Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ریڑھی پر اخروٹ بیچنے والا کروڑ پتی کیسے بنا؟ ضرور پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

رزق کی زیادتی کیلئے: بہت ہی کامیاب اور مجرب المجرب عمل‘ سب سے پہلے نماز کی پابندی کریں‘ یہ رزق کی زیادتی کیلئے بہت ہی ضروری ہے۔ مجھے ایک دفعہ آٹھ لاکھ روپے کی اشد ضرورت پڑگئی۔ مسلسل چار ماہ باقاعدگی سے درج ذیل دعا پڑھنے سے اللہ تبارک وتعالیٰ نے غیب سے مدد فرمائی۔ بہت سے افراد کو بھی بتایا اور ان کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ یہ ایک انتہائی آسان عمل ہے اور اس کے تین فائدے یقیناً حاصل ہوتے ہیں۔1۔حج کی سعادت حاصل ہوگی۔ 2۔گاڑی‘ سواری بھی ملتی ہے۔ 3۔کشادہ مکان بھی ملتا ہے۔
انشاء اللہ اس عمل کو کرنے والا کبھی محروم نہیں رہے گا۔ یقین اور اعتماد شرط ہے۔ ایک نوجوان جو اپنے علاقے میں غریب ترین سمجھا جاتا تھا وہ اخروٹ کی ریڑی لگاتا تھا۔ بہت ہی کم عرصہ میں اس کی معاشی حالت بہتر ہوتی چلی گئی۔ رزق کی فراوانی کے ساتھ ساتھ شاندارکشادہ مکان بھی بن گیا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اتنی جلدی اتنی ترقی کیسے ممکن ہوئی تو اس نے بتایا کہ اس دعا کو میں نے اوڑھنا‘ بچھونا بنایا یعنی کہ چلتے پھرتے‘ اٹھتے بیٹھتے میں نے اس دعا کو کثرت سے پڑھنا اپنا معمول بنالیا جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی رحمت‘ برکت کے دروازے کھول دئیے اور یہ سب برکتیں اسی کی بدولت ہیں۔ اس دعا کو پڑھنے کا طریقہ اور دعا ذیل میں لکھ دی گئی ہے۔ جب آپ وضو شروع کریں تو سب سے پہلے بسم اللہ والحمدللہ پڑھیں پھر ہر عضو کو دھوتے وقت یہ دعا پڑھتے رہیں جب ہر فرض نماز کے بعد تین بار اس دعا کو پڑھیں دعائے مبارکہ یہ ہیں۔۔یہ دعا وضو کے درمیان کی ہے اور پورے وضو کیلئے بھی یہی مسنون دعا ہے۔ صبح وشام سات بار سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 جو کہ درج ذیل ہے کا ورد کیا کریں بہت مفید ہوگی۔ انشاء اللہ صبح کی نماز کے بعد سورۂ یٰسین اور نمازمغرب کے بعد سورۂ الواقعہ پڑھنا نہ بھولیں۔
بے اولاد حضرات کیلئے آزمودہ عمل
جو حضرات علاج کے تمام طریقے آزما چکے ہوں اورکوئی راستہ نہ چھوڑا ہو‘ تمام ڈاکٹر‘ حکیم یہ بتاچکے ہوں کہ آپ کے ہاں اولاد نہیں ہوسکتی اور وہ مایوسی کی زندگی گزار رہے ہوں تو آئیے آپ کو ایسا نایاب عمل اور علاج بتاتے ہیں جس کی بدولت آپ کی گود بھی اولاد جیسی نعمت سے فیض یاب ہوجائے گی۔ اس عمل کے ساتھ ساتھ نماز پڑھنا بھی ضروری ہے۔ نماز کے اندر جب قعدہ کی صورت میں بیٹھے ہوں تو درود شریف کے بعد ایک بار  پڑھیں دعا کے بعد سلام پھیریں۔ پھر نمازپڑھنے کے بعد یَاحَلِیْمُ سوبار پڑھیں۔ اور پارہ نمبر 29 سورۃ الدھر کی آیت نمبر 11 کو سو بار پڑھیں۔  
اس عمل کی برکت سے مادہ تولید ’’منی‘‘ کے اندر جراثیم نہ بھی ہوں تو پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ عمل پڑھنے کے بعد دودھ یا پانی پر دم کرکے پیتے رہیں اور آیت مبارکہ کو چلتے پھرتے رہیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ عمل پڑھنے سے رزلٹ آنا شروع ہوجائے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے اندر تقویٰ جیسی صفات پیدا کریں۔  مندرجہ ذیل نسخہ بنا کر بھی کھائیں۔ ھوالشافی: لیموں کے بیج ایک تولہ‘ فندق ایک چھٹانک‘ کیکر کا گوند ایک تولہ‘ مہندی کے خشک پتے دو تولہ‘ نیم کے خشک پتے چار ماشہ۔ ان تمام نسخہ جات کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر رکھ لیں۔ پانچ سو ملی گرام کے کیپسول بھرلیں۔ صبح خالی پیٹ اور عصر کے بعد ہمراہ نیم گرم دودھ کے ساتھ لیتے رہیں۔
فوائد: یہ نسخہ مصفی خون‘ مغلظ منی‘ الرجی‘ قبض‘ تبخیر‘ گیس اور سرعت انزال کیلئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔نسخہ ہائے منی کی اصلاح کرکے قابل اولاد بنادیتا ہے۔ مکمل کورس صرف ایک ماہ کا ہے۔نسخہ جات برائے کالا یرقان: مجرب المجرب نسخہ حاضر خدمت ہے اور معمول طب ہے۔  ھوالشافی: 500 گرام ریوند چینی لیکر اس کو جلادیں‘ جتنی راکھ حاصل ہو اس کے برابر کلونجی ڈال دیں‘ بس دوا تیار ہے۔ خوراک: تین ماشہ صبح وشام ہمراہ شہد لیں۔ نسخہ نمبر 2: سفیدے کے پتے دو کلو باریک باریک کاٹ کر اس میں چار کلو پانی ڈال دیں۔ پھر اسے آگ پر چڑھا دیں جب پانی دو کلو رہ جائے تو اتار کر گرم گرم ہی چھان لیں۔ صبح خالی پیٹ تقریباً ایک پیالی پی لیں۔نسخہ نمبر3: مولیوں کا مربہ ڈال لیں‘ ایک چھوٹا ٹکڑا تقریباً ایک چھٹانک کاروزانہ کھائیں‘ یہ عمل تلوار سے زیادہ تیز ہے اور پندرہ دنوں کے بعد اپنی مرضی کی لیبارٹری سے چیک کروائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 483 reviews.