Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

پورا سال پیسوں کی ریل پیل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج قارئین کورمضان المبارک کے ایک خاص ترین عمل کی طرف متوجہ کررہی ہوں جس کے کرنے سے سارا سال بٹوہ(پرس) یا تھیلی پیسوں سے بھری رہے گی اور کبھی خالی نہیں ہوگی لیکن یہ عمل سال میں صرف ایک بار 27 رمضان المبارک کی رات کیا جاتا ہے۔ اس عمل سے اب تک سینکڑوں افراد مستفید ہوچکے ہیں۔ اس عمل کی اجازت عام ہے۔ عمل یہ ہے کہ جَو کے سات دانے لیکر ہر دانے پر ستر مرتبہ ’’ یَارَزَّاقُ ‘‘ پڑھیں اور اپنے بٹوے(پرس) یا تھیلی میں کسی پلاسٹک کی تھیلی میں رکھ لیں۔ انشاء اللہ آپ کی تھیلی وغیرہ سارا سال نوٹوں سے بھری رہے گی۔ یاد رہے کہ یہ عمل صرف 27 رمضان المبارک کی رات ہی کیا جاتا ہے اور دانے بھی صرف جو کے لینے ہیں۔ انشاء اللہ روزی کشادہ ہوگی، رزق فراخ ہوگا اور اللہ رب العزت کی نعمتیں، رحمتیں، برکتیں اور فضل و کرم نازل ہوگا۔(طیبہ نزاکت ، بہاولپور)۔

میری دادی اماں کے آزمودہ ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ خیریت سے ہوں‘ میں گنہگار آپ کو ہرپل دعائیں دیتا رہتا ہوں اور انشاء اللہ دیتا رہوں گا۔ اللہ آپ کو ‘ آپ کے گھر والوں کو آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین! میری دادی اماں کے پاس ان کے دو آزمودہ نسخے ہیں جو میں قارئین کیلئے ارسال کررہا ہوں۔ یہ نسخے میری دادی اماں گھر میں بچوں کو بہت استعمال کراتی ہیں۔ یہ الٹی بڑوں کی ہو یا چھوٹوں کی یا بچوں کو کھانسی‘ نزلہ و زکام ہو‘ دست ہوں بدہضمی ہو‘ اللہ کی رحمت سے شفاء ہوتی ہے۔ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: سوکھا پودینہ ایک چٹکی‘ سونف ایک چٹکی‘ دو عدد چھوٹی الائچی کو تھوڑا سا پھاڑ دیں۔ گرمیوں میں حسب ذائقہ مصری ڈالیں اور سردیوں میں شہد ڈالیں‘ تین پیالی پانی ڈال کر پکائیں جب ایک پیالی رہ جائے اسے اتار کر نیم گرم پلائیں۔ میری دادی اسے سوکھی گوبر کے انگاروں پر پکاتی ہیں۔ دوسرا نسخہ: بعض اوقات جسم پر ایک دانہ نکلتا ہے شاید سرائیکی میں اسے کھکر بروڑی کہتے ہیں۔ اس کیلئے میری دادی کو کسی نے یہ لیپ بتایا تھا۔ ھوالشافی: لمبی کابلی والی کشمش جو کھجور کے برابر لمبی ہوتی ہے۔ تین یا دو عدد، جسم پر دانہ زیادہ بڑا ہو تو زیادہ کرلیں۔ مکھن چنے کے برابر، ان کو اچھی طرح کوٹیں‘ پیسیں، تھوڑا پانی بھی ملاتے جائیں جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس لیپ کو سوتی کپڑے کے اوپر ڈال کر دانے کے اوپر لگادیں‘ کچھ دیر بعد چپک جائے گا اگلے دن اسے اتار دیں۔ اگر اتارنے میں مشکل ہو تو اس کے کونوں پر تھوڑا پانی ڈالیں اتر جائے گا۔ صفائی کرکے دوسرا لگادیں۔ یہ دانہ میری دادی اور ماموں کی کمر پر نکلا تھا۔ اس سے یہ دانہ جلدی پھٹ کر ختم ہوجاتا ہے۔ جن قارئین کو ان نسخہ جات سے فیض ملے وہ میری دادی کیلئے ضرور دعا فرمائیں۔(محمد ممتاز رشید‘لورالائی)۔

