Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی مشکل کشا دعائیں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

(ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں) عمل حفاظت حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک مرتبہ بغداد میں ایک شخص کو شیر کے آگے ڈال دیا مگر شیر نے اس کو منہ بھی نہ لگایا معلوم ہوا کہ اس کے پاس اسم باری تعالیٰ تھا۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیمِ یَادَائِمُ بَلَا فَنَائٍ وَیَاقَائِمُ بَلَا زَوَالٍ وَیَااَمِیرُ وَیَانَذِیرُ“ دفعیہ تنگی معاش حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں جو شخص افلاس یا تنگی معاش میں مبتلا ہو۔اسے لَا حَولَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ کثرت سے پڑھنا چاہئے۔ عمل حفاظت حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص حَسبِیَ اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ نِعمَ الَمولیٰ وَنِعمَ النَّصِیرُ کثرت سے پڑھتا ہے۔ اسے کوئی چیز ضرر نہیں دیتی۔ عذاب قبر سے حفاظت حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جو شخص ان پانچ سورتوں کو ہر روز پڑھا کرے وہ عذاب قبر سے امن میں رہے گا۔ وہ پانچ سورتیں یہ ہیں الواقعة، الرحمن، والشمس، وَالَّیلِ اور اَلَم نَشرَح ترقی وافزائش رزق حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جو شخص فرض نمازوں کے بعد تین مرتبہ سورہ اخلاس اور تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر ایک مرتبہ آیت پڑھے گا: ”وَمَن یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجعَل لَّہ مَخرَجًا وَّیَرزُقہُ مِن حَیثُ لَا یَحتَسِب وَمِن یَّتَوَکَّل عَلَی اللّٰہِ فَھُوَ حَسبُہ اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمرِہ قَد جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیئٍ قَدرًا“(سورۃ الطلاق آیت نمبر 3)اور آسمان کی طرف پڑھ کر پھونک دے تو حق تعالیٰ اس کو تین نعمتیں عطا فرمائے گا اول درازی عمر، مال ودولت کی کثرت سوم بہشت میں بے حساب داخلہ۔ دفعیہ افلاس حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ فتاویٰ ظہیریہ میں ہے کہ حضور سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص آیت الکرسی پڑھ کر گھر سے نکلے تو اللہ 70ہزار فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ واپس آنے تک اس کی مغفرت کے لئے دعا کرتے رہو اور جو شخص آیت الکرسی پڑھ کر گھر میں داخل ہو گا اللہ تعالیٰ اس کے گھر سے مفلسی کو دور کردے گا۔ کشائش رزق حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کشائش رزق کے لئے یہ دعا نہایت موثر ہے۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَا دَائِمَ العِزِّ وَالمُلکِ وَالبَقَا یَا ذَاالمَجدِ وَالعَطَا یَاوَدُودُ ذُوالعَرشِ المَجِیدُ فَعَّال لِّمَا یُرِیدُ “ حل مشکلات حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جو شخص ان اسماءکو ہزار بار پڑھے گا مشکل سے مشکل مہم ضرور بالضرور سرانجام ہو گی: ”اَقویٰ مُعِین وَّاَھدٰی ذَلِیل بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَاِیَّاکَ نَستَعِینُ“ اللہ کے دوستوں سے ملاقات جو شخص اللہ کے دوستوں سے ملاقات کا آرزو مند ہو وہ یہ آیت بکثرت پڑھے:۔ ”اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَومٍ لَّارَیبَ فِیہِ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخلِفُ المِیعَادَ “(سورۃ آل عمران آیت نمبر 9 ) قضائے حاجا ت و حلِ مشکلات حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کسی شخص کو کوئی مہم درپیش ہو یا نیک بخت فرزند کا آرزو مند ہو، یا کسی کا لڑکا بھاگ گیا ہو اس کو ”رَبِّ ھَب لِی مِن لَّدُنکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیعُ الدُّعَآئِ“پڑھنا چاہئے۔(سورۃ آل عمران آیت نمبر 38 ) برکت اور روزی میں فراخی جو شخص اس بات کا خواستگار ہو کر اس پر برکت اور رحمت خداوندی نازل ہو، روزی فراخ ہو اور کسی کا محتاج نہ ہو تو یہ آیت پڑھا کرے:”رَبَّنَا اَنزِل عَلَینَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَائِ تَکُونُ لَنَا عِیدًا لِّاَ وَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰ یَۃً مِّنکَ وَارزُقنَا وَاَنتَ خَیرُالرَّازِقِینَ “(سورۃ المائدہ آیت نمبر 114 ) سلامتی ایمان جو شخص چاہے کہ اس کی زندگی خیر سلامتی اور ایمان کے ساتھ گزرے تو یہ آیت بکثرت پڑھنی چاہئے:”رَبَّنَااَفرِغ عَلَینَا صَبرًا وَّثَبِّت اَقدَامَنَا وَانصُرنَا عَلَی القَومِ الکٰفِرِینَ(سورة بقرہ آیت نمبر250 ) دیوپری کے شر سے حفاظت حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دیو پری اور دشمنوں کے شر سے امن میں رہنا چاہے تو یہ آیت بکثرت پڑھنی چاہئے:”رَبِّ اجعَل ھٰذَا البَلَدَ اٰمِنًا وَّاجنُبنِی وَبَنِّیَ اَن نَّعبُدَ الاَصنَامَ۔“ (سورئہ ابراہیم آیت نمبر35 ) بہشت میں جانے کا عمل حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص اس دعا کو معنی سمجھ کر ایک مرتبہ پڑھے اور اسی دن مر جائے تو بہشتی ہو گا اور اگر رات کو مراتب بھی بہشتی ہو گا:”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ لَآاِلٰہَ اَلَّا اَنتَ خَلَقتَنِی وَاَنَا عَبدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھدِکَ وَوَعدِکَ مَااستَطَعتُ اَعُوذُبِکَ مِن شَرِّمَا صَنعَتُ اَبُوئُ لَکَ بِنِعمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوئُ لَکَ بِذَنبِی فَاغفِرلِی فَاِنَّہ لَایَغفِرُالذُّنُوبَ اِلَّا اَنتَ بِرَحمَتِک یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ۔“
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 643 reviews.