روز تک پڑھیں‘ اگر وہ خود نہ پڑھ سکیں تو ان کے والد یا والدہ میں سے کوئی ایک اس وظیفہ کو پڑھ لیں۔ انشاء اللہ شادی کی راہیں کھل جائیں گی۔
قید سے خلاصی کا عمل: یہ عمل قید سے خلاصی کیلئے بھی بہت مفید ہے لہٰذا اگر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ میں ناحق پھنس گیا ہو تو اس کے لیے چند افراد مل کر اکیس ہزار مرتبہ روزانہ سات دن تک پڑھیں۔ انشاء اللہ وہ قید سے رہائی پائے گا۔
فتح و نُصرت کا عمل: اگر کوئی طالب علم یہ چاہتا ہو تو اسے ہرامتحان میں کامیابی ہو اور ایسے ہی کوئی مفکر یا انجینئر یہ خواہش کرے کہ اس سے نئی نئی ایجاد ہو یا یہ خواہش ہو کہ زندگی کے ہر شعبہ میں فتح و نصرت حاصل رہے تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو روزانہ 289 مرتبہ پڑھنے کامعمول بنالے۔ انشاء اللہ جس کام کو ہاتھ لگائے گا اسی میں فتح حاصل ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں