Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نقصان دہ اشیاء کے فوائد

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

’’جاہل جس چیز سے ناواقف ہوتا ہے اس کا دشمن ہوجاتا ہے۔‘‘ جاہل کا عالم پر اعتراض کرنا سب سے بڑی حماقت ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بندہ چند دن قبل ایک کتاب کا مطالعہ کررہا تھا کہ اس کے مضامین سے ایک مضمون میری نظر میں تھا کہ اس کو عبقری کے دفتر بھیجا جائے تاکہ عبقری پڑھنے والوں کی نظر سے بھی گزر جائے۔ ویسے بھی یہ مضمون عبقری میں شائع ہونے کے شایان شان ہے۔ امید ہے کہ قارئین کو میری پسند پسند آئے گی۔
اگر کوئی پوچھے کہ مضر چیزوں کی تخلیق میں کیا فائدہ ہے؟ تو اس کا اصل جواب یہ ہے کہ خالق کا حکیم ہونا ثابت ہوچکا ہے‘ اب اگر کسی معاملہ میں حکمت سمجھ میں نہ آسکی تو بھی سرجھکائے رکھنا ضروری ہے۔ پھر یہ سمجھو کہ دنیا کی اچھی نعمتیں کسی درجہ میں ان انعامات کا نمونہ ہیں جو بطور ثواب کے ملیں گی اور تکلیف دہ چیزیں عذابوں کا نمونہ ہیں۔ یہ واقعہ ہے کہ دنیا میں جوچیزیں تکلیف دہ پیدا کی گئی ہیں ان میں بھی کچھ نہ کچھ نفع ضرور ہے۔ ایک طبیب سے کہا گیا کہ فلاں آدمی کہتا ہے کہ میں بچھو کی طرح ہوں کہ کوئی نفع نہیں دیتا۔ صرف نقصان ہی پہنچاتا ہوں۔ طبیب نے کہا کیسا کم علم ہے؟ اگر بچھو کا پیٹ چاک کرکے اس کو ڈسے ہوئے حصے پر باندھ دیا جائے تو فائدہ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح بچھو کو مٹی کی ہانڈی میں رکھ کر اس کو ہرطرف سے بند کردیا جائے پھر ہانڈی تنور میں رکھ دی جائے‘ جب جل کر راکھ بن جائے تو اس راکھ سے نصف ماشہ یا اس سے کچھ زائد مقدار پتھری کے مریض کو پلائی جائے‘ پتھری ٹوٹ کر نکل جائے گی اور جسم کے کسی حصہ کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔ اگر پرانے بخار کے مریض کو بچھو ڈنگ مارے تو اس کا بخار ختم ہوجاتا ہے۔ ایک مفلوج آدمی کو بچھو نے ڈس لیا تو اس کا فالج ختم ہوگیا۔ اگر اس کو تیل میں ڈال کر رکھ دیا جائے یہاں تک کہ اس کا اثر تیل میں منتقل ہوجائے تو وہ تیل ہر طرح کے سخت اور بڑے ورم کیلئے مفید ہے۔ غرض اس طرح کےبہت سے فوائدہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ’’جاہل جس چیز سے ناواقف ہوتا ہے اس کا دشمن ہوجاتا ہے۔‘‘ جاہل کا عالم پر اعتراض کرنا سب سے بڑی حماقت ہے۔ (حوالہ: مجالس جوزیہ‘ علامہ عبدالرحمٰن ابن الجوزیؒ، صفحہ 541)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 912 reviews.