Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2008ء

(پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید ، آئی سپیشلسٹ اینڈ اسسٹنٹ پروفیسر بولان میڈیکل کالج کوئٹہ) میں عبقری کا عرصہ درا ز سے قاری ہو ں۔ میں اپنی گاڑی کے میکنک کے پا س گیا تو اعجا ز کو دیکھا کہ اس کے سر ، جسم اور بھنوﺅں تک کسی جگہ پر ایک بال بھی نہیں۔ میں آئی سپیشلسٹ ہو ں لیکن میں نے اس سے پو چھا کہ آپ نے اس کا علا ج نہیں کیا؟ کہنے لگا میں نے بڑے بڑے ڈاکڑوں سے علا ج کر ایا۔ 6-5 لاکھ روپے خر چ کیے۔ قیمتی سے قیمتی دوائیں اور انجکشن لگائے لیکن افاقہ نہ ہوا ، کبھی فائدہ تھوڑا ہو تا تھا پھر وہی تکلیف شروع ہو جا تی تھی۔ آخر تھک ہا ر کر میں نے علا ج کرنا چھو ڑ دیا۔ کچھ دن پہلے میں نے عبقری میں بالو ں کے گرنے اور گنجے پن کے لیے نسخہ پڑھا تھا۔ میں نے کہا کہ اگر آپ کی تکلیف دور ہو جائے اور آپکا کا م ہو جائے تو کیا خیا ل ہے؟ وہ خو ش ہو گیا لیکن شر ط رکھی کہ اگر آپ کو فا ئدہ ہو تو دوسرو ں کو بتائیں لیکن بغیر قیمت ۔وہ ما ن گیا۔ دوسرے دن عبقری سے نسخہ لکھ کر اسے دے دیا۔ ایک ما ہ نہ گزرا تھا کہ لو گو ں نے اسے کہنا شروع کیا کہ تم نے بھنوﺅ ں پر سرما لگانا شروع کر دیا یا تمہا ری بھنوﺅ ں پر با ل آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سر اور جسم کے دوسرے حصو ں پر بال ہلکے ہلکے آنا شرو ع ہو گئے ۔ مجھے خود حیرت ہو ئی ۔ وہ میر ا نام تو بھو ل گیا لیکن میرے ہسپتال کا نام یا د رہا۔ وہ مجھے گا ڑی کے رنگ اور کچھ نشا نیو ں کی وجہ سے ڈھونڈتا رہا لیکن میں اسے نہ ملا تھک ہا ر کر وہ واپس چلا گیا کیونکہ اسے میرا نام نہیں آتا تھا اورنہ ہی میں نے اسے اپنا نام بتا یا تھا ۔ ایک دن ایسے میں اس کے پا س چلا گیا۔ بہت خو شی سے ملا۔ انتہائی حیرانگی سے بتا یا کہ مجھے بہت فا ئدہ ہو اکہ میرے جسم کے سارے بال نہا یت خوبصورت آگئے اورمیں مطمئن ہوں۔ جب لوگوں نے میرے بالو ں کو دیکھا تو حیران ہو ئے اور سوال کرنے پر میں نے بتا یا کہ میں نے عبقری رسالے کے حوالے سے یہ نسخہ استعمال کیا ہے ۔ لو گ مجھے کہتے ہیں کہ اعجا ز بھائی ہمیں وہ نسخہ بتاﺅہم بھی استعمال کریںاور جس کو بھی یہ نسخہ دیتا ہو ں وہ خود بنا کر استعمال کرتاہے اور اسے نفع ہو تا ہے ۔ جسم سارا گنجا ہو یا کہیں گنجا ہو یا جسم کے با ل گر رہے ہو ں ہر طرح کیلئے یہ نسخہ نہا یت مفید ہے ۔ نسخہ ھوالشا فی : انڈے کی زر دی کاتیل دو چمچ بڑے ۔ کلونجی باریک پسی ہو ئی آدھا چمچ ، دونو ں کو ملا کر سر پر اچھی طر ح رگڑیں اور مالش کریں ۔ اس طر ح مستقل کرنے سے گنج دور ہو جا تا ہے ۔ یہ والا نسخہ حکیم صاحب کی کتا ب کلونجی کے کرشمات کے صفحہ نمبر 42 پر بھی درج ہے ۔ جو ڑو ں کا درد اور لیڈی ڈاکٹر کی بہن ہما رے ہسپتال کی ایک لیڈی ڈاکٹر کی بہن کے جوڑو ں میں شدید درد تھا۔ اتنا درد تھا کہ ڈاکٹرو ں نے اسے ہا رمونز دینا شروع کردئیے۔5-4 قسم کی ادویا ت ہا رمونز کے ساتھ استعمال کر رہی تھی اور درد اتنا کہ نماز بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتی تھی۔ تکیے رکھ کر پڑھتی تھی۔ میں نے عبقری کے حوالے سے ذکر کیا کہ میرے پاس نسخہ ہے۔ میں نے کہا کہ اس نسخہ میں ایک چیز مشکل ہے وہ آک کی جڑ کا چھلکا ۔ لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ یہ میرے لیے مشکل نہیں کہ میرا بہنوئی ڈی ایس پی ریٹا ئرڈ ہے۔ آخر کا ر وہ مچھ جیل کی طر ف گا ڑی میں 4-3 آدمیو ں کو سا تھ لے گیا اور وہا ں آک کا پو دا کا ٹ کر اس کی جڑ نکال لی۔ اس کا چھلکا اتا را، گھرمیں لا کر خشک کیا۔ میں نے جب اسے کو ٹا تو وہ ایک چھٹا نک نکلا پھر اس میں اور دوائیں ملا کر دوائی تیا ر کی ۔اس نے دوائی استعما ل کرنا شروع کی۔ کچھ عرصے کے بعد ہسپتال میں ملی اورکہا کہ زمین آسمان کا فرق ہے۔ میں دن رات آپ کو دعائیں دیتی ہوں ۔ پھر میں نے اپنی بڑی بہن کو بھی یہ نسخہ بتا یا۔ وہ بھی استعمال کررہی ہے، اسے بھی فائدہ ہوا ہے۔ پھر میری بیوی کو جو ڑو ں اور پا ﺅ ں میں درد ہو تا تھا میں نے یہ نسخہ اپنی بیوی کو بھی دیا۔ اسے فائدہ ہو ا۔جب پا ﺅ ں میں تکلیف ہو تی تو وہ دوائی کھا لیتی ۔ ھوالشا فی: آک کی جڑ کا چھلکا خشک شدہ ایک پا ﺅ ، کلونجی ایک پا ﺅ ، اجوائن ایک پا ﺅ ، ان تمام ادویا ت کو بالکل با ریک پیس کر سفو ف تیا ر کر یں ۔ مقدار ِ خوراک میں ایک چمچ سے آدھا چمچ دن میں تین یا چا ر بار، چائے ، دودھ یا پانی کے ہمراہ کھا نے سے قبل ۔یہ نسخہ حکیم صاحب کی کتا ب کلونجی کے کرشمات کے صفحہ نمبر 35 پر درج ہے ۔ نو ٹ : ۔ بعض لو گو ں کو دوائی کھا نے سے کچھ متلی کی کیفیت ہو تی ہے۔ گھبرائیں نہیں، بلکہ مقدار کم یا زیا دہ لیتے رہیں ۔ بالوں اور جوڑو ں کے تمام نسخہ جا ت حکیم صاحب کی کتاب کلونجی کے کر شما ت میںپڑھیں۔ ہا ضم خاص اور میرا مشاہدہ میرا بہنو ئی لاہور میں رہتا ہے۔ میں عبقری کے دفتر سے ہا ضم خاص لے گیا تھا ۔ میں بہن کے گھر گیا تو بہن کو معدہ کی تکلیف تھی۔ وہ کہیں ختم میں گئی تھی۔ وہا ں کچھ کھا یا پیا تھا اس کی وجہ سے معدہ خرا ب ہو گیا۔ میں نے ہا ضم خاص کا تذکر ہ کیا تو کہنے لگی کہ میری طبیعت نہا یت خرا ب ہے۔ متلی ہو رہی ہے ، دل ڈوب رہا ہے اور گھبرا رہا ہے۔ انہیں فوراً ہا ضم خا ص کاایک چمچ دیا ۔1/2گھنٹے بعد کہتی ہے کہ میں بالکل تندرست ہو گئی ہو ں ، دل ، معدہ اور تمام اعصا ب با لکل درست اندا ز میں حرکت کر رہے ہیں ۔ میری بہن نے کہا کہ یہ پھکی مجھے بھی دے جائیں ۔ میں نے آدھی اپنی بہن کو دے دی ۔ میری بہن کے گھر والو ںکو یہ پھکی اتنی مفید ثابت ہوئی کہ اب یہ ان کے گھر کی ضرورت بن گئی ہے۔ گھر کا ہر فرد حتیٰ کہ رشتہ دار او رملنے والے بھی ہا ضم خاص سے مستفید ہونا شروع ہو گئے اور بے شما ر لو گو ں نے شفاءپائی۔ اس پھکی کو میں خود اور میرے گھر والے بھی استعمال کرتے ہیں۔ محمد اویس ڈیفنس لاہور کے تجر بات و مشا ہد ات قارئین کے لیے شادی کیلئے عمل: یہ وظیفہ مجھے ایک لنگڑے نے دیاتھا ۔ ” یَا وَدُ ودُ “ 3125 دفعہ جمعہ کی نماز کے بعد سنتو ں کے بعد پڑھیں جب تک مسئلہ حل نہ ہو ہر جمعہ کر پڑھیں ۔ میرا مسئلہ تیسرا جمعہ گزرنے کے بعد حل ہو گیا تھا ۔ طا قت کیلئے مجر ب اور آزمو دہ نسخہ مغز بنو لہ ایک چمچ سفوف ، مغز دھنیہ ایک چمچ سفو ف ، چہا ر مغز ایک چمچ سفوف ، با دام ۷گریا ں سفوف۔ ان تمام اجز اءکو 1/2کلوپانی میں ڈال کربلینڈرمشین میں اچھی طر ح شیک کریں۔ ململ کے کپڑے کے ساتھ اچھے طریقے سے نچوڑیں۔ صر ف پا نی استعمال کریں ۔ اس آدھا کلو پانی میں آدھا کلو دودھ ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر ہلاتے رہیں ۔ جب آدھا با قی رہ جا ئے تو کسی دوسری پلیٹ میں ایک چمچ دیسی گھی میں 2 الائچی کے دانے ڈال کر گرم کرکے اسی کے اندربھگار لگائیں ۔ چینی حسبِ ضرورت استعمال کریں اور رات کو سو تے وقت اس کو پی لیں اور آٹھ دن کے بعد حیرت انگیز رزلٹ دیکھیں ۔ یہ نسخہ میں نے جتنے لوگوں کو دیا، حیرت انگیز رزلٹ ملے ۔ قوت ،طاقت اور انر جی کے لیے لا جوا ب ہے ۔ جس حکیم صاحب نے یہ نسخہ دیا تھا وہ خو د بے شما ر لو گو ں کو استعمال کرا چکے ہیں ۔ ایک وڈیرے کو بنا کر دیتے تھے ۔ اس کی چا ر بیویاں تھیں ۔ اس طر ح خود میں نے بے شما ر لو گو ں کو دیا جو اپنی جسمانی اور خاص طاقت سے ما یو س ہو چکے تھے ۔ یقینی فائدہ ہوا اور کسی ایک نے بھی شکوہ نہیں کیا ۔مجھے خود اعصابی کمزوری ، سر میں غنو دگی رہتی تھی ۔جسم بالکل بے جان رہتا تھا میں نے خود اس نسخہ کو 15-10دن استعمال کیا اور بالکل ٹھیک ہو گیا ۔ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔ عقر قر حا اورتخم ریحان والا نسخہ بھائی کے دوست کی شادی تھی اور جنسی طور پر وہ کافی کمزور تھا۔ اس کو سخت ضرورت تھی ۔ اس کے علاوہ 12-10 مریضوں کو دیا ۔ نشاط کالو نی میں لڑکا بالکل نا مر د تھا ۔ اس کو یہ والا نسخہ بنا کر دیا اورپندرہ دن کے بعد اس کی مر دانہ طا قت بہت زیا دہ ہو گئی ۔ایک عیسائی کو یہی والا نسخہ بنا کر دیا تو چند دنوں کے بعد نامر دی ایسے ختم ہوگئی جیسے پہلے تھی ہی نہیں ۔ اس نے پہلے سے زیا دہ عزت کر نا شروع کر دی ۔ اس کے علاوہ بھی جس کو بھی یہ والا نسخہ استعمال کرا یا مثبت جوا ب ملا ۔ ھوالشا فی :کلو نجی 50 گرام ، عقر قر حا50 گرام، تخم ریحان 50 گرام ، مصری 50 گرام ، ترکیب تیا ری : تخم ریحان کے علاوہ با قی تمام اجزاءکو ٹ پیس کو سفو ف بنائیں اور محفو ظ رکھیں ، ان تمام اجزاءکو کوٹنے کے بعد تخم ریحان بغیر کو ٹے پیسے تمام ادویا ت میں ملا لیں اور ایک چو تھا ئی چمچ صبح اور شام بعد از غذا استعمال کریں ۔ ترکیب استعمال : جنسی کمزوری اور بے طاقتی کا تیر بہد ف نسخہ ہے ۔ جسم میں نشا ط، کیف ، کیفیات ، نئے ولولے ، نئی جوانی اورنئی امنگیں پیدا کرتا ہے ۔ یہ ایک سینے کا را زہے جو کہ قارئین کی خدمت میں بلا کم و کا ست پیش کر دیا ہے ۔ امید ہے جا ئز ضرورت کے لیے استعمال کریں گے ۔ مزید وضاحت کے لیے حکیم صاحب کی کتا ب کلو نجی کے کر شما ت میں صفحہ نمبر 22 تا 24 پڑھیں ۔ ایک انو کھا را ز صر ف ما یو س مریض پڑھیں جو ن 2007 میں اس نام سے ایک آرٹیکل ماہنامہ عبقری کے جون کے شما رے میں صفحہ نمبر 4 پر چھپا ۔ جس کومیں نے پڑھا۔جس میں جو ڑوں کے درد کے لیے ایک نسخہ دیا گیا تھا جو بنانے میں نہا یت آسان ہے جس کو میں نے خود بنا یا اور جوڑوں کے 7-5 مریضو ں کو دیا ،جو بالکل تندرست ہو گئے۔ یہ مریض ایسے تھے جو درد کی تکلیف کی وجہ سے پیدل چل نہیں سکتے تھے لیکن کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعد چلنے کے قابل ہو گئے بلکہ آہستہ آہستہ ان کے جو ڑوں میں دردبھی ختم ہوگیا۔ نسخہ ھو الشا فی : گوند کتیرہ ایک چھٹا نگ ، گوند ببول (گوند کیکر) ایک پا ﺅ ،گھی دیسی ایک چاول والا چمچ ۔ مزید وضاحت کے لیے ماہنامہ عبقری جون 2007ءکا صفحہ نمبر 4 پڑھیں ۔ قبض کا آسان نسخہ میرے گھر کے ساتھ ایک خاتون زیتون نامی رہتی تھی قبض کی وجہ سے اس کے سر کو دورہ پڑتا تھا۔ ہما رے بڑے بہنوئی نے ڈاکٹروں کو دکھایاتو انہو ں نے بتی دی ۔ اس سے بھی افا قہ نہ ہوا تو ڈاکٹروںنے آخر کار کہا کہ اس عورت کا آپریشن کر نا پڑے گا ۔سب گھر والے پریشان تھے کہ با جی نے دودھ کے ساتھ کوئی دوائی دی تو صبح کو زیتون بی بی کا پاخانہ ٹھیک ہو گیا ۔ نسخہ ھو الشا فی : چھوٹی کا لی ہڑیرفرائی پین میں ڈال کر گھی سے بھون لیں ۔ پھر پیس لیں۔ 1/2 چمچ کھا نے کے بعد گرم دودھ پانی کے ساتھ لیں ۔ان شاءاللہ بہت زیا دہ فائدہ ہوتا ہے ۔ چوری کا الزام ایک دفعہ مجھے فون آیا کہ آپ تھانے آئیں کہ آپ پر چوری کا الزام ہے کہ آ پ نے کمپیو ٹر چوری کیا ہے ۔ اتفا ق کی بات ہے کہ میرے ساتھ رہنے والا لڑکا اپنے گھر منڈی بہا ﺅ الدین گیا تھا اور تھانے والوں نے مجھے ڈرا یا دھمکا یا۔ آخر صبح حلف کا وقت رکھ دیا گیا۔ میں نے گھر میں نہیںبتا یا بلکہ ساری رات رو رو کرحَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُo (سورئہ آل عمران آیت نمبر 173 ) او ر ” رَبِّ اَنِّی مَغلُو ب فَا نتَصِرo (سورئہ القمرآیت نمبر 10 ) خو ب پڑھا ۔ صبح خوف اور پریشانی خود بخود دور ہو گئی۔ کچھ دنو ں کے بعد کمپیو ٹر مل گیا اورتھانے والوں نے مجھ سے معذرت کی ۔ دشمن کے شر سے حفاظت کے لیے ایک دشمن کے شر سے حفا ظت کے لیے ” رَبِّ اَنِّی مَغلُوب فَا نتَصِرo (سورئہ القمرآیت نمبر 10 ) سا را دن چلتے پھر تے اس کے چہرے کا تصور کر کے پھونک ما ر تارہتا ۔ اللہ پاک نے اپنے نام کی برکت سے مجھے اس کے شر سے محفوظ رکھا اور پریشانی اور رسوائی اُس کا مقدر بن گئی ۔ دو انمو ل خزانے کی بر کت ایک لڑکی سے تعلق تھا ۔ وہ بھا گ کر کو ٹھے پرچلی گئی اور الزام مجھ پر لگ گیا ۔ وہ کوٹھا ایک تھانیدار کی زیر نگرانی چل رہا تھا ۔ ساری رات بھکا ری بن کر دو انمول خزانے کا ورد مکمل توجہ اور دھیان سے کر تا رہا ۔ آخر لڑکی صبح کو اپنے گھر خود بخود واپس آگئی اور میں الزام سے بچ گیا ۔ اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجعَلُکَ فِی نُحُورِھِم وَنَعُوذُبِکَ مِن شُرُورِھِم:۔ ڈاکٹر آفتا ب صاحب کے ما موں زاد بھائی بزرگ ہیں۔ انہوں نے ہدیہ کیا تھا ۔ مغر ب کی نماز کے بعد اور فجر کی نماز کے بعد 7 بار اپنے دشمن کا تصور کرکے پڑھیں اس کے علاوہ اٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہیں ۔ ان شاءاللہ دشمن اپنے ہر حر بے میں نا کام ہو گا ۔ یَا بَدِیعَ العَجَا ئِبِ بِالخِیرِ یَا بَدِیعُ عشا ءکے بعد خاص وقت مقررہ پریَا بَدِیعَ العَجَا ئِبِ بِالخِیرِ یَا بَدِیعُ کی 12 دن 12 تسبیح کرنی ہے۔ قبلہ رخ ہو کر تسبیح کرنی ہے۔ تسبیح کے بعد کسی سے با ت نہیں کر نی بلکہ سو جا نا ہے ۔ اگر کسی سے رقم لینی مقصود ہو تو یہی وظیفہ لگا تار کریں۔ جب آٹھوا ںدن ختم ہو گا مخالف خود بخود پیسے د ے کر جائے گا اور معذرت بھی کرے گا۔ اس وظیفہ کو کرنے کے لیے شر ط ہے کہ وقت مقرر ہو اور اس کے لیے جگہ مقرر نہیں ہو تی۔ہمارے ایک دوست کی پہلی بیوی فوت ہو گئی تھی اور وہ کافی پریشان تھے آخر کا ر یہ وظیفہ یَا بَدِیعَ العَجَا ئِبِ بِالخِیرِ یَا بَدِیعُوالا پڑھا اور چند دنوں میں انکی کی دوسری شاد ی ہو گئی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 553 reviews.