Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے گمان پانے کے لئے ایک خصوصی وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

(الغفا ر) (بہت گناہ بخشنے والا) (عدد =1281) غفار ،غفر سے مشتق ہے۔ غفر کے معنی پردہ ڈالنا ہے۔ غفار وہ ذات ہے جو خوبی کو ظاہر کرے اور برائی پر پر دہ ڈالے۔ (امام غزالیرحمتہ اللہ علیہ) غافر کے معنی میں مبالغہ ظاہر کرنا ہو تو غفار کا استعمال کیا جاتا ہے اور غفور میں غافر سے زیادہ مبالغہ ہے۔ (شیخ عبد الحق محدث دہلویرحمتہ اللہ علیہ) مغفرت خداوندی کا مقصود ہے بندوں کے گناہوں کی پردہ پوشی فرمانا اور انپر فضل و رحمت فرمانا۔ مشکوٰة شریف میں ایک حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں۔ ”اے میرے بندے اگر تو زمین بھر گناہ لے کر میرے پاس آئے گا تو میں زمین بھر مغفرت لے کے تیرے پاس آوں گا لیکن اس شرط کے ساتھ کہ تو شرک نہ کرے“۔ اللہ تعالیٰ نے بندے کے ہر طرح کے عیوب کو پوشیدہ رکھا ۔ انسانی جسم کی اندرونی غلاظتوں کو مخفی رکھا مگر چہرے کے حسن و جمال کو ظاہر کر دیا۔ روحانی عیوب مثلاً حسد، کینہ بغض وغیرہ کو خفیہ رکھا اگر اس کا اظہار لوگوں پر ہوتا تو لو گ اس کی جان کے در پے ہوتے۔ اسی طرح بندے کے گناہوں کو چھپایا حالانکہ اپنے گناہوں کے سبب بندہ اس قابل تھا کہ اسے ذلیل وخوار کیا جاتا۔ لہٰذا جو شخص اس اسم پاک ”غفار“ کا مظہر ہو اسے چاہئے کہ لوگوں کے گناہوں سے در گزر کرے اور ان کے عیبوں پر پردہ ڈالے۔ اوراد و وظائف: مغفرت و وسعت رزق:۔ ٭ جو شخص نماز جمعہ کے بعد اس اسم کو سو بار پڑھے گا اس پر انشاءاللہ تعالیٰ مغفرت خداوندی کے آثار ظاہر ہونے لگیں گے اور ہر تنگی رفع ہو گی اور بے شمار رزق ملے گا۔ ٭ توبہ پر قائم رہنے اور گناہوں سے مغفرت کیلئے 281 دفعہ ورد میں رکھنا چاہیے۔ ٭اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے بعد سو دفعہ کہے”یا غفار اغفرلی ذنوبی“تو اللہ تعالیٰ اس کا نام بخشے ہوئے لوگوں میں درج فرمائے گا۔ ٭ اگر کوئی شخص مقدمہ میں راضی نامہ کرنا چاہے اور فریق ثانی نہ مانتا ہو تو ظہر کی نماز کے بعد تین ہزار بار”یا غفار“پڑھے اور پھر دعا کرے انشاءاللہ تعالیٰ فوراً مقصود حاصل ہو گا اور مخالف خود بخود التجا کرے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 58 reviews.