Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں ایک طوائف تھی

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

بس میں اپنی ہی مستی میں مست تھی۔ لوگ میرے اشاروں پر ناچتے تھے میں جس سے جومانگتی مجھے وہ لا کر دیتا‘ میرے پاس مہنگے سے مہنگا موبائل‘ سونے کے سیٹ‘ اعلیٰ سے اعلیٰ برانڈ کے کپڑے‘ جوتے ‘ مہنگے سے مہنگے ہوٹل کا کھانا ۔ بس میں ان دنوں ہواؤں میں اڑ رہی تھی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ‘ آپ کی نسلوں‘آپ کے والدین‘ آپ کے مرشد‘ آپ کے مریدوں اور آپ سے وابستہ ہر انسان پر اپنی رحمتیں قیامت تک نازل فرماتا رہے۔ آپ کے درس سے مجھے کیا دولت نصیب ہوئی وہ میں آگے چل کر بتاؤں گی۔
میں نےایک متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی‘جیسےجیسے بڑی ہوئی میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں نہ نماز‘ نہ دین‘ نہ قرآن اور نہ ہی کسی قسم کے اعمال تھے۔ ہر کوئی اپنی مستی میں مست تھا‘ صبح اٹھے کھانا کھانا‘ مرد حضرات کاروبار پر چلے گئے عورتیں گھر کے کام سےفارغ ہوئیں اور سارا دن ٹی وی، میوزک اور بس!میری ایک بہن نے محلے کے ایک لڑکے سے بھاگ کر شادی کرلی تھی جس کا شروع میں بہت شور اٹھا لیکن بعد میں دونوں خاندان کی آپس میں صلح ہوئی اور بات ختم۔ جب میں نویں جماعت میں تھی تومیری محلے کے ایک لڑکے سے نام نہاد دوستی ہوئی جس نے مجھے خوب’’ بیوقوف‘‘ بنایا۔ بعد میں وہ محلہ چھوڑ گیا۔ اس کے بعد مجھے لڑکوں سے دوستی کرنے میں خوب مزہ آتا‘ میں نے لڑکوں کو خوب بیوقوف بنایا‘ میں شروع سے بہت خوبصورت تھی‘ میں کسی کو بھی بیوقوف بنادیتی تھی۔بارہویں جماعت میں مجھے ایک لڑکے سے سچ مچ محبت ہوئی جو کہ ناکام ثابت ہوئی اور اس لڑکے کے گھر والوں نے زبردستی اس کی شادی کہیں اور کردی۔ میں بہت روئی‘ چیخی چلائی مگر میری آہیں کسی نے نہ سنیں۔ جس کے بعد مجھے چپ لگ گئی۔ میرے ماموں دوسرے شہر میں رہتے ہیں ایک مرتبہ وہ آئے تو انہوںنے کہا کہ اس کو جن آتے ہیں آپ میرے پاس آؤ میرے پاس ایک بابا جی آتے ہیں ان سے دم کرواتے ہیں۔ میں اپنے ابو کے ساتھ ان باباجی کے پاس گئی وہاں کا ماحول بہت پرسکون تھا دعا کے بعد حاضری ہوئی وہ محترم ہستی بڑی شفقت سے پیش آئے دم کیا‘ انہوں نے ہمیں نماز کی تلقین کی اور کچھ اعمال بتائے اور مجھے اللہ تعالیٰ کا ایک اسم مبارک دیا کہ اس کو ہروقت پڑھو‘ انشاء اللہ تم پر اللہ اپنا بہت کرم کرے گا۔مجھے پہلی مرتبہ روحانی سکون کا احساس ہوا‘گھر آکر میرےابو اور بہن نے ان کا خوب مذاق اڑایا اور ان کی خوب توہین کی میں بھی ان کی باتیں سن کر خوب ہنستی۔ کبھی کبھی خواب میں ان اللہ والے کی زیارت ہوتی جو مجھے وظیفے کی تلقین کرتے۔ ایک مرتبہ میں اپنے ابو بہن سے چوری ان بزرگوں کے پاس گئی ۔ میں حالات سے تنگ تھی ‘ انہوں نے مجھے پھر وظیفہ پڑھنے‘ نماز اور اعمال کی تلقین کی۔ پھر کچھ عرصہ میں نے ان سے رابطہ نہ کیا۔پھر میںجب تھرڈ ایئر میں تھی تو پھر موبائل پر لڑکوں سے دوستیاں شروع ہوئیں‘ ساری ساری رات مختلف لڑکوں سے سمز بدل بدل کر گندی باتیں کرنا اور فجر کی اذان کے بعد سو جانا۔ پھر بات موبائل سے بڑھ کرملاقاتوں تک بڑھ گئی اور بڑھتے بڑھتے ہوٹلز رومز تک پہنچ گئی۔مجھ خود معلوم نہ تھا میں یہ سب کچھ کیوں کررہی ہوں‘ بس میں اپنی ہی مستی میں مست تھی۔ لوگ میرے اشاروں پر ناچتے تھے میں جس سے جومانگتی مجھے وہ لا کر دیتا‘ میرے پاس مہنگے سے مہنگا موبائل‘ سونے کے سیٹ‘ اعلیٰ سے اعلیٰ برانڈ کے کپڑے‘ جوتے ‘ مہنگے سے مہنگے ہوٹل کا کھانا ۔ بس میں ان دنوں ہواؤں میں اڑ رہی تھی۔ پھر ایک وقت یہ بھی آیا کہ میں ایک ہاتھ سے دوسرے‘ دوسرے ہاتھ سے تیسرے اور تیسرے ہاتھ سے چوتھے ہاتھ میں استعمال ہوئی۔ حتیٰ کہ بعض لوگوں نے مجھے ’طوائف‘ کہنا شروع کردیا۔ میں نے سگریٹ پینا شروع کردی۔ میںنے بی اے تک پڑھائی کی پھر پڑھائی چھوڑ دی۔میرے والدین میری شادی تو نہ کرواسکےمگر میں اپنی عزت کا نایاب زیور کسی ہوٹل کے کمرے میں گم کرچکی تھی اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود اندر بے چینی تھی ایک خلش تھی ایک چبھن تھی جو مجھے ہروقت عیاشی کے باوجود بے قرار رکھتی تھی۔میں نے گھر میںکچھ فلمی ڈائجسٹ لگوا رکھے تھے جو ہاکر ہرماہ آکر پھینک جاتا‘ ایک مرتبہ وہ ان ڈائجسٹ کے ساتھ عبقری رسالہ بھی پھینک گیا۔ میں نے ایسے ہی پڑھا اور بے پرواہی سے صوفے پر پھینک کر ٹی وی دیکھنا شروع کردیا۔ پھر اس رسالے کو میری والدہ اور بھائی نے پڑھا تو ان کو بہت پسند آیا‘ انہوں نے ہاکر کو کہہ دیا کہ دوسرے میگزینز کے ساتھ یہ رسالہ بھی ہرماہ دے جایا کرو۔ ایک مرتبہ ایسے ہی بور ہورہی تھی تو میں نے رسالہ پکڑ کر پڑھنا شروع کردیا۔ اس میں آپ کا درس ہدایت کا صفحہ پڑھا تو اندر ایک ہدایت کی چنگاڑی تھی جو تھوڑی سی بھڑکی۔میں نے نیٹ پر آپ کے درس سنے تو میری راتوں کی نیند اڑ گئی۔ میں نے پہلی بار کانپتے ہاتھوں سے وضو کیا اور نماز مجھے جیسے بھی آتی تھی کانپتے ہونٹوں اور بہتے آنسوؤں سے پڑھ کر اللہ سے خوب رو رو کر توبہ کی اور وہیں جائے نماز پر روتے روتے سو گئی۔ مجھے ایسی پرسکون نیند آئی کہ جو آج تک نہ آئی تھی۔ جب اذان فجر ہوئی تو میری آنکھ کھلی میں نے پھر وضو کیا اور نماز فجر ادا کی۔ حالانکہ اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ فجر کی سنتیں اور فرض کتنے ہیں۔ میں نے اپنی تمام سمز بلاک کروادیں‘ موبائل فون توڑ دئیے۔ اپنی غلیظ کمائی کے کپڑے جوتوں کو آگ لگادی۔میں نے اپنی دوست سے صحیح نماز پڑھنے کا طریقہ سیکھا‘ صفائی ستھرائی‘ پاکی ناپاکی کے بارے میں سب جانا۔