میرے آزمائے نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کچھ تحریریں ہیں جو میں قارئین کی خدمت میں نذر کررہا ہوں۔الرجی کیلئے نسخہ: جن افراد کو صبح اٹھ کر بہت زیادہ چھینکیں آتی ہوں وہ روزانہ صبح کو نہار منہ 21 عدد بھوری مرچ (سفید مرچ) جو کہ پنسار سے عام مل جاتی ہیں ثابت ہی پانی سے نگل لیں‘ سات دن بلاناغہ اگر پھر بھی چھینکیں آتی ہوں تو سات دن اور استعمال کریں‘ انشاء اللہ الرجی ختم ہوجائے گی۔حیض کیلئے: جن خواتین کو حیض درد کے ساتھ آتا ہو تو وہ خواتین ریوندخطائی 25 گرام لے کر اس کی سات پڑیاں بنالیں‘ روزانہ ایک پڑی پانی سے استعمال کریں‘ رکا ہوا حیض چل پڑے گا اور درد بھی ختم ہوجائے گا۔نزلہ، کیرا اور جمی ہوئی بلغم کیلئے: ادرک، دارچینی ہموزن بڑی الائچی ایک عدد کا قہوہ صبح و شام پئیں،چند دن کے استعمال سے یہ مرض ختم ہوجائے گا۔
خشک کھانسی: جن افراد کو خشک کھانسی ہو تو رات سرسوں کا تیل انگلی پر لگا کر مقعد میں لگائیں‘ سرسوں کا تیل مقعد کے اندر لگنا چاہیے‘ انشاء اللہ ایک ہی رات میں شفاء مل جائے گی۔ ورنہ دوسری رات پھر اسی طرح کرلیں‘ یہ عمل رات کو سوتے وقت کرنا ہے۔ دیمک سے نجات کا ٹوٹکہ: یہ ٹوٹکہ ایک فرنیچر پالش والے نے دیا تھا۔ اینٹرین کی ایک بوتل میں ایک کوارٹر مٹی کا تیل ملا کر سرنج کے ذریعے سے دیمک لگے سوراخوں میں ڈال دیں‘ دیمک کا کیڑا ختم ہوجائے گا۔ اینٹرین ہارڈویئر کی دکان سے مل جاتی ہے۔ یہ محلول سوراخوں میں ڈالنا ہے فرنیچر وغیرہ کو اس سے محفوظ بناسکتے ہیں۔

کمر میں درد ہو یا جوڑ میں سب ختم
بعض لوگوں کے کسی جوڑ یا کمر میں کوئی محنت کاکام کرنے یا وزن اٹھاتے وقت شدید درد ہتا ہے اور عام حالت میں بالکل ٹھیک محسوس کرتے ہیں ایسے لوگوں کیلئے ایک نہایت ہی مفید نسخہ حاضر خدمت ہے۔ھوالشافی:سفید موصلی دو تولہ‘ ستاور دو تولہ‘ بہوپھلی چار تولہ‘ ماجو پانچ دانے تمام اشیاء کو علیحدہ علیحدہ کوٹ چھان کر بعد میں مکس کرلیں۔ آدھا چمچ صبح تازہ پانی اور رات کو ایک پیالی نیم گرم دودھ کے ساتھ کھالیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ درد ختم ہوجائے گا۔نوٹ: بہوپھلی چار تولہ اس لیے ہے کہ یہ ساری باریک نہیں ہوتی‘ آخر میں سفید سفید لکڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بچ جاتے ہیں‘ ان کو پھینک دیں‘ شامل نسخہ نہ کریں۔ سفید موصلی انڈیا کی لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ (طارق محمود‘ ساہیوال)۔

