Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نوکری کی بندش ختم کرنے کا عمل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ایک جگہ نوکری کیلئے اپلائی کیا‘ فائنل انٹرویو کیلئے مجھے ملتان بلوایا گیا‘ انٹرویو سے تین دن پہلے میرے اوپر کسی حاسد نے سیاہ عمل (جادو) کیا۔ جس کی وجہ سے مجھے محسوس ہوا کہ میری پیٹھ پر کوئی چیز چیر چیر کرتی چڑھتی آرہی ہے اور میرے اوپر یعنی سر پر کوئی چیز آکر بیٹھ گئی ہے اور میرے سینے سے دھواں کی طرح کچھ نکل رہا اور میرے منہ سے بھی دھواں نکل رہا۔ میرے تمام جسم پر اتنا بوجھ آگیا کہ میری ٹانگیں وزن کی وجہ سے چل نہ سکتیں اور میری شکل کالے رنگ کی ہوگئی۔ میں نے فورا

 

مکمل حروف پڑھنے شروع کردئیے جس سے مجھے بہت سکون ملا۔ اس سے اگلے دن انٹرویو تھا۔ انٹرویو کیلئے روانہ ہوا‘ جب انٹرویو دینے بیٹھا تو مجھے کسی سوال کی کچھ سمجھ نہ آرہی تھی‘ مجھے کوئی چیز زبردستی وہاں سے باہر کھینچ رہی تھی‘ میرا سر جکڑا ہوا تھا‘ میں وہاں بیٹھا معوذتین پڑھتا رہا‘ جس سے مجھے کچھ سکون ہوا اور میں نے آرام سے انٹرویو دیا۔ واپسی پربھی اور رات کو معوذتین پڑھتا رہا اور سینے پر دم کرتا رہا۔ اچانک میرے سینے سے کوئی چیز بھاپ کی طرح نکلی اور نکلتے ہوئے کڑک کی آواز آئی۔ میں نے دوسرے دن معوذتین پڑھ کر اپنی پنڈلیوں کے اوپر دم کیا تو میری دونوں پنڈلیوں سے بھی بھاپ کی طرح کی چیز نے کڑاک کیا اور میری دونوں پنڈلیوں کو چھوڑ دیا۔ تیسرے دن میں نے سارا دن درود شریف پڑھا اور استغفار پڑھتا رہا۔ شام کو گھر جاتے ایسا ہی ہوا میرے سر سے بھورے رنگ کی کوئی چیز نکل کر اڑگئی۔ کچھ دنوں کے بعد پھر ایسا ہی ہوا میرے سر سے بھورے رنگ کی کوئی چیز اڑ گئی۔ اس دوران میں اللہ سے اپنی کامیابی کی رو رو کر دعا مانگتا رہا۔ چند دنوں بعد مجھے متعلقہ محکمہ سے کال آگئی کہ آپ کو جاب کیلئےمنتخب کرلیا گیا ہے۔ الحمدللہ! (محمد اجمل‘ راجن پور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 344 reviews.