Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نظر کبھی کمزور نہ ہوگی!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں دو سال سے ہر فرض نماز کے بعد یہ وظیفہ کرتی ہوں۔ الحمدللہ! میری نظر بالکل ٹھیک ہے‘ میں ایک سٹوڈنٹ ہوں اور تمام بہن بھائیوں کیلئے میری طرف سے یہ تحفہ ہے جب بھی آپ وضو کریں آسمان کی طرف نظر اٹھا کر ایک دفعہ دوسرا کلمہ اور ایک دفعہ سورۂ قدر پڑھیں اور ہر نماز کے بعد یَانُوْرُ گیارہ دفعہ پڑھ کر ہاتھوں کے انگوٹھوں کے ناخنوں پر پھونک ماریں اور آنکھوں پر لگائیں انشاء اللہ نظر کمزور نہیں ہوگی بلکہ عقاب سے بھی تیز ہوجائے گی۔ ہر نماز کے بعد یہ آیت مبارکہ بھی سات مرتبہ پڑھ کرآنکھوں پر دم کریں۔

فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾۔
حفظ بصار ت کیلئے ٹوٹکہ:نہایت ہی مفید ٹوٹکہ ہے‘ حفظ بصارت کے لیے لاجواب ہے۔
 ھوالشافی: لونگ کی ڈوڈیاں (جو گول گول سے دانے لونگ کے اوپر ہوتے ہیں) لے کر ہم وزن پھٹکڑی خام ملا کر پیس لیں اور سرمہ بنا لیں‘ رات کو سوتے وقت ایک ایک سلائی آنکھوں میں لگائیں‘ نہایت اعلیٰ چیز ہے۔
جس کو نیند نہ آرہی ہو یہ آیت مبارکہ پڑھتے رہیں انشاء اللہ عزوجل نیند آجائے گی۔

﴾ اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿الاحزاب
اس کے علاوہ ’’مراقبہ‘‘ کرنے سے بھی نیند آجاتی ہے جو ہر ماہ عبقری میں چھپتا ہے۔

(حرا رمضان‘ اخترآباد)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 492 reviews.