اچھی اچھی دینی کتب گھر میں لائی جن کا اب میں بھرپور مطالعہ کرتی ہوں۔ لوگوں نے میرا پیچھا تب بھی نہ چھوڑا‘ میرے گھر کے باہر آکر آوازیں کستے‘ میرے والد نے تنگ آکر وہ شہر ہی چھوڑ دیا اب ہم نے دوسرے شہر میں اپنی خالہ کے گھر کے پاس گھر لے لیا ہے۔ ہمارے گھر میں دینی ماحول آرہا ہے‘ میرے ابو بھی اب قریبی مسجد میں جاتے ہیں اور امام صاحب سے نماز کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔گھر میں ہروقت آپ کا درس چلتا ہے۔ الحمدللہ! میری والدہ اور چھوٹے بھائیوں نے بھی نماز پڑھنا سیکھ لی ہے۔اب الحمدللہ! میں اعمال کی طرف آگئی ہوں‘ رو رو کر اللہ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگتی ہوں۔آپ کے درس نیٹ سے سنتی ہوں۔ میں نے درس سے کچھ دعائیں یاد کی ہیں۔ کھانا شرمندہ ہوکر کھانا اور کم کھانا‘ کھانے سے پہلے سات بار استغفار کرتی ہوں‘ کھانے کے بعد سورۂ قریش تین بار پڑھتی ہوں۔ بیت الخلا میں جاتے ہوئے دعا پڑھتی ہوں۔ بیت الخلا میں مسلسل دل ہی دل میں پڑھتی رہتی ہوں اس کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ مجھے پہلے غصہ بہت(باقی صفحہ نمبر23 پر)
(بقیہ: میں ایک طوائف تھی)
آتا تھا ایک پل میں آگ بگولا ہوجاتی تھی اب اندر طوفان تو اٹھتے ہیں مگر زبان ادب کے دائرے میں رہتی ہے۔ وضو کے بعد والی دعا پڑھتی ہوں رات سوتے وقت کی دعا پڑھتی ہوں۔ گیارہ بار سونے والی دعا‘ تین بار درود شریف‘ ایک بار سورۂ فاتحہ‘ تین بار سورۂ اخلاص‘ تین بار کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنے ایمان کی تجدید کرتی ہوں۔ کبھی گیارہ بار کبھی تین بار رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۔ گیارہ باراَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ ، تین بار آیۃ الکرسی‘ سو بار درود شریف صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ۔ دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار یَابَاعِثُ یَانُوْرُ پھر سانس اندر لے کر اللہ کا تصورکرکے دل کا ڈھکن بند کرتی ہوں۔ یہ آپ کے درس سے دعائیں لی ہیں۔ میری خالہ کے بیٹے سے منگنی ہوچکی ہے‘ وہ میرے بارے میں سب جانتے ہوئے مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ الحمدللہ! امام مسجد ہیں اور بہت جلد ہمارا نکاح

مسجد میں سادگی سےہورہاہے۔

 

میں ایک طوائف تھی؟
قارئین! اگر آپ کے اردگرد معاشرے میں کوئی ایسی ہی بھٹکی ہوئی خدا کی بندی سیدھے راستے پر آئی ہے تو آپ ضرور ضرور اس کے راہ راست پرآنے کا مکمل واقعہ لکھ کر ایڈیٹر عبقری کو بھیجیں۔ آپ کی لکھی ہوئی تحریر مکمل نام پتہ اور جگہ تبدیل کرکے لکھی جائے گی۔عبقری رسالہ ہر مکتبہ فکر کے ہاں پڑھا جاتا ہے کیا معلوم آپ کی لکھی ہوئی تحریر سے کوئی اندھیری غلیظ گلیوں کو چھوڑ کر نورانی اعمال پر آجائے اور یہ آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 989 reviews.