Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیض پایا...؟ ۔ حصہ چہارم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

بے روزگاری ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو عوام کی بے لوث خدمت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کے رسالے میں بہت ہی مفید مشورے اور وظائف ہوتے ہیں جس سے کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ میں جناب محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا سلسلہ وار مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘  سب سے پہلے پڑھتا ہوں۔ صحابی بابا اور دوسرے جنات کے بتائے ہوئے وظائف شروع کیے ہوئے ہیں۔ الحمدللہ! کلمہ شریف کے ستر ہزار کے کئی نصاب پڑھ چکا ہوں۔ میں نے بڑی بیٹی کی شادی پر قرض لیا تھا‘ اس کے اترنے کے اسباب بھی بن رہے ہیں۔ ایک دوست کی پریس پر مارکیٹنگ کا کام کررہا ہوں پچھلے چار پانچ سالوں میں کوئی خاص آمدنی نہیں ہوئی جب سے وظیفہ شروع کیا ہے کام ملنا شروع ہوگیا ہے‘ بے روزگاری ختم ہوگئی ہے‘ تنگدستی ختم ہورہی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور علامہ صاحب کو صحت اور ایمان کی دولت اور خدمت میں مزید اضافہ کرے۔ (ج،ر)۔

کلمہ طیبہ کا فیض:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو ہمیشہ خوش وخرم اور تندرست رکھے۔ آمین!۔

حضرت حکیم صاحب! جب سے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے کلمہ طیبہ والا وظیفہ شائع کیا ہے میں متواتر پڑھ رہا ہوں‘ اللہ تعالیٰ نے بہت سے فوائد عطا فرمائے ہیں۔ میری بہت سی پریشانی گھریلو وکاروباری مسائل حل ہورہے ہیں۔ گھر میں برکت اور سکون کا نظام چل رہا ہے۔ علامہ لاہوتی پرسراری صاحب کو میری طرف سے سلام اوردعائیں۔ اللہ آپ کو عزت، دولت، شہرت، صحت اور دنیا و آخرت کی تمام خوشیاں اللہ پاک عطا فرمادے۔ آمین! (ع،ر)۔

یاقہار نے نصیب کھول دیا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی اور جزائے خیر عطا کرے۔ آپ کے رسالے عبقری کی بدولت ہماری بہت زیادہ رہنمائی ہورہی ہے اور ہم لوگ بہت سارے مصائب اور مشکلات سے باہر آگئے ہیں۔ الحمدللہ!ایک واقعہ عرض کرنا چاہوں گی میری نندکا جن کی عمر 26 سے 27 سال ہے‘ ان کیلئے رشتے نہیں آتے تھے مگرجب سے انہوں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دیا گیا وظیفہ یَاقَہَّارُ   شروع کیا تب سے بہت اچھے اچھے رشتے آنا شروع ہوگئے ہیں اور امید ہے انشاء اللہ وہ جلد اپنے گھر کی ہوجائیں۔ آمین! (م،ا‘ پشاور)۔

