Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

دشمنوں پر فتح: میں نے دیکھا کہ میں جیسے غیرشادی لڑکی ہوں۔ میری والدہ (مرحومہ) جوان اور خوبصورت میرے قریب بیٹھی ہیں۔ ہم دونوں ایک اونچے سٹیج پر ہیں۔ سامنے کرسیوں پر بہت سے مہمان بیٹھے ہیں‘ جیسے میری سالگرہ ہورہی ہے۔ سامنے سٹیج کے نیچے دائیں جانب میری انگریزی کی استاد بیٹھی ہیں۔ اچانک ایک طرف سے میرا اکلوتا بیٹا آتا ہے اور ان کا مذاق اڑانےلگتا ہے۔ (ان کا قد بہت چھوٹا تھا) میں غصے سےنیچے اتر کر بیٹےکو ڈانٹتی ہوں‘ میری استاد کے پاؤں میں جوتا نہیں‘ میں ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں اوران کے پاؤں‘ ہاتھ سے صاف کرکے اپنے ہاتھوں سے دباتی ہوں۔ وہ مجھے پیار کرتی ہیں۔ اچانک ایک طرف سے تین سانپ نمودار ہوتے ہیں‘ جن کی لمبائی تین میٹر سے زیادہ اور موٹائی بھی کافی زیادہ ہے۔ میں دایاں ہاتھ بڑھا کر ان کے حلق سے نیچے کس کر پکڑلیتی ہوں اس طرح کہ وہ ڈنک نہیں مار سکتے۔ ان کے جسم بھی بے حرکت ہوگئے ہیں لیکن مجھے یہ خطرہ ہے کہ اگر میں نے ہاتھ ڈھیلا چھوڑا تو یہ ڈس لیں گے۔ میں انہیں ایسے ہی دبا کر بھاگتی ہوں کہ کوئی میری مدد کرو‘ انہیں مار دو یہ ڈس نہ لیں مگر سارا مجمع چھٹ جاتا ہے‘ سب بے پروا ہوکر ادھر ادھر بکھر جاتے ہیں‘ میں باہر سڑک پر آتی ہوں ہر کوئی میری بات سنی ان سنی کردیتا ہے۔ میرے شوہر جو جوان نظر آتے ہیں وہ بھی پیٹھ پھیر کر بیٹھ جاتے ہیں۔ میرا ہاتھ درد کرنا شروع کردیتا ہے‘ تھوڑا ڈھیلا پڑتا ہے تو سانپ کلبلا کر منہ کھولنے لگتے ہیں مگر وہ تینوں سانپ اچانک منہ کھول کر سرخ اور زرد رنگ کا گاڑھا زہر زمین پر اگل دیتے ہیں اور ڈھیلے پڑجاتے ہیں۔ وہ زہر اتنی مقدار میں ہوتا ہے کہ ادھر ادھر بہنے لگتا ہے۔ میں سب کو خبردار کرتی ہوں کہ دور ہوجاؤ‘ یہ زہر پاؤں میں نہ لگ جائے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(ص۔کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اپنے دشمنوں پر مکمل فتح اورکامیابی حاصل ہوگی۔ آپ سورۂ نصر 21 مرتبہ بعد نماز فجر پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
سونے کی چوڑیاں: میں نے خواب دیکھا کہ میرے خاوند کی ممانی نے مجھے اور میری ساس کو سونے کی چوڑیاں دی ہیں‘ مجھے ایک درجن اور میری ساس کو ڈیڑھ درجن۔ میں اور میری ساس انہیں پہن لیتی ہیں لیکن میں انہیں کچھ نہیں کہتی۔ میری ساس چوڑیاں دیکھ کر کہتی ہیