Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مسئلہ کاروباری ہویا گھریلو سب حل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے مجھے یہ توفیق بخشی‘ عبقری میں قارئین کے آزمودہ عمل پڑھ کر میرے دل میں بہت شوق پیدا ہوا کہ میرے پاس بھی ایک عمل ہے جو میں عبقری قارئین کو نذر کرنا چاہتا ہوں۔ میں ستمبر 2013ء سے عبقری کاقاری ہیں۔ اس سے پہلے میرے ابو کو اس کے ایک دوست نے دیا تھا۔ پھر جب میں نے اسے پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ اب میں اسےہر ماہ باقاعدگی سے خریدتا ہوں۔میں نے بھی اس عمل کو آزمایا ہے اور لوگوں کو بھی بتایا ہے انہوں نے بھی آزمایا ہے۔ اگر کسی بندے کا کسی قسم کا مسئلہ ہو‘ گھریلو مسئلہ ہو‘ پریشانی ہو‘ مشکل ہو وغیرہ وغیرہ تو یہ نفل پڑھ لیں اور اللہ تعالیٰ سے پورے توجہ دھیان سے گڑگڑا کر دعا مانگیں انشاء اللہ وہ حاجت ضرور پوری ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔ 12 رکعت نفل کی نیت باندھیں ہر دو رکعت کے بعد تشہد پڑھیں جب بارہ رکعت پوری ہوجائیں تو بارہویں رکعت کے آخری تشہد پر جب بیٹھیں تو

تک پڑھ کر پھر ترتیب سے یہ پڑھیں:۔ سات دفعہ سورۂ فاتحہ‘ سات دفعہ آیۃ الکرسی‘ دس دفعہ چوتھا کلمہ‘ دس دفعہ درود شریف۔ پھر سلام پھیر کر دعا مانگیں۔عمل اخلاص اور توجہ سے پڑھنا ہے۔ میں نے اس عمل کو اس وقت آزمایا جب میں سیکنڈ ایئر میں تھا‘ آپ یقین جانیے ہماری پیپروں کی تیاری بالکل نہیں تھی میں نے سارے پیپرز اپنی طرف سے لکھے‘ صرف شیٹیں فل بھری تھیں۔ اب یہ پتہ نہیں کہ اندر کیا لکھا ہے۔ پھر میں نے یہ عمل کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ اللہ کے فضل و کرم سے میری سیکنڈ پوزیشن آئی جس کی مجھے امید بھی نہیں تھی۔ اس عمل کو کسی بھی حاجت کیلئےآزما سکتے ہیں اگر میرے کسی بھائی کا کاروبار نہیں ہے یا کاروبار ہے مگر چلتا نہیں‘ کوئی بے روزگار ہے تو وہ یہ عمل ضرور آزمائے انشاء اللہ نامراد نہ رہے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 347 reviews.