پیشاب کی تکالیف اور بادی بواسیر سب ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اکثر ہفتہ میں ایک بار بڑی بہن کی خیروعافیت دریافت کرنے چلا جاتا ہوں‘ ایک دفعہ ان کے ہاتھ میں ’’عبقری‘‘ رسالہ دیکھا‘ انہوں نے بتایا کہ بہت ہی مفید معلوماتی‘ روحانی اور یونانی نسخوں پر مشتمل یہ رسالہ ہے‘ مجھے اس کا تجسس ہوا اور پڑھنے کیلئے گھر لے آیا۔ یقین جانیے کہ مطالعہ کرنے کے بعد اس کی علمی روحانی افادیت اورجڑی بوٹیوں کےطریقہ علاج کا بے حد قائل ہوا۔ اس کے بعد سے آج تقریباً سال ختم ہونے کو ہے میں مستقل اس رسالہ کو ہر ماہ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اور دینی اور دنیاوی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔ میں نے اس میں سے دیکھ کر جو دوائیں اور دعائیں اپنے لیے استعمال کی ہیں اور بفضل خدا سکون اور راحت ملی ہے۔ قارئین! کے نسخہ جات سے میں نے فیض پایا اور اب اپنے آزمائے نسخے میں قارئین کی نذر کررہا ہوں۔
پیشاب کی ہر قسم کی تکالیف کا علاج:مجھے پیشاب میں جلن کی تکلیف رہتی تھی‘ ہومیو ڈاکٹر سے علاج کرایا تو وہ کہنے لگے پروسٹیٹ گلینڈ بڑھ رہے ہیں۔ دوائی لیکر کھاتا رہا مگر مکمل آرام نہیں ہوسکا۔ اتفاق سے ایک ڈائجسٹ میں یہ نسخہ پڑھا۔ ھوالشافی: ایک عدد پیاز میڈیم سائز کی لیں‘ ڈیڑھ گلاس پانی میں پکائیں‘ جب آدھا گلاس پانی رہ جائے تو نیم گرم صبح اور شام استعمال کریں۔ آج تقریباً دس سال ہوگئے ہیں‘ مجھے دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی اور نہ ہی پروسٹیٹ گلینڈ کی آپریشن کی ضرورت محسوس ہوئی۔بادی بواسیر سے نجات: مجھے بادی بواسیر کی شکایت ہوجاتی تھی‘ ہومیوپیتھک‘ ایلوپیتھک علاج کرایا‘ کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ اتفاق سے ایک رسالہ میں (کرنجوہ) سلیٹی رنگ اور ریٹھے کی شکل کا ہوتا ہے۔ اس کی گری صبح و شام پانی کےساتھ استعمال کی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک ہفتہ میں آرام آگیا۔ یہ نسخہ ہر مزاج کے لوگ استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں۔ہر قسم کی مشکل اور جائز حاجات کیلئے:میرے بچوں کا معمول ہے کہ شام کے چھ بجے دفتر سے گھر آجاتے ہیں۔ مگر ایک دفعہ انہیں دیر ہوگئی‘ جب طبیعت پریشان ہونے لگی تو یہ قرآنی آیات ملا کر پڑھنا شروع کیں۔ ایک سو ایک مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الْظّٰلِمِیْن۔ اول و اخر تینتیس مرتبہ درود شریف پڑھیں۔اس وظیفے کے پڑھنے کے دوران ہی بچوں نے دروازے پر دستک دیدی اور میں نے اللہ رب العالمین کا شکرادا کیا۔ تمام قارئین کیلئے بھی یہ روحانی ٹوٹکہ تحریر کردیا ہے تاکہ مستفید ہوسکیں۔ نماز کی باقاعدگی شرط ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر مشکل اور جائز کام کی حاجت ہو تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پوری ہوجاتی ہیں۔ (کلیم احمد انصاری‘ کراچی)۔

آزمودہ و مجرب نسخہ برائے بواسیر
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز فرمائے‘ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم دائم رکھے‘ آپ کی ہماری ملاقات عبقری رسالہ سے غالباً جنوری 2013ء سے ہوئی‘ رسالہ باقاعدہ ہر ماہ پڑھتے ہیں بلکہ تقریباً سارا خاندان رسالہ پڑھتا ہے اور بھرپور فائدہ اٹھارہا ہے۔رسالہ عبقری بہت اچھا ہے ‘ دعا ہے اللہ پاک اس کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے آمین!۔ قارئین کیلئے ایک آزمودہ اور مجرب نسخہ حاضر خدمت ہے جو کہ عرصہ چار سال سے لوگوں کو فی سبیل اللہ استعمال کروا رہا ہوں۔ھوالشافی: پان کی جڑ‘ کشتہ گودنتی ہم وزن لیکر بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں یعنی پیس کر مکس کرکے ایک عدد کیپسول رات کو سوتے وقت آدھا کلو ٹھنڈے دودھ سے لیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ بواسیر خونی ہو یا بادی دونوں سے شفاء ملے گی۔ فائدہ ہونے پر میرے لیے دعا ضرور کیجئے گا۔(محمد ارشاد‘بہاولپور)۔

میرے آزمودہ 2 ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں دو عدد ٹوٹکے قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں امید ہے قارئین اس سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں گے۔کسی بھی قسم کی کھانسی کیلئے: بکری کا دودھ آدھ کپ ‘ دو جوئے لہسن کے لے کر ململ کے کپڑے میں  کوٹ کر اس کا پانی دودھ میں ڈالیں۔ ایک ہفتہ دوائی کی طرح پابندی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ کھانسی ختم ہوجائے گی۔ جسم میں درد ہو یا گردن میں: لونگ کا تیل اچھی طرح ملیں اور اس پر پھر آیوڈیکس لگا کر کپڑے سے باندھ دیں‘ ہر تین گھنٹے بعد یہی عمل کریں‘ الحمدللہ ایک دن میں درد مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔(ام فائق احمد)۔

