Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیسن کی مٹھائی

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں اکثر گھر میں ایک سویٹ ڈش بناتی ہوں‘ یہ بہت اچھی بیسن کی مٹھائی ہے اور ہر کوئی اپنے گھر میں اسے بناسکتا ہے۔ ایک تو یہ جلدی بن جاتی ہے اور دوسرا مزیدار بھی بہت ہوتی ہے۔
اشیاء: بیسن ڈیڑھ کپ‘ انڈے آٹھ عدد‘ چینی ڈیڑھ کپ‘ ناریل دو کپ ( ناریل کرش شدہ یعنی سوئیوں کی طرح لمبا کٹا ہوا) گھی حسب ضرورت‘ بادام پستہ وغیرہ

(گارشنگ کیلئے)۔ ترکیب: بیسن کو گھی میں بھون لیں‘ انڈے اور چینی پھینٹ لیں (چاہے تو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں) جب بیسن خوشبو دینے لگے تو پھینٹے ہوئے انڈے اور چینی آہستہ آہستہ ڈالیں اور چمچ چلاتے جائیں۔ پھر کھوپرا اور بادام بھی کتر کرڈال دیں۔ جب سب چیزیں بھن جائیں تو کسی ٹرے میں جما کر چاندی کے ورق لگا دیں اور ٹکڑیاں کاٹ لیں یا ہاتھ سے لڈو بنا کر رکھ دیں‘ گرم گرم یا دونوں طرح پیش کیا جاسکتا ہے۔نوٹ: ناریل کے پیکٹ بازار میں عام مل جاتے ہیں‘ ایک زیادہ پسا ہوا ہوگا لیکن دوسرا کرش شدہ سوئیوں کی طرح ہوگا وہ بہتر ہوگا۔ (فرحت‘ لاہور)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 327 reviews.