Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیز،فرداورسرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

قارئین! روزانہ کی ڈاک میں دن بدن  یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکے کمالات کے خط بڑھتے جارہے ہیں۔ انہی خطوں میں سےآپ کی امانت آپ تک لوٹا رہا ہوں:۔محترم حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً تین ماہ ہوگئے ہیں آپ کا رسالہ عبقری پڑھ رہی ہوں عبقری پڑھا تو دل کو بہت سکون محسوس ہوا ہے۔ ماشاء اللہ آپ کا رسالہ بہت اچھا ہے جس سے ہم نے وظائف کیے اور بہت مفید پایا۔ عبقری جب گھر میں آیا تو یوں محسوس ہوا کہ کوئی مسیحا مل گیا ہے۔ عبقری میں ایک وظیفہ چھپ رہا ہے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وہ شروع کیا۔ ہروقت کھلا پڑھا۔ شروع شروع میں جب وظیفہ پڑھا تو ایک دن شدید سردی کی وجہ سے مجھے سخت بخار ہوگیا‘ میں نے کوئی دوائی نہیں کھائی صرف یہی وظیفہ پڑھتی رہی تو بغیر دوائی کےبخار خود بخود ٹھیک ہوگیا۔ جب سے وظیفہ شروع کیا پہلے دائیں جانب کہنی میں درد تھا جو بعد میں شدید ہوگیا مگر اب کم ہورہا ہے۔ خواب میں مختلف شکلیں نظر آنا شروع ہوگئیں جو کہ انسانی ہیں لیکن ان میں سے کچھ اچھی بھی ہیں مگر اب آہستہ آہستہ ان کی شکلیں انتہائی بُری اور عجیب و غریب قسم کی ہے۔ اکثر خواب میں بونے جن نظر آنا شروع ہوگئے ہیں جو میری چارپائی کے اردگرد کھڑے ہوتے ہیں اب جیسے جیسے یہ وظیفہ پڑھ رہی ہوں وہ لاغر اور کمزور دکھائی دینے لگے ہیں۔
ایک خواب دیکھا کہ ایک شیشہ سامنے ہے جس میں مختلف صورتیں بدل بدل کر آرہی ہیں اور ان میں عورتیں اور مرد شامل ہیں اور صرف ان کےچہرے ہیں کی حالت بہت خراب ہوتی جارہی ہے‘ کسی کی آنکھ خراب ہے اور کسی کے چہرے کا کوئی حصہ اب بھی خوابوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایسی چیزیں تڑپتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور دن بدن میری طبیعت میں بہتری آتی جارہی ہے۔
شوہر راہ راست پر آگیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو سات سال ہوگئے ہیں میری لاکھ کوشش کے باوجود میرے شوہر دل سے میرے نہ ہوسکے۔ ہر بات میں میں ہی غلط ہوتی ہوں‘ حالانکہ ان کی ہر ضرورت پوری کرتی ہوں‘ ہر بات مانتی ہوں پھر بھی ان کو میری کوئی پرواہ نہیں‘ مجھے ان سے کچھ نہیں چاہیے تھا بس بچوں کی ضرورتیں پوری کریں مجھے کچھ نہ دیں بس میرے ساتھ پیار سے رہیں‘ میں ان کےپیار کو ترستی ان کے مسکراتے ہوئے چہرے کو ترستی۔ مگر ان کے دل میں ذرا ترس نہیں آتا تھا۔ ان کے اس رویے کی وجہ سے بہت زیادہ چڑچڑی ہوگئی تھی ہروقت بچوں کو مارتی‘ گالیاں دیتی‘ میرے شوہر کو نہ میری اور نہ ہی بچوں کی کوئی پرواہ تھی۔ پھر ایک دن میری امی نے مجھے آپ کا رسالے عبقری میں بتایا ہوا وظیفہ  یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بتایا۔ میں اُس دن سے یہی وظیفہ پڑھ رہی ہوں۔ اس وظیفے کی وجہ سے میری زندگی میں خوشیاں لوٹ رہی ہیں۔ میرے شوہر کا رویہ پہلے سےبہت زیادہ تبدیل ہوگیا ہے۔ ابھی میرا وظیفہ بھی جاری ہے اور میرے شوہر بھی  پہلے سے بہت بہتر ہیں۔
گمشدہ فرد مل گیا
 محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ کی عمر‘ آپ کی ذات‘ آپ کے علم‘ آپ کے فیض‘ آپ کی اولاد‘ آپ کے رزق اور آپ کے پیغام میں برکتیں عطا فرمائے۔ میرا دو سال کا بھانجا گم ہوگیا تھا سب لوگ اسے ڈھونڈنے نکلے‘ میں بھی    یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھتے ہوئے اسے ڈھونڈنے نکلا اور سب گھر والوں کو بھی کہا کہ سب یہی وظیفہ پڑھیں۔ ابھی یہ وظیفہ پڑھتے ہوئے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ میرا گمشدہ بھانجا کوئی خود ہی گھر چھوڑ گیا۔ محترم حکیم صاحب ہمیں تولگتا ہے کہ درس اور عبقری کی صورت میں ہمیں علم کیمیا مل گیا ہے۔
اغوا شدہ بچہ خو دہی بھاگ آیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے پڑوس میں دس سال کا بچہ اغوا ہوگیا‘ اس کے والدین اور عزیز و اقارب کا پریشانی سے بُرا حال تھا‘ ماں کی حالت تو بہت ہی زیادہ خراب تھی‘ میں نے اُن سب کو    

یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ بچے کی حفاظت اور باحفاظت واپسی کی نیت سے پڑھنے کو کہا۔ انہوں نے روتے روتے پڑھنا شروع کردیا۔ صبح سے وہ لوگ ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے تھے یہ دعا پڑھتے ہوئے ابھی دس پندرہ منٹ ہی ہوئے تھے کہ بچے کے ملنے کی اطلاع آگئی۔ اللہ نے اس بچے کی حفاظت فرمائی اور وہ چھوٹا سا دس سال کا کمزور سا بچہ اللہ نے اس کو ایسی طاقت عطا فرمائی کہ وہ اغوا کرنے والوں سے اپنے آپ کو بچا کر بھاگ نکلا اس کے والدین نے بہت شکر ادا کیا اور کہا کہ وہ ان دونوں دعاؤں کی فوٹو کاپی کروا کر خود محلے کے سارے گھروں میں تقسیم کریں گے۔ یوں ان دعاؤں کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اس دس سال کے بچے کو خطرناک اغواکاروں سے اپنی حفاظت میں رکھا اور بحفاظت گھر پہنچا دیا۔ میں اللہ تعالیٰ کی بے حد مشکور ہوں کہ اس نے مجھے عبقری کے ساتھ اور حضرت صاحب کے ساتھ جوڑا اور اپنی طرف جانے والے راستے کو آسان اور روشن بنایا۔ اللہ عبقری کی روشنی کو قیامت تک روشن رکھے تاکہ یہ لوگوں کے دلوں کو روشن کرتا رہے ان کی زندگیوں میں ہدایت کے چراغ جلتے رہیں۔ آمین

قارئین! میں آپ کے سینے کی امانت آپ تک پہنچا رہا ہوں ‘آپ کو اس وظیفے سے جو فائدہ پہنچے‘ ضرور امانت سمجھ کر مجھے لکھیں۔ ایڈیٹر!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 533 reviews.