Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور ازمودہ تحریں

ماہنامہ عبقری - جون 2015

سخت گرمی کے روزے اور چاچا رستم
اللہ تبارک و تعالیٰ سے امید ہے کہ آپ دامت برکاتہم خوش و خیریت سے ہوں گے اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ دامت برکاتہم اور آپ کی نسلوں کو سدا خوش و خیر عافیت عطا فرمائے۔ رمضان شریف شروع ہونے والا ہے تو چاچا رستم نے کہا کہ بھائی رمضان شریف میں مجھے صبح سویرے کام بتادیا کر کیونکہ میں بوڑھا آدمی روزے کے ساتھ اتنی سخت گرمی میں کام نہیں کرسکتا۔ رستم ایک غریب آدمی ہے جو گدھا ریڑھی چلاتا ہے اور اس پر گھر کا گزر سفر ہے جس دن کام نہیں ملتا اس دن گھر میں سالن نہیں پکتا تازہ راشن آٹا وغیرہ روز لے کر جاتا ہے۔ ایک دفعہ صبح کو کام نہیں تھا جب دن گرم ہوا دوپہر میں ایک گاہک آیا تو میں نے رستم کوکہا کہ گرمی ہے آپ سے کام نہیں ہوگا اور آپ کا روزہ بھی ہے۔ کہنے لگا بیٹا مزدوری تو کرنی ہے اگر کام نہیں کریں گے تو کھائیں گے کیا اور سخت گرمی میں روزہ تھا کام میں لگ گیا۔ شام کو بے حال رستم کو میں نے کہا چاچا رستم آپ روزہ نہ رکھا کریں اتنی سخت گرمی ہے آپ سے کام نہیں ہوتا۔ کہنے لگا کیا ہوگا روزہ رکھوں گا اگر روزہ سے کام کرتے کرتے مر گیا تو شہید ہوجائوں گا۔ مجھے مرنا قبول ہے محنت مشقت قبول ہے مگر روزہ میں نہیں چھوڑ سکتا۔ زندگی تو گزر جائے گی میں روزہ نہیں چھوڑ سکتا۔ دن کو کھاتا اور بچوں کیلئے تازہ آٹا لے کر جاتا اور شام کوافطاری میں پانی سے افطاری ہوتی ہے۔ سارے رمضان المبارک میں ایک آدھ دفعہ گوشت وغیرہ ہوتا ہے ورنہ کبھی دال سبزی کیلئے بھی پریشان رہتا ہے مگر روزہ نہیں چھوڑتے۔ ایک طرف پہاڑوں کی سخت گرمی اور محنت مزدوری رمضان المبارک میں روزہ بہت مشکل ہے مگررستم روزے بھی رکھتا ہے اور تروایح بھی پڑھتا ہے، نماز کی پابندی بھی کرتا ہے۔ ایسے لوگوں کا رمضان بھی ہے اور ہمارا رمضان جہاں افطاری میں طعام کے ڈھیر اور فروٹ مشروبات وغیرہ کا ذرا موازنا ہو۔
شدید گرمی میں باغ و بہار کے مزے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک مرتبہ شدید گرمی میں ہم جمعہ پڑھنے مسجد میں گئے‘ وہاں ایک بزرگ جمعہ پڑھانے کیلئے آئے ہوئے تھے۔ وہ فرمانے لگے: آپ دور پرے سے اتنی سخت گرمی میں یہاں جمعہ پڑھنے آئے ہیں‘ آج میں آپ تمام آئے ہوئے لوگوں کو گرمی کا تحفہ دیتا ہوں اور یہ وظیفہ بتایا:حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلیٰ وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ۔ فرمایا کہ اس کی سب کو اجازت ہے۔ یہ وظیفہ گرمی سے بچنے کیلئے بے حد مفید ہے۔ فرمایا کہ بعض کتب میں لکھا ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا جارہا تھا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس وظیفہ کو پڑھا تو اللہ پاک نے آگ کو گلزار بنادیا۔ آپ لوگ اس وظیفہ کو گرمی میں پڑھا کریں‘ گرمی اثر نہیں کرے گی۔ اس وظیفے کو گرمی میں اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے پڑھنا ہے‘جتنی شدید گرمی ہو اتنا زیادہ وہ پڑھنا ہے۔ میں نے اس وظیفے کو خوب آزمایا اور جس جس کو بتایا فائدہ ہوا ہے‘ مزدور اور محنت کش لوگوں کیلئے بے حد مفید ہے۔ شدید گرمی ہو‘ گرمی کی پریشانی ہو‘ شدید گرمی کا رمضان ہو اس وظیفے کو پڑھنے والوں کو گرمی کا احساس تک نہیں ہوگا۔ ایک مرتبہ بہت سخت گرمی تھی‘ ہم بازار گئے ہوئے تھے‘ میرے دوست نے کہا یا گرمی بہت زیادہ ہے میرا تو سر چکرارہا ہے۔ میں نے کہا اتنی تو گرمی نہیں ہے جتنی آپ کی طبیعت خراب ہورہی ہے۔ ا سنے کہا لوگ گرمی سے پریشان ہیں اور تو کہتا ہے کہ گرمی نہیں ہے۔ میں نے اس کو یہ وظیفہ بتایا کہ میں پڑھتا تو گرمی کا اثر نہیں ہوتا آپ بھی اس وظیفہ کو پڑھیں گرمی اثر نہیں کرے گی۔ انشاء اللہ۔(رب ڈنو مہر‘ سکھر)
گرمیوں میں اندر کی گرمی دور کرنے کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے عزیزوں کے درجات بلند فرمائے اور اپنی شان کریمی کےمطابق معاملہ فرمائے‘ آمین ثم آمین۔
ھوالشافی: سونف‘ سونف کی جڑ‘کاسنی‘ جڑ کاسنی‘ بنفشہ‘ گلو‘ گل سرخ‘ گلاب‘ چھوٹی الائچی تمام ادویات ایک ایک چھٹانک لیں۔ تین کلو پانی میں ابال لیں‘ جب آدھا رہ جائے کپڑے میں زور سے دبا کر نچوڑلیں۔ ڈیڑھ کلو چینی میں پانی ڈال کر اور چھوٹی الائچی ڈال کر چاشنی بنالیں۔ اگر زیادہ ٹھنڈا کرنا ہو تو خربوزہ کے بیج کوٹ کر سب چیزوں کے ساتھ ابال لیں‘ چھوٹی الائچی کم ڈال سکتے ہیں۔صبح و شام ایک گلاس پانی میں دو چمچ ڈال کر پئیں۔ شدید ترین گرمی میں بھی آپ کو گرمی نہیں لگے گے۔ رمضان میں سحری و افطاری میں ضرور استعمال کریں۔ (کوثر فردوس)
رمضان المبارک کا خاص عمل
کائنات کی ہر ناممکن چیز کو ممکن بنانے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کو ساتھ لینے کا انوکھا عمل:یہ عمل حضرت جی حکیم صاحب کی طرف سے خاص اجازت سے عرض کررہا ہوں ۔ تاکہ عبقری کے قارئین اللہ تعالیٰ سے ہر دنیا کے ناممکن کام کا حل کرواسکیں ۔ جن کی اولاد نہیں ہے، جو رزق کی وجہ سے پریشان ہیں ، روزگار کا مسئلہ ہے ، اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عشق اور محبت چاہتے ہیں ، لاعلاج بیماریوں سے شفاء چاہتے ہیں ، دنیا و آخرت میں عزت و قار چاہتے ہیں تو رمضان المبارک میں اس عمل کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کریں ۔ انشاء اللہ ہر وہ جائز کام جس کا تعلق کسی زمین والے سے ہو یا اللہ جل شانہ سے ہو اس عمل کی برکت سے ہوسکتا ہے۔ اخلاص، رزق ، حلال اور یقین شرط ہے ۔ یہ وہ عمل ہے جو آسمانوں سے آپ کی تقدیر بدلوادے گا اور نصرت خداوندی ہر حال میں آپ کے ساتھ ہوگی ۔ آپ رمضان المبارک میں روزے سے ہوں گے۔( اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو توفیق عطا فرمائے) رمضان المبارک میں سوموار جمعرات اور جمعہ (جتنی بھی رمضان المبارک میں آئیں) کیونکہ اس عمل کیلئے روزہ شرط ہے۔ رمضان کے علاوہ نفلی روزہ سوموار جمعرات جمعہ کا رکھیں اور اس کے سارا دن میں 100 نفل پڑھنے ہیں یعنی 50 دوگانہ ہر پہلی رکعت میں سورۃ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد اول و آخر 3 بار درود شریف تین مرتبہ اور یہ دعا پڑھیں اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبَیِّ الرَّحْمَۃِ یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تُقْضٰی حَاجَتِیْoاس طرح 100 نفل سارا دن پڑھنا ہے اگر بچ جائیں تو مغرب سے عشاء کے درمیان پورے کرلیں۔ کائنات کے ہر ناممکن کام کو ممکن بنانے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کو ساتھ لینے کا انمول خزانہ ہے۔ اس کی اجازت عام ہے۔ ( اکمل فاروق ریحان‘سرگودھا )
میری دلی خواہش۔۔۔ اور عبقری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کام کے سلسلے میں چند دن کیلئے ملک سے باہر گئے‘ وہاں ایک انڈیا کے غیرمسلم سے دوستی ہوگئی اور میرے شوہر نے اسے دین کی دعوت دی اور اس کے ساتھ بہت ہی رحم دلی ‘ پیار اور شفقت سے پیش آئے‘ وہ شخص خود بھی رحم دلی سے پیش آیا اور دعوت اسلام قبول کرلی اور مسلمان ہوگیا۔اس بندے نے کہا اگر آپ مجھے پہلے مل جاتے تو جو میرا باپ تھا وہ مجھ سے زیادہ رحم دل اور ملنسار تھا وہ بھی مسلمان ہوجاتا اور وہ حرام کی موت نہ مرتا‘ میں نے اسے اپنے ہاتھوں سے جلایا ہے۔
میرے شوہر اکثر بیرون شہر و ملک دوروںپر جاتے ہیں اور وہاں جاکر اکثر وہاں کے بزرگوں سے بھی ملتے ہیں‘ اللہ والوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیںاللہ کا نام سیکھتے ہیں‘ کچھ ایمان مضبوط ہوتا ہے‘نماز ‘ قرآن‘ تسبیحات کے پابند ہوتے ہیں۔ ایک شوق پیدا ہوتا ہے ان کے دل میں تو میں دعا کرتی تھی کہ یاللہ میرے تو بچے بھی ابھی بہت چھوٹےہیں کچھ ہم خواتین پردہ بھی کرتی ہیں‘ ہروقت گھر‘ بچوں اور شوہر صاحب کے کام۔۔۔ یااللہ! ہمارا بھی کچھ وسیلہ بنا دے تاکہ اللہ والوں کے بیان سن کر ہمارا بھی ایمان تازہ ہو ہم بھی دین والی زندگی گزاریں تو اب میرا وہ سلسلہ بھی عبقری اور تسبیح خانہ کی صورت میں بن گیا۔ میں اللہ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں کہ گھر پر بیٹھے کام کرتے ہوئے کچھ ہمارا بھی سلسلہ عبقری رسالےا ور درس کی صورت میں بن رہا ہے۔ ورنہ پہلے کی زندگی تو بہت کھنڈر تھی بہت سی نمازیں چھوٹیں ‘ روزے ‘ اذکارچھوٹے۔ مگر اب پھر شوق پیدا ہورہا ہے آپ کے درس اور عبقری رسالے کی وجہ سے پھر نماز قرآن تسبیح پڑھنا شروع کردی ہے یہ سلسلہ اب جاری ہے۔ اب میری پوری کوشش ہے کہ میری کوئی نماز نہ چھوٹے‘ قرآن اور تسبیح بھی اتنی ہی ذوق وشوق سے پڑھوں۔(مسز وسیم احمد‘ چکوال)
خاص امراض کے خاص نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے چار ماہ ہوگئے ہیں عبقری کا قاری ہوں‘ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس ظالم دور میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جوکہ خدا کی مخلوق کی خدمت کررہے ہیں‘ عبقری پڑھ کر نہایت خوشی ہوتی ہے اور آئندہ کا انتظار رہتا ہے۔ مجھے پاس کچھ خاص نسخہ جات ہیں میں چاہتا ہوں کہ قارئین کی نذر کروں تاکہ اس سے کسی کا بھلا ہوجائے۔ یہ نسخے مجھے اپنے فیکٹری منیجر جو کہ حکمت بھی کرتے ہیں سے بطور تحفہ میں ملے ہیں میں نہیں چاہتا کہ انہیں اپنے ساتھ قبر میں لےجاؤں۔یہ نسخے خاص کر نوجوانوں کیلئے ہیں جوکہ غلط دور کی رنگینیوں میں پھنس کر غلط راستے پر چل کر جنسی کمزوری سے دوچار ہوجاتے ہیں۔حریرہ ممسک: مادہ تولید کو گاڑھا کرتا ہے‘ سرعت کو روکتاہے‘ بدن کو خوبصورت فربہ اور چہرے کا رنگ سرخ کرتا ہے۔ ھوالشافی: برادہ چوب چینی‘ دارچینی‘ موصلی سفید‘ ثعلب مصری‘ شقاقل مصری‘ دانا الائچی‘ کتیرا‘ پستہ‘ چھوہارا ہر ایک پانچ پانچ تولہ‘ مغز بادام ایک پاؤ‘ چار مغز آدھا سیر۔ سب کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ تین تولہ روزانہ آدھا کلودودھ میں کھیر بنائیں اور روح کیوڑہ چھڑک کر کھائیں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں اور کسی دوا کی ضرورت نہیں رہے گی۔ استعمال کرکے دعاؤں میں یاد رکھیں۔سفوف اجوائن برائے معدہ و جگر:فائدہ: معدہ و جگر کی اصلاح کرتی ہے اور طاقت دیتی ہے چہرے کو سرخ کرتی ہے۔ھوالشافی: اجوائن دیسی‘ ہلیلہ کلاں‘ چرائتہ۔ ہر ایک ڈیڑھ تولہ کوٹ کر سفوف بنائیں۔ روزانہ چھ ماشہ‘ ڈیڑھ پاؤ پانی میں ڈال کر رات کو بھگو کر رکھ دیں۔ صبح کو جوش دیں جب ایک پاؤ پانی رہ جائے اتار کر دن میں تین بار پئیں۔ چند ہفتے استعمال کریں۔سیلان الرحم کی خاص دوا:تخم کنگی بوٹی‘ تخم بوپھلی برابر وزن لے کر سفوف بنائیں۔ تین ماشہ ہمراہ گائے کے دودھ کیساتھ استعمال کریں۔برائے موسمی بخار:آک کی جڑ کا چھلکا سایہ میں خشک کرکے رکھیں ایک رتی سے اڑھائی رتی تک حسب عمر و طاقت گرم دودھ سے دیں۔ پسینہ آکر بخار اتر جائے گا۔
رمضان میں تمام امراض معدہ سے نجات
ھوالشافی: دو جوئے لہسن‘ ادرک آدھ انچ کا ٹکڑا‘ چھوٹا پیاز ایک عدد‘ کالی مرچ آٹھ عدد‘ سونف آدھ چمچ چائے والی‘ سفید زیرہ آدھ چمچ چائےوالا‘ ہرا دھنیا بمعہ ڈنٹھل ایک چائے کا کپ‘ پودینے کے پتے آدھ چائے کا کپ۔ ٹماٹر درمیانے تین عدد‘ مولی کے پتے صاف کیے ہوئے آدھ کپ (اگر میسر ہوں تو) سرکہ حسب پسند‘ کلونجی ایک چٹکی‘ لال مرچ آدھ چمچ چائے والی‘ کالا نمک ایک چٹکی‘ دہی ایک کپ‘ پانی ایک کپ‘ نمک حسب ضرورت۔ تمام اشیاء گرائنڈر میں اچھی طرح شیک کرلیں۔ نہایت لذیذ اور مزیدار چٹنی تیار ہے۔ پیٹ کے کیڑے ختم کرتی ہے۔ معدے کو طاقت دیتی ہے‘ قبض کشاء ہے‘ بھوک لگاتی ہے۔ تمام امراض معدہ میں مفید ہے۔ خاص طور پر رمضان میں افطاری کے وقت اس کا استعمال کریں‘ نہ بھاری پن ہوگا نہ ہی پورا رمضان پیٹ خراب ہوگا۔(ظفرعباس ملک)
ٹینشن،ڈیپریشن کا یقینی علاج
گائے کا خالص گھی چند قطرے لے کرروزانہ ہلکے ہاتھ سے منہ کھول کر تالو کا مساج کریں‘ پھر ایک منٹ کنپٹی کا مساج کریں‘ ناف میں بھی گھی لگائیں۔ فائدے: یادداشت تیز‘بچوںکا حافظہ لاجواب‘زبردست نیند اور ٹینشن ڈیپریشن کا یقینی علاج ہے۔یہ ٹوٹکہ ہمارا آزمودہ ہے۔ چند دن میں ہی فرق نظر آنا شروع ہوجاتا ہے۔ (آ۔م)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 783 reviews.