Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟ ( ام اوراق )

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقت ہے ۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرو ر تحریر کریں ۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیوں نہ لکھیں ۔) جسم کی بدبو سے نجات میں ایف ایس سی کی طالبہ ہوں ۔ میرے کپڑو ں سے بہت بو آتی ہے ، بغلو ں کے پا س سے بہت زیا دہ ۔ حد یہ کہ چادر لیتی ہوںتو اس میں سے بو آتی ہے میں کسی سہیلی کے پاس شرم کے مارے کھڑی نہیں ہو سکتی براہ کرم مجھے بتا ئیے اس کا علا ج کیا ہے ؟ ( زاہد ہ یا سمین ۔ پشاور ) ٭ آپ نے یہ نہیں لکھا بدبو کس قسم کی ہے ۔ بعض دفعہ کھٹی بو ہو تی ہے یہ بو پیا ز کی طر ح ہے یا شہد کی طر ح ہمارے جسم میں قدرتی نظام ہے ذرا سی گڑ بڑ سے یہ نظام درہم بر ہم ہو جاتا ہے۔ کچھ غذائیں ایسی ہو تی ہیں جن کے کھانے سے تکلیف ہو جا تی ہے ۔ بہر حال آپ بڑا گو شت، تکے ، کباب اور مچھلی نہ کھا ئیے ۔ صبح ایک پیالی ابلتے پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک لیموں کا رس نچوڑ کر نہا ر منہ پی لیجئے ۔ اس کے آدھ گھنٹہ کے بعد نا شتہ کیجئے ۔ نیم کے پتے تھوڑے سے پانی میں جو ش دے کر رکھئے ۔ نہانے کے بعد یہ پانی جسم پر ڈالئے گلاب کے پھول کی پتیاں خشک کر کے رکھئے اور کسی ٹالکم پاﺅڈر میں ملا کر روزانہ بغلو ں کے اندر لگائیے ۔ روز نہائیے، نماز پابندی سے پڑھئے ۔ پانچو ں وقت وضو کرنے سے بہت فرق پڑتا ہے دورد شریف بھی پڑھا کیجئے۔ جذباتی غلطی میرا تعلق دیندار مذہبی گھرانے سے ہے۔ میڈیکل کی طالبہ ہوں۔ ہمارے پڑوس میں اچھے لوگ رہتے ہیں۔ ان میں ایک خاندان سے گھریلو تعلق ہے۔ وہ بھی دیندار شریف لوگ ہیں۔ اس خاندان کا ایک لڑکا مجھ سے بہت محبت کرتا ہے۔ مجھے معلوم ہے میرے بغیر وہ رہ نہیں سکتا اور مجھ سے شادی کرنے کو تیار ہے۔ میری امی چاہتی ہیں اس سے اچھا رشتہ ملے۔ ایک بار ہم دونوں کو تنہائی میسر آگئی اور انجانے میں وہ کچھ ہو گیا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اب میں سوچتی ہوں میری شادی کسی اور سے ہوئی تو تمام عمر مجھے گناہ کا احساس رہے گا اور میں اس کے ساتھ خوش نہیں رہوں گی۔ اس لڑکے کیلئے بھی میرے دل میں نفرت کا احساس پیدا ہو گیا ہے مگر وہ لڑکا مجھ سے ہر قیمت پر شادی کرنے کو تیار ہے۔ میں اس سے کچھ نہیں کہتی۔ مجھے بتائیے میں کیا کروں؟ میں سخت پریشانی کے عالم میں ہوں۔ پڑھائی پر توجہ نہیں دے سکتی۔ (س۔ ر۔ کراچی) ٭ بی بی! آپ کا تفصیلی خط میرے سامنے ہے اور میں آپ کی پریشانی بخوبی سمجھتی ہوں۔ آپ دو نفل پڑھ کر اللہ سے توبہ کیجئے اور اپنی امی کو اعتماد میں لے کر کہئے کہ آپ اسی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ نفرت کا احساس وقتی ہے۔ لڑکا برسرروزگار ہے اور اس کے گھر والے بھی راضی ہیں۔ آپ کے لئے کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ کی امی بھی راضی ہو جائیں گی۔ آپ شادی کے بعد بھی تعلیم مکمل کر سکتی ہیں۔ وہ لڑکا ٹھیک کہتا ہے۔ شادی جلدی ہو نی چائیے۔ جب تک شادی نہ ہو آپ اس سے علیحدگی میں نہ ملئے۔ آپ کیلئے یہی بہتر ہے۔ آج کل کی جوان بچیاں بڑی پر اعتماد ہوتی ہیں اور یہی اعتماد ان کو لے ڈوبتا ہے۔ تمام عمر یہ جذباتی پچھتاوے ذہن پر بوجھ بنے رہتے ہیں۔ آپ خود سوچئے وہ لڑکا آپ سے شادی کیلئے نہ کہتا تو آپ اس کا کیا بگاڑ لیتیں۔ شادی سے پہلے کبھی علیحدگی میں ملنا نہیں چاہیے۔ میںدوسری بچیوں کو بھی یہی نصیحت کروں گی۔ دبلا پن میں کالج میں پڑھتی ہوں اور بہت کمزور ہوں۔ رنگ بھی کالا ہوتا جا رہا ہے۔ مجھے دیکھ کر سب مذاق اڑاتے ہیں۔ کیا کوئی دوا ایسی ہے جس سے میں موٹی ، میرا رنگ صاف ہو جائے؟ رات کو سوتے وقت کریم بھی چہرے پر لگاتی ہوں، پھر بھی رنگ خراب ہوتا جا رہا ہے۔ میں کیا کروں؟(طاہرہ رضا) ٭ کچھ لوگ کھانے پینے کے باوجود دبلے ہوتے ہیں۔ ان کی جسمانی ساخت ہی ایسی ہوتی ہے۔ آپ ماشاءاللہ پڑھ رہی ہیں۔ ذہین ہیں ،پھر آپ نے کیوں دبلے پن کو سر پر سوار کر رکھا ہے؟ دبلے پتلے لوگ موٹے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ صحت مند اور پھر تیلے ہوتے ہیں۔ اپنی غذا کی طرف دھیان کیجئے۔ بادام اور کشمش آدھے کپ پانی میںبھگوئیے اور صبح اٹھ کر پہلے نماز پڑھئے، پھر آدھ گھنٹہ سیر کر کے بادام اور کشمش کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیجئے۔ آپ توس پر شہد اور بالائی لگا کر کھا سکتی ہیں۔ ہری سبزیاں کھائیے۔ ہفتے میں دو بار آدھے لیموں کا رس ایک چمچ دودھ میں ملا کر چہرے پر ملئے دس منٹ بعد بیسن سے منہ دھو لیجئے۔ سردی کا موسم آئے تو چار چھوہارے رات کو پانی میں بھگو کر رکھئے۔ چھوہارے صبح کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیجئے۔ آپ کیلے کا ملک شیک پی سکتی ہیں۔ تازہ سبزیاں اور کھیرے آپ کیلئے مفید ہیں۔ روزانہ ایک سیب ، دو کیلے، ایک کھیرا اپنی غذا میں شامل رکھئے۔ ہفتے میں دو تین بار دس عدد سوکھی خوبانیاں پانی میں بھگو کر صبح کھا لیا کیجئے۔ اس دن بادام اور کشمش نہ کھائیے۔ وزن بھی بڑھ جائے گا ، رنگ بھی صاف ہو گا۔ پانچوں وقت کی نماز پڑھنے سے چہرے پر رونق آجاتی ہے۔ آپ نماز باقاعدگی سے پڑھئے۔ شدید قبض میں بی اے کی طالبہ ہوں۔ قبض کی وجہ سے شدید تکلیف ہے۔ دوا کھانے سے وقتی طور پر آرام آتا ہے۔ مجھے گوشت اور چٹ پٹی چیزیں پسند ہیں۔ دوپہر کو کالج میں برگر اور سموسے ہوتے ہیں، وہی کھاتی ہوں۔ شام کو گھر آکر کھانا کھاتی ہوں ۔ اسپغول کھایا، اس سے فرق نہیںپڑا۔ دن میں دو بار پیپسی کولا بھی پیتی ہوں، ہاضمہ ٹھیک نہیں رہتا ۔ مجھے مشورہ دیجئے۔ (رابعہ عنبرین) ٭ آپ صبح اٹھ کر تازہ پانی کے چار گلاس روز پیا کیجئے ۔ پھر نماز اور تلاوت سے فارغ ہو کر ہلکا سا ناشتہ کیجئئے۔ پراٹھے ، کباب، برگر، سموسے ایک دو ماہ نہ کھائیے۔ کھیرے ، ٹماٹر کی سلاد دوپہر کو ضرور کھا لیجئے۔ رات کو سات دانے خشک آلو بخارے کے کھانے سے آپ کے منہ کا ذائقہ ٹھیک ہو جائے گا۔ بھوک لگے گی، جگر کی اصلاح ہوگی۔ چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہو جائیں گے۔ تازہ پانی خوب پیجئے۔ بارہ تیرہ گلاس پانی آپ کیلئے ضروری ہے۔ آٹا بغیر چھانے استعمال کیجئے۔ بیجوں والے امرود لیموں ڈال کر چاٹ بنا کر کھائیے۔ بغیر کسی دوا کے آپ کی قبض قدرتی طور پر ٹھیک ہو جائے گی۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 59 reviews.