Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

30 دن ‘ ایک آیت! فائدے لاتعداد

ماہنامہ عبقری - جون 2015

وزے کے وقت جو بے چینی‘ افراتفری ہوتی تھی اور روزہ کچن میں کھلتا تھا‘ وہ سلسلہ خودبخود ختم ہوگیا۔ سحری اور افطاری سے قبل ذکر کا وقت مل گیا۔اسی دعا سے میں نے اللہ سے عید کیلئے مانگا اور عید بھی اعمال کے ساتھ بہت خوشیوں بھری گزری۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! رمضان المبارک میں خوب برکتیں اور رحمتیں حاصل کرنے کیلئے ’’عمل ایک فائدے بے شمار‘‘ سورۂ مائدہ کی آیت درج ذیل ہے:۔

اللّٰہُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ ۚ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ(مائدہ۱۱۴) طریقہ گیارہ مرتبہ اول و آخر درودشریف کے ساتھ صبح و شام ایک تسبیح نکالنی ہے۔
میں نے یہ عمل پچھلے سال رسالے میں پڑھ کر شروع کیا۔ گھر میں جنہیں یہ دعا نہیں آتی تھی ‘ موٹا موٹا لکھ کر ایک پرانے ٹیبل کلینڈر پر چپکا کر میز پر رکھ دیا اور سحری اور افطاری پر دونوں بچوں نے اول و آخر درودشریف کے ساتھ اور بڑوں نے پوری تسبیح نکالی اور آسمان کی طرف منہ کی پھونک ماری۔
بس!!!پھر کیا تھا‘ سحری افطاری پر رزق بے شمار ہوتا گیا‘ پہلے ہمیشہ کوئی نہ کوئی خواہش رہتی تھی کھانے پینے کی اب تو رزق بارش کی طرح برسا‘ یہ ہماری زندگی کا پہلا رمضان تھا کہ ہم پر کوئی قرض بھی نہ چڑھا۔میرے شوہر کاکاروبار بہت بہتر ہوگیا بلکہ رمضان میں ہی بہت کام ملا۔۔ بچوں میں تمیز اور ادب آگیا۔روزے کے وقت جو بے چینی‘ افراتفری ہوتی تھی اور روزہ کچن میں کھلتا تھا‘ وہ سلسلہ خودبخود ختم ہوگیا۔ سحری اور افطاری سے قبل ذکر کا وقت مل گیا۔اسی دعا سے میں نے اللہ سے عید کیلئے مانگا اور عید بھی اعمال کے ساتھ بہت خوشیوں بھری گزری۔پھر میں نے اس دعا کا بہت تجربہ کیا جیسے کہ ایک خاتون کو رشتہ کا مسئلہ تھا میں نے اسے یہ عمل صبح و شام کا بتایا۔ پہلے رشتہ نہیں ملتا تھا‘ پھر رشتہ بھی ملا اور شادی بھی ہوگئی۔میری بہن ایک نیا فریج لینا چاہتی تھی۔ پیسوں کا انتظام نہ ہوتا تھا اس نے بھی یہ عمل کیا اس کا ایسا انتظام ہوا کہ ہم لوگ حیران ہوگئے۔ میری بہن نے کسی کو رقم ادھار دی تھی چار سے پانچ سال کا عرصہ ہوگیا تھا رقم واپس بھی نہ دیتا تھا۔ اس بات کو میری بہن نے چھوڑ دیا کہ اس نے واپس نہیں کرنے۔ مگر یہ عمل صرف فریج کیلئے کیا اور اللہ سے مدد مانگی اچانک ایک دن وہ لوگ آئے کہنے لگے پتہ نہیں کیوں کچھ دنوں سے طبیعت میں بہت بے چینی تھی کہ آپ کی رقم واپس کردیں سو ہم دینے آئے ہیں۔ نہ ممکن کام ممکن ہوگیا۔
ہم دونوں میاں بیوی الگ الگ دفتر جاتے تھے‘ ان کا دفتر کہیں اور تھا اور میرا کہیں اور‘ کبھی انہیں جلدی جاناہوتا تھا اور کبھی مجھے جلدی جانا ہوتا تھا۔ میں نے اس دعا کا عمل کیا کہ میرا یہ مسئلہ حل ہوجائے کیونکہ سواری ملنے کا بڑا مسئلہ رہتا تھا۔ اچانک ایک دن میرے شوہر کہنے لگے میں تمہیں دفتر چھوڑ دوں گا اور واپسی پر لے لوں گا۔ میں بہت حیران ہوئی‘ پچھلے رمضان سے اب تک میرے شوہر مسلسل چھوڑتے بھی ہیں اور لیتے بھی ہیں۔

(ن،م)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 723 reviews.