یاقہار نے مجھے میراگھر دلادیا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی اور صحت میں برکت عطا فرمائیں آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور آپ کی نسلوں کی حفاظت کرے (آمین!) اور اللہ تعالیٰ آپ کا اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کاسایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے تاکہ آپ لوگ یوں ہی ہم جیسے بے علم اور گنہگاروں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ (آمین)میں پچھلے پانچ ماہ سے عبقری کی قاریہ ہوں میری والدہ ایک دن بک شاپ پر گئیں اور انہیں عبقری رسالہ نظر آیا نا جانے کیوں پہلی نظر میں انہیں دل کو بھاگیا اور وہ اسے گھر لے آئیں‘ بس! تب سے ہماری بہت سی مشکلات عبقری کے سبب دور ہوگئیں۔ہم لوگ وظائف پہلے بھی کرتےتھے مگر تب شاید طریقہ‘ اخلاص اور یقین بہتر نہیں تھا۔ مگر جب سےعبقری کے ایک عنوان ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دئیے گئے واقعات پڑھے تو دل میں انوکھا یقین اور اخلاص پیدا ہوا اور بس تب سے اخلاص اوریقین کے ساتھ میں نے صبح وشام اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُکا وظیفہ شروع کردیا اور اس کی ہم پربرکات ایسے برسیں کہ ان کے اثر نے مجھے قلم اٹھانے پر مجبور کردیا۔ میں آج پہلی بار کسی رسالہ میں لکھ رہی ہوں۔محترم حضرت حکیم صاحب! میری شادی آج سے چار ماہ پہلی ہوئی مگر یہ شادی صرف ایک دکھاوا تھی جبکہ میں نے گناہوں کی زندگی سے بچنے اور سہارے کیلئے آج سے تقریباً ڈیڑھ سال پہلے کورٹ میرج کی تھی جس کا علم صرف میری والدہ کو تھا‘ باقی نہ تو میرے خاندان کو پتا تھا اور نہ ہی لڑکے والوں کو (یعنی میرے شوہر کے گھروالوں کو) علم تھا۔ بہرحال میری والدہ فکرمند تھی اور بضد تھیں کہ ہم اس شادی کو ارینج میرج کے طور پر جلد سے جلد لوگوں کے سامنے لائیں جس کے لیے میرے شوہر کے والدین کی شمولیت بھی لازم تھی۔ میرے شوہر نے اپنی والدہ کو شادی کیلئے راضی کرنے کی بہت کوشش کی مگر ان کے مسلسل انکار کی بس دو ہی بڑی وجوہات تھیں ایک تو ہم میں اور ان لوگوں میں خاندانی اور علاقاتی تضاد تھا وہ لوگ سید خاندان سے ہیں اور کے پی کے کے رہنے والے ہیں اور ہم لوگ عباسی خاندان سے ہیں اور پنجاب کےرہنے والے تھے اور دوسری بڑی وجہ میں ایک عام شکل و صورت کی لڑکی ہوں اس وجہ سے میری ساس صاحبہ ہماری شادی کروانے کے حق میں نہیں تھیں۔ ان حالات پر میری والدہ اور میرے اصرار پرمیرے شوہر نے اپنے دوست کی فیملی کو راضی کیا کہ وہ ان کے والدین بن کر میرے خاندان والوں کے سامنے مجھے بیاہ کر لے جائیں لہٰذا یوں میں سب کے سامنے رخصت ہوکر اپنے گھر آگئی مگر میں اور میرا شوہر ایک گھر کرائے پر لے کر الگ رہنے لگے‘ ہمارے مالی حالات بھی دن بدن بگڑتے جارہے تھے حتیٰ کہ نوبت فاقوں تک آپہنچی‘ رمضان کے آخری دن تھے تیسرا عشرہ چل رہا تھا کہ ایک دن میرا ایک دیور ہمارے گھر آیا اسی نے ہمارے حالات دیکھے اور واپس چلاگیا۔ ہم نے اسی روز وظیفہ یَاقَہَّارُ   پڑھنا شروع کیا تھا کہ دو دن بعد اسی دیور کا فون آیا اور اس نے کہا کیا تم لوگ گھر آنا چاہتے ہو؟ اگر آنا چاہو تو میں والدہ کو منالوں گا۔ بس پھر کیا تھا ہم تو چاہتے تھے کہ ہم اپنے گھر جائیں ہم نے اسے کہا کہ انہیں ضرور مناؤ۔ ادھر وہ سب کو منانےلگ گیا اور یہاں ہم نے یَاقَہَّارُ  کا وظیفہ زورو شور سےشروع کردیا اور یقین جانیے تین دن نہیں گزرے تھے کہ چاند رات کو میری امی (ساس صاحبہ) خود ہمیں لینے آئیں اور ہمیں محبت و شفقت سے سینے سے لگایا اور فرمانے لگیں میں تم لوگوں کو یہاں نہیں چھوڑ سکتی گھر چلو اور عید اکٹھے مناتے ہیں۔ الحمدللہ! ہم نے عید اپنے گھروالوں کے ساتھ منائی اور آج تک ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ سب سے بڑھ کر میری امی( ساس صاحبہ) ہی مجھ سے سب سے زیادہ خوش ہیں انہوں نے مجھے سگی بیٹیوں سے زیادہ پیار دیا ہے۔ یہ سب تو ہمیں خواب میں بھی ناممکن لگتا تھا۔ یَاقَہَّارُ  نے دنوں میں سچ کر دکھایا۔ ماشاء اللہ‘ سبحان اللہ  یَاقَہَّارُ   نے ہمیں ہمارا پیارا گھر دے دیا۔

 یاقہار پڑھا اور شوہر واپس آگیا:۔

 

یَاقَہَّارُ  کے چند چھوٹے چھوٹے کرشمے اور بھی عرض کرنا چاہتی ہوں۔ ایک تو یہ کہ ہمارے گھر آنے کے بعد ہمارے ہاں پڑوس سے ایک عورت آئی اور میری امی (ساس صاحبہ) کے سامنے رونے لگی کہ اس کی بیٹی پچھلے تین سال سے ان کے گھر بیٹھی ہے اس کا شوہر بلاوجہ ہی اسے چھوڑ گیا اور آج تک لینے نہیں آیا‘ میں کیا کروں تو میرے شوہر نے انہیں بھی صبح وشام اول و آخر  سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ یَاقَہَّارُ   پڑھنے کو کہا‘ آپ یقین کریں کہ اس عورت نے وہ کھلا ہی پڑھا اور ایک دن کے بعد اس کا شوہر اسے لینے آگیا‘ ناصرف عزت کے ساتھ لے گیا بلکہ معافی بھی مانگی۔ (م۔ا‘ پشاور)۔

ایک کلمہ اور بے شمار نعمتیں:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رسالہ عبقری سے منسلک ہوئے مجھے تقریباً تین سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔ زندگی کے ہرمسئلے کاحل تلاش کرنے میں یہ رسالہ ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ خصوصاً علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے میں نے بہت کچھ پایا ہے۔اس کالم میں لاالہ الا اللہ کے کمالات بتائے گئے تھے۔ میں نے ماشاء اللہ کلمہ گیارہ لاکھ بار پڑھا ہے اور اب محمدرسول اللہ کے نصاب پڑھ رہی ہوں۔ ماشاء اللہ سات لاکھ پڑھ لیے اور اب بھی پڑھ رہی ہوں۔ میں اب نماز بھی پنجگانہ ادا کرنے کی پوری کوشش کرتی ہوں۔ کلمے کی بدولت مجھے بے شمار برکتیں نعمتیں حاصل ہورہی ہیں۔ میں اب ہروقت خوش رہتی ہوں‘ میری پریشانیاں‘ مسائل مجھے خود پتہ نہیں چلتا کہ کیسے کیسے حل ہوئیں۔ (ک،گجرات)۔

تمام معاشی پریشانیاں ایک وظیفے سے ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے روزگار کے سلسلے میں بہت پریشان تھی‘ گھر میں کھانے کو کچھ نہ تھا‘ ہروقت بھوک کے لالے پڑے رہتے تھے۔ پچھلے رمضان کے عبقری شمارے میں علامہ لاہوتی پرسراری صاحب کے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں علامہ صاحب نے ایک وظیفہ  بِیَدِکَ الْخَیْرُط  اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔ تقریباً ایک لاکھ تک کھلا پڑھا۔ اللہ کا بے حد احسان ہے کہ آج میں ایک سکول کی کینٹین بے حد کامیابی سے چلارہی ہوں‘ الحمدللہ میری پریشانیاں‘ معاشی تنگی ختم ہوچکی ہے اور میں بے حد خوشحال ہوں‘ ہروقت اللہ کا ذکر اور شکر ادا کرتے گزرتا ہے‘ فضول لوگوں سے ملنا اوروقت ضائع کرنا چھوڑ دیتا ہے‘ جب بھی فارغ ہوتی ہوں شکر سے آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔ ہروقت اللہ رب العالمین کا ذکر کرتے اب گزرتا ہے اور وہ کریم مجھے دن بدن زیادہ سے زیادہ نواز رہا ہے۔(م،خ۔ اسلام آباد)۔

کلمہ کے نصاب سے عمرہ کی سعادت:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی تعریف کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر وہ تمنا پوری کرے جس کی آپ خواہش رکھتے ہوں۔ آمین! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ خاص کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو میرا سب سے پسندیدہ مضمون ہے۔ میں نے اس میں سے کلمہ کا نصاب اور اس کے فوائد پڑھے تو پچھلے سال میں نے اپنے مرحوم والد کی روح کو ایصال ثواب کی خاطر کلمے کا نصاب پڑھا جو کہ صرف ایک ہی نصاب مکمل ہوا تو مجھے کچھ ہی عرصے بعد عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ الحمدللہ! اللہ نے سب غیب سے بندوبست کردیا‘ میں تو آج بھی سوچتی ہوں تو میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں کہ میں اللہ کا گھر دیکھ آئی ہوں۔ (ام زینب)۔