نکسیر کا نسخہ خاص
ھوالشافی: کیکر کی گوند لے کر اسے باریک پیس لیں‘ شربت انجبار دو کھانے والے چمچ کے ساتھ صبح اور عصر کے وقت چمچ کے آخر کونے (یعنی ایک چٹکی) کے ساتھ کھلائیں‘ شربت انجبار کو پانی میں مکس کرکے پئیں۔اعصابی کمزوری کیلئے: ھوالشافی:گل نیلوفر آد ھ پاؤ‘ گل گلاب آدھ پاؤ‘ بادام ایک کلو‘ چار مغز آدھ پاؤ‘ بادیان آدھ پاؤ‘ سونف آدھ پاؤ‘ کابلی مصری ایک کلو‘ صندل دو تولے‘ سفید الائچی دو تولے‘ طباشیر ایک تولہ‘ کالی مرچ ایک تولہ‘ انیسوں آدھ پاؤکوٹ پیس کر دوائیں بنالیں اور چاندی ورق پورا پیک دوائی تیار ہونے کے بعد ڈالیں۔صبح و شام ایک ایک کھانے والاہمراہ دودھ استعمال کریں۔ (سلمیٰ عروج‘ جہلم)۔

پاؤں کی بدبوختم کرنے کا آسان ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ جس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں‘ خدا پاک آپ کو اس کا اجردیں اور کامیابی و کامرانی عطا فرمائیں‘ آمین! ایک ٹوٹکہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔پاؤں کی بدبو ختم کرنے کیلئے:پاؤں کی بدبوختم کرنے کیلئے سفید پودینہ صبح نہار منہ کھانے سے پاؤں کی بدبو چند دن میں ہی ختم ہوجائے گی۔ (د،ر۔درہ)۔

بلڈکینسر سے یقینی شفاء یابی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا رسالہ میں گزشتہ چند مہینوں سے پڑھ رہا ہوں بہت اچھی معلومات طبی روحانی ملتی ہیں۔آپ کی ہدایت پر اپنا ایک آزمودہ نسخہ بھیج رہا ہوں۔ بندہ 9 مارچ 1997ء سے بلڈکینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے اور اسی وقت سے ہی ایک بزرگ کے فرمانے پر پاکستانی کھجور صبح سات دانے اور شام سات دانے استعمال کررہا ہوں اور بفضل خدا نارمل زندگی گزار رہا ہوں۔ البتہ جب کبھی کچھ عرصہ کیلئے چھوڑدیتا ہوں تو تکلیف دوبارہ شروع ہوجاتی ہے۔ (محمد علی ‘ اسلام آباد)۔

دانتوں کا ماسخورہ بالکل ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عرصہ قبل دانتوں کا ماسخورہ لاحق تھا جس کی وجہ سے میں بے حد پریشان رہتا تھا‘ اسی دوران ایک کتاب میرے زیرمطالعہ آئی جس میں ایک منجن کانسخہ تھا۔ میں نے وہ بنا کر آزمایا جس سے مجھے ماسخورہ کے موذی مرض سے نجات مل گئی۔ نسخہ درج ذیل ہے۔ ھوالشافی: چھلکا بادام کو جلا کر کوئلہ محفوظ کرلیں(راکھ نہ بننے دیں)، کوئلے کو باریک پیس لیں۔ فلفل سیاہ (کالی مرچ) بھی باریک پیس لیں‘ نمک سیندھا یا نمک آیوڈین لے کر پیس لیں۔ سفوف کوئلہ بادام سے نصف سفوف سیاہ مرچ اور سیاہ مرچ کے ہموزن نمک مذکورہ بالا تینوں سفوف خوب اچھی طرح یکجان کرلیں۔مابعد اس سفوف کو کپڑچھان کرکے محفوظ کرلیں۔ سونے سے قبل اچھی طرح منجن کریں۔ یقیناً سودمند ثابت ہوگا۔ (انشاء اللہ) (محمد لطیف ناصر)۔

ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ اور لکنت ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن کو لکنت کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے میرے والد سخت پریشان تھا‘ بہت علاج کروایا مگر آرام نہ آتا تھا پھر میرے والد کو کسی نے یہ نسخہ بتایا کہ شہد اور عقرقرحا ہموزن ملا کر بیٹی کو صبح وشام ایک ایک چمچ کھلائیں۔ اس عمل سےمیری بہن اب بالکل ٹھیک ہے۔(محمود‘ کوئٹہ)۔

نمک سےکیجئے جلے کا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جلے ہوئے پر نمک ملنے سے وہاں چھالہ نہیں پڑتا۔ یہ ہمارا خاندانی آزمودہ نسخہ ہے۔ جسم کا کوئی بھی حصہ جلے فوراً اس جگہ نمک مل دیا جائے تو کبھی بھی چھالہ نہیں پڑے گا۔اس کے علاوہ یہ نسخہ ہم نے بہت سے لوگوں کو بتایا جس جس نے بھی کیا اس نےہی اس کا کمال پایا۔ قارئین آپ بھی کیجئے اور دعاؤں میں یاد رکھیے۔ (ماہ نور آصف)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 861 reviews.