Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برسات میں لیموں اور پیاز کے فوائد

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

امراض کے خلاف سب سے موثر ہتھیار ہے کیونکہ بدن کی قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہے خون کے سرخ ذرات پیدا کرنے میں بھی لیموں کا اہم کردار ہے بعض اوقات خون کی قوت انجماد کم ہوجاتی ہے اور خون بدن سے جاری ہوتا ہے۔ اس عارضہ میں لیموں ایک مفید غذا ہے۔

ہر موسم میں بدن کی مخصوص کیفیت ہوتی ہے قدرت اس موسم کی کیفیت اور عورض کے مطابق پھل اور سبزیاں اس موسم میں پیدا کرتی ہے یہ پھل اور سبزیاں کام دہن کی لذت کے علاوہ موسمی عوارض کیلئے دوا کا کام بھی دیتی ہیں۔ موسم برسات میں بالعموم معدہ خراب ہوتا ہے، متلی کا احساس ہوتا ہے، بعض اوقات تو قے کی شکایت بھی ہوجاتی ہے، جگر کا فعل متاثر ہوتا ہے نیز گرمی دانوں اور خارش وغیرہ کے عوارض لاحق ہوتے ہیں۔قدرت نے اس موسم میں لیموں جیسی مفیدچیز کو پیدا کیا ہے جوکہ اپنی گوناگوں خوبیوں اور فوائد کے اعتبار سے یگانہ حیثیت کی حامل ہے۔ لیموں برسات کے عوارض کا موثر علاج ہے اس موسم میں لیموں روزانہ استعمال کیا جائے تو انسان مختلف عوارض اور امراض کی یلغار سے محفوظ رہتا ہے۔ لیموں کے استعمال کے مختلف طریقے ہیں۔ دونوں وقت کھانے کے ساتھ لیموں اور پیاز کھائیں، پیاز پر لیموں نچوڑ لیں اور نمک کا اضافہ کرکے کھائیں۔ پیاز مفید غذا ہے، اطباء تو صدیوں سے پیاز کے استعمال کی تلقین کرتے رہے ہیں۔ مشرق میں پیاز غذا کا لازمی جزو ہے، مغرب نے بھی پیاز کی افادیت پر مہرتصدیق ثبت کی ہے، جدید تحقیق کی رو سے پیاز خون کو رواں دواں کرتا ہے اور کولیسٹرول جمع نہیں ہوتا، کولیسٹرول خون کے دوران میں رکاوٹ کرتا ہے اور اس سے دل کے امراض لاحق ہوتے ہیں۔ بعض حضرات پیاز کا استعمال نہیں کرتے یہ حضرات سالن میں لیموں کے رس کا اضافہ کرتے ہیں۔ لیموں کے استعمال کا دوسرا طریقہ اسے مشروب کے طور پر پینا ہے۔ شربت یا سوڈا وغیرہ کی بجائے لیموں کی سکنجبین موجود موسم کیلئے بہترین مشروب ہے جو معدہ کی اصلاح کے علاوہ جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے۔ لیموں کا تعلق ترشا خاندان(سٹرس فروٹ) سے ہے اس خاندان میں لیموں کے علاوہ سنگترہ، مالٹا کنو، کھٹاور، میٹھا اور چکوترہ وغیرہ ہیں۔ لیموں اس خاندان میں سب سے مفید اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔ غذائی اجزاء: قدرت نے لیموں کو وافر غذائی اجزاء سے سرفراز فرمایا ہے۔ اس میں 50 فیصد تو پانی ہے، اس کے علاوہ لحمی اجزاء، چکنائی اور نشاستہ دار اجزاء (پروٹین) بھی ہیں۔ فاسفورس اور فولاد سے بھی بہرہ در ہے۔ حیاتین الف کی قلیل مقدار، مگر حیاتین ج (سی) خاصی مقدار میں ہے، حیاتین ز (پی) بھی لیموں میں ہے۔ ایک چھٹانک لیموں میں بتیس غذائی حرارے ہیں۔ گویا لیموں مقوی غذا بھی ہے، طب کی رو سے لیموں کا مزاج سردتر ہے، پیاس دور کرتا ہے، متلی، سردرد، یرقان، تبخیر، اختلاج (دل کی دھڑکن) وغیرہ میں فائدہ مند ہے، سر کے چکروں کے لئے بھی مفید ہے۔ امراض کے خلاف سب سے موثر ہتھیار ہے کیونکہ بدن کی قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہے خون کے سرخ ذرات پیدا کرنے میں بھی لیموں کا اہم کردار ہے بعض اوقات خون کی قوت انجماد کم ہوجاتی ہے اور خون بدن سے جاری ہوتا ہے۔ اس عارضہ میں لیموں ایک مفید غذا ہے۔ لیموں موٹاپا دور کرنے کیلئے موثر اور کارگر دوا ہے۔ مصر میں شادی سے قبل نوجوان لڑکیاں نازک اندام اورچھریرے بدن کی ہوتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لیموں کے استعمال کرنے کی عادی ہوتی ہیں۔ وزن کم کرنے کیلئے صبح اور شام آدھا لیموں نیم گرمی میں پانی میں ملاکر پئیں۔ سردیوں کی نسبت موجودہ موسم میں وزن کم کرنا آسان ہوتا ہے۔ اس لئے موجودہ موسم میں اس تدبیر پر عمل کرنا چاہیے۔لیموں خون کی صفائی کیلئے مفید ہے، پھوڑے پھنسیوں اور خارش میں فائدہ مند ہے۔ چہرہ کو صاف کرتا ہے، قے اور متلی میں لیموں کاٹ کر نمک لگاکر چاٹنے سے فائدہ ہوتا ہے، لیموں بخار میں مفید ہے اس کی سکنجبین بخار کے مریض کو پلاتے ہیں، لیموں کاٹنے سے پہلے آگ پر سینک لیا جائے تو اس سے لیموں کا رس زیادہ مقدار میں حاصل ہوتا ہے۔ لیموں کے چھلکے بھی مفید ہیں، چہرے پر داغ ہوں تو لیموں کے چھلکے رگڑنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 924 reviews.