وظیفہ کی برکت سے نکاح اور شادی:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت اور خوش رکھے۔ میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ ہر ماہ بہت بے چینی سے اس رسالہ کا انتظار رہتا ہے۔ میں نے نکاح اور شادی کیلئے علامہ لاہوتی پراسراری کا رسالے میں بتایا گیا وظیفہ وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾پڑھا۔ الحمدللہ! اس وظیفے کو سارا دن میں نے کھلا پڑھا۔ اللہ نے چند مہینوں میں ہی غیب سے سبب پیدا فرمایا اور میرا نکاح نہایت اچھی جگہ ہوگیا اور چند ہی دنوں میں شادی بھی ہوگئی۔ الحمدللہ! اس وظیفے کی برکت سے میرا نکاح اور شادی ہوئے آٹھ ماہ ہوگئے‘ میری بیماری بھی آپ کی دعا اور دوا سے ٹھیک ہوگئی۔ (ح،ا)۔

یاقادر یانافع سے گھریلو پریشانیاں ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے تین ماہ پہلے آپ کو اپنے بیٹے کے بارے میں لکھا تھا‘میرے بیٹے کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ میرے ہاتھ کی پکی ہوئی روٹی نہیں کھاتا تھا‘ گھر کے برتن استعمال نہیں کرتا تھا‘ باتھ روم جاتا تو ہاتھوں پر شاپر چڑھا کر جاتا ‘نلکا کھولتا تو شاپر یا ٹشو پیپر سے کھولتا کسی کا ہاتھ کپڑوں کو لگ جائے تو کپڑے اتار دیتا‘ دوسری کرسی پر بیٹھتا نہیں تھا۔ کسی سے ہاتھ ملالے تو ہاتھ دھوتا رہتا۔ میرا یہ بیٹا نمازکا بہت پابند تھا‘ میٹرک اس نے فسٹ ڈویژن میں پاس کیا‘ پھر آہستہ آہستہ اس میںتبدیلی آئی‘ ہروقت وضو کرتا رہتا کہ میرا وضو ٹھیک نہیں ہوا‘ نماز پڑھتا تو بے وقتی‘ عشاء کی نماز پڑھتا تو صبح فجر ہوجاتی۔ ساری رات نماز پڑھتا کہ میری نماز ٹھیک نہیں ہوئی‘ پوچھنے پر بتایا میں نماز بھول جاتا ہوں۔ پڑھائی میں بہت اچھا تھا اب نہ پڑھائی کی طرف دھیان دیتا ہے اور نہ نماز پڑھتا ہے۔ اگر نماز کبھی پڑھے گا بھی تو دو گھنٹہ لگا دیتا ہے اور نماز بھی اپنی چارپائی پر پڑھتا ہے۔ آپ نے مجھے خط کے جواب میں افحسبتم اور اذان والا وظیفہ ہر گھنٹہ بعد کرنے کو کہا تھا۔ یعنی سورۂ مومنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ کر ایک کان میں پھونک مارنی ہے اور اسی طرح دوسرے کان میں کرنا ہے۔ شروع میں جب میں اونچی آواز میں پڑھتی تو میرے بیٹے کو غصہ آجاتا تھا پھر ہم نے خاموشی سے پڑھنا شروع کردیا اور اس پر پھونک دیتے تھے۔ اس وظیفہ سے بہت زیادہ فرق پڑگیا ہے اب میرا بیٹا گھر کی یعنی میرے ہاتھ کی روٹی کھالیتا ہے اور گھر کےبرتن بھی استعمال کرلیتا ہے‘ ہاتھ بھی اب بہت کم دھوتا ہے۔ کسی کا ہاتھ لگ جائے تو کپڑے بھی تبدیل نہیں کرتا‘ ہر کرسی پر بیٹھ جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ میرے دو بیٹے آپس میں بولتے نہیں تھے دونوں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے‘ اس وظیفے سے یہ ہوا کہ دونوں بھائی اب آپس میں بات کرلیتے ہیں اور گھر کاماحول کافی بہتر ہورہا ہے۔ اب آتی ہوں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظیفہ کی طرف۔ میرے گھر میں ہروقت لڑائی بہت ہوتی تھی‘ میں نے اس لڑائی جھگڑے‘ بے سکونی‘ ٹینشن ‘ ڈیپریشن سے بچنے کیلئے ہروقت ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دیا گیا وظیفہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ ہروقت کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ اب الحمدللہ! گھر میں لڑائی بہت ہی کم ہوتی ہے‘ گھر میں سکون سا آگیا ہے۔  (دعاگو ایک ماں)۔

