Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبے سے علاج۔۔۔۔۔۔ مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - جون 2015

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادیَامَالِکُ یَاقُدُّوْسُ ورد کر یں‘ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبہ سے فیض پانے والے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی عرصہ سے گھر میں ہر ماہ عبقری میں آنے والا مراقبہ کرتی ہوں۔مراقبہ کرنےسے مجھے بہت سکون ملتا ہے۔مراقبہ نے میرے بہت سے گھریلو مسائل حل کیے۔ ابھی پچھلے دنوں میں نے جو مراقبہ کیا اس میں میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا لفظ ’’اللہ‘‘ لکھا ہوا ہے اور اس میں سے سفید رنگ کی پتیاں گڑرہی ہیں‘ پھر دیکھا کہ حضور نبی کریم ﷺ تشریف فرما ہیں۔ جب نبی کریم ﷺ اٹھتے ہیں تو ان کے پیچھے بہت بڑا پردہ ہے‘ آپ ﷺ اس پردہ کے پیچھے تشریف لے جاتے ہیں اور جب واپس تشریف لاتے ہیں تو آپ ﷺ کے ہاتھ مبارک میں ایک مٹی کا پیالہ ہوتا ہے۔ (پیالہ میں کچھ تھا لیکن واضح نہیں تھا اس لیے بھول گئی) پھر دیکھا کہ سفید رنگ کا کبوتر میرے ساتھ ساتھ چل رہا ہے‘ آگے جاتے ہیں تو کچھ لوگ بیٹھے ہوئے)

ہیں مجھے دیکھ کر اٹھتے ہیں‘ میں ان لوگوں کے ساتھ چلتی ہوں۔ سامنے بہت زیادہ نور ہے‘ سب لوگ اس نور کے پاس کھڑے ہوجاتےہیں میں بھی اسی نور کے سامنے جاکر کھڑی ہوجاتی ہیں۔ وہاں کھڑے ہوکر مجھے بہت سکون مل رہا ہوتا ہے تو اچانک ہم کہیں اور جانے لگتے ہیں تو۔۔۔ مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ کب میں نیند کی وادی میں کھوگئی اور صبح فجر کی اذان کے وقت میری آنکھ کھلی۔ (فاطمہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 736 reviews.