Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دل کے امراض کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

 محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں دل کی مریضہ ہوں اور پتے میں بھی پتھری ہے۔ اس کیلئے میں ڈاکٹری ادویات کافی عرصہ سے استعمال کرتی رہی مگر مجھے مستقل آرام نہ آرہا تھا ۔ پھرمجھے کسی نے دل اور پتے کی پتھری کیلئے ایک روحانی علاج بتایا۔ میں نے درج ذیل روحانی عمل آزمائے تو مجھے اب ان دونوں بیماریوں کے حوالے سے کافی سکون ہے۔دل کے امراض کیلئے میں نے جو روحانی علاج کیا وہ درج ذیل ہے:۔
کسی بھی صاف برتن پر سورۂ الم نشرح لکھ کر اس برتن کو آب زم زم سے دھو کر وہ آب زم زم پی لیں‘ اس سے مجھے کافی آرام آگیا ہے اور عمل اب بھی جاری ہے۔
پتے کیلئے بھی میں الم نشرح ہر روز صبح گیارہ مرتبہ پانی پر دم کرکے پیتی ہوں‘ اور شام کو بھی گیارہ مرتبہ الم نشرح پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیتی ہوں اوراس کے بعد رات کو سونے سے پہلے بھی گیارہ دفعہ سورۂ الم نشرح پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیتی ہوں۔ اس عمل کی برکت سے میرے پتے میں اب درد نہیں ہوتا۔ الحمدللہ! عمل جاری ہے ۔

کسی بھی صاف برتن پر سورۂ الم نشرح لکھ کر اس برتن کو آب زم زم سے دھو کر وہ آب زم زم پی لیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 316 reviews.