محمدرسول اللہ پڑھا‘ زندگی کے سارے غم ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے میرے دوست نے عبقری کے متعلق بتایا۔ میں بہت پریشان تھا‘ زندگی میں بہت غم تھے‘ اس نے مجھے پریشانیوں اور غم سے نجات کیلئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں سے محمدرسول اللہ کا وظیفہ بتایا اور کہا کہ سارا دن کھلا پڑھو۔لہٰذا میں نے ’’محمدرسول اللہ‘‘ سارا دن کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ میں نے پہلے دن تقریباً پانچ ہزار مرتبہ محمدرسول اللہ پڑھا۔ پہلے ہی دن شام کو میں ایسا تھا کہ جیسے زندگی میں کوئی غم ہے ہی نہیں۔ اس سے پہلے مجھے غصہ بہت آتا تھا‘ میرا دماغ رات کو جاگتا رہتا تھا‘ ہلکا پھلکا نشہ بھی کرتا تھا‘ سگریٹ بہت زیادہ پیتا تھا۔ دومرتبہ نوکری جاتے جاتے بچی۔ مگر اس وظیفے کے تیسرے دن ہی یہ کمال ہوا کہ میں نے ابھی صرف سادہ سگریٹ کا ایک کش ہی لگایا کہ مجھے الٹی آگئی‘ اب نشہ تو درکنار سادہ سگریٹ دیکھ بھی لوں تو مجھے الجھن سی ہونے لگتی ہے۔ پہلے کبھی جمعہ بھی نہیں پڑھا مگر اب پانچ وقت نماز پڑھ رہا ہوں‘ اب رات کو پرسکون نیند آتی ہے جو پہلے نہیں تھا۔ ابھی میں نے تقریباً صرف پچیس ہزار مرتبہ ہی پڑھا ہے اور وظیفہ الحمدللہ پورے یقین‘ توجہ اوردھیان سے جاری ہے۔ (وقاص‘ لاہور)۔

خوشی ملی اور مشکل آسان:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے میری ایک ہمسائی نے عبقری رسالے کے بارے میں بتایا۔ میری شادی کو اگست میں دو سال ہوجائیں گے۔ میری ہمسائی نے مجھے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بارے میں بتایا ۔ میں نے اُن کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھنا شروع کیا اور اس میں سے یَاقَادِرُ یَانَافِعُ کا وظیفہ سارا دن کھلا پڑھنا شروع کردیا۔شادی کے ساتویں مہینے الحمدللہ حمل ٹھہر گیا۔اس وظیفے کی پڑھائی کے بعد مجھے خوشی ملی اور اللہ نے میری مشکل آسان کردی۔(پوشیدہ)۔

موتی مسجدسے مشکلات حل:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔ آپ نے دین اسلام کیلئے اور لوگوں کیلئے جو کچھ کیا اور کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کوقبول فرمائے۔ آمین!ایک مرتبہ میں آپ کے درس میں آئی تو آپ نے درس کے دوران موتی مسجد کا ذکر کیا اور لوگوں کے مشاہدات بتائے‘ تب مجھے موتی مسجد کا پتہ چلا تو میں وہاں نفل پڑھنے گئی تو اللہ کے فضل سے میرے آفس جو کہ کافی عرصہ سےکرائے پر نہیں چڑھ رہے تھے وہ کرائے پر چڑھ گئے۔ وہاں کے جنات نے میرے گھر کےآگے کی صفائی کی اور اس کے تین دن بعد میرے آفس کرائے پر چڑھ گئے۔(ع،ب)۔

موتی مسجد میں نوافل کے عمل کا طریقہ حصہ پنجم میں پڑھیں۔

موتی مسجد میں عجب سکون:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ڈھیروں دعائیںآپ کیلئے‘ امید کرتی ہوں آپ بخیرو عافیت سےہوں جب سے عبقری سے تعلق ہوا ہے خود کو بہت پرسکون محسوس کرتی ہوں۔ عبقری میں دئیے گئے وظائف اور درس باقاعدگی سے سنتی ہوں۔ میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس میںسے جب میں نے موتی مسجد کا پڑھا تو ایک ماہ پہلے میں امی ابو کے ساتھ موتی مسجد میں گئی وہاں نوافل ادا کیے‘ یقین مانیں دل کو عجیب سا سکون ملا‘ دل چاہتا تھا کہ وہاں سے آؤں ہی نہ۔ اب اکثر خواب میں بھی یہی دیکھتی ہوں کہ موتی مسجد میں بیٹھی ہوں اور کبھی دیکھتی ہوں خانہ کعبہ میں نوافل پڑھ رہی ہوں۔ (ن،چ)۔

