Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کئی بیماریاں علاج صرف ایک ہی ٹانک

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری میگزین اپریل 2013ء میں آپ کا ایک نسخہ چھپا تھا۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سوگرام۔ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔ یہ نسخہ میں نے بنا کر کئی آدمیوں کو دیا۔ خاص طور پر اپنے دوست کو دیا جس کی حالت بہت ہی زیادہ خراب تھی بلکہ وہ کئی سالوں سے بیمارتھا جب یہ نسخہ بنا کر اس کو دیا تو حیرت انگیز فائدہ ہوا‘ اعصابی کمزوری ختم ہوگئی جوکئی سالوں سے تھی۔
پہلے پیشاب پیلا آتا تھا اس کے استعمال سے سفید آنا شروع ہوگیا۔ بیس بیس دن قبض رہتی تھی‘ اس کے استعمال سے قبض بھی ختم ہوگئی۔ بھوک نہیں لگتی تھی‘ اب بھوک لگنا شروع ہوگئی‘ پورے جسم میں درد رہتا تھا اب درد بھی ختم ہوگیا ہے۔ پہلے پاؤں سن رہتے تھے اب یہ کیفیت بھی ختم ہوگئی ہے۔ پہلے دو قدم چلنا بھی مشکل تھا اور سانس پھول جاتا تھا اس کے استعمال سے اب کئی کئی میل چل لیتا ہوں اور سانس بالکل نہیں پھولتا۔ پہلے جسم میں بخار کی کیفیت رہتی تھی‘ وہ بھی ختم ہوگئی۔ پہلے دماغ میں ہروقت ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ بُرے بُرے خیالات آتے تھے اب دماغ بالکل پرسکون ہوگیا۔ پہلے رنگ بالکل کالا تھا اب رنگ بھی صاف ہوگیا‘ پہلے رات کو سوتے میں ڈر لگتا تھا وہ کیفیت بھی ختم ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ میں نے اپنے گھر میںا ستعمال کیا بہت فائدہ ہوا‘ میری بہن کے گردے میں درد ہوا اس کو استعمال کروایا ایک ہی خوراک میں فائدہ ہوگیا‘ جس کے سر میں درد ہوا اس کو استعمال کروایا فائدہ ہوا۔ (محمد اسماعیل)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 836 reviews.