کلمے کانصاب پڑھا اور دبئی کا ویزہ لگ گیا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو اور عبقری سے وابستہ ہر شخص کو تاقیامت سرسبز و شاداب رکھے۔آمین
میں نے آپ کو اپنے مسائل کے حل کیلئے خط لکھا جس میں آپ کے دئیے ہوئے وظیفے کے کمال اور برکات لکھیں اور ساتھ ہی ساتھ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دیا گیا وظیفہمحمدرسول اللہ پچاس لاکھ پڑھنے کی نیت کی۔میں اب روزانہ گیارہ مرتبہ مکمل کلمہ طیبہ پڑھ کر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ کو ہدیہ کرتا ہوں۔ 313 مرتبہ کلمہ کا پہلا جز پڑھ کر جنگ بدر کے صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ارواح کو ہدیہ کرتا ہوں اور 15 ہزار مرتبہ روزانہ محمدرسول اللہ پڑھتا ہوں۔ اس پر عمل کرتے ہوئے ابھی چار سے پانچ دن ہی گزرے تھے کہ میرا دبئی کا ویزہ آگیا جو کہ دو ماہ سے لگ ہی نہیں رہا تھا۔ مجھے بالکل ہی سمجھ نہ آئی کہ گھر میں بالکل بھی پیسے نہیں اور ارجنٹ سیٹ بھی ہوگئی‘ 45 ہزار روپے کا اللہ نے بندوبست کردیا۔ ایک سال پہلے اپنی بہن اور اپنے رشتے کیلئے بات شروع کی تھی ادھر ادھر کی باتوں کی وجہ سے رشتے نہ ہوسکے۔ وظیفے کے شروع کرنے کے صرف چھ دن کے دوران ہی میری بہن کیلئے رشتہ لینے آگئے جو کہ بات کو ٹال رہے تھے اور تین دن کے اندر ہی منگنی کردی۔ جب سے کلمہ پڑھنا شروع کرتا ہوں تو سکون ملتا ہے‘ اکثر یہ دعا کرتا ہوں کہ یااللہ کریم میری زندگی میں مجھے اسی کلمے پر لگائے رکھ اور میرے مرنے کے بعد بھی میری روح اسی کلمے کا ورد کرتی رہے۔ ہمیشہ کیلئے۔ (بلال احمد)۔

محمد رسول اللہ پڑھیے‘ ذہنی سکون اورخوشی پائیے:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری ایک روحانی کتاب اور رسالہ ہے‘ زندگی کا ہر شعبہ اور مشکل آسان کردی ہے اب کوئی پریشانی اور مشکل باقی نہیں رہی کیونکہ انمول خزانہ نمبر ایک اور دو پڑھنے سے میرے سارے کام ہوجاتے ہیں اور اگر کسی کا دل موم کرنا ہو تو یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر جائیں تو اس کا دل موم ہوجاتا ہے۔محترم جناب علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں دیا گیا محمدرسول اللہ وظیفہ جب سے پڑھنا شروع کیا ہے اس نے میرے دماغ کو بہت سکون اور خوشی دی ہے۔ پہلے میری یہ حالت تھی کہ میرا دل ہروقت یہ کہتا کہ میں اپنے آپ کو ماردوں اور اپنے چھوٹے بچوں کو ختم کردوں‘ الحمدللہ! میرے ذہن سےوہ چیزیں اب ختم ہوگئی ہیں۔ محمدرسول اللہ نے مجھے ذہنی سکون اور خوشی دی ہے میں نے یہ وظیفہ پچھلے رمضان میں شروع کیا تھا‘ تسبیح پر اڑھائی لاکھ بار پڑھا ۔ انشاء اللہ میں کچھ ہی عرصہ میں دس لاکھ مرتبہ مکمل کرلوں گا۔ میرے ماشاء اللہ پانچ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جس کی وجہ سے گھر کاکام بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن علامہ صاحب دامت برکاتہم نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں لکھا تھا کہ رمضان میں شروع کرے تو جس وقت ختم ہوجائے کرلے۔ میری چار سال کی بیٹی اوراڑھائی سال کا بیٹا بھی میرے ساتھ دانوں  پر محمدرسول اللہ پڑھتے ہیں۔(احمد علی‘ مانسہرہ)۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 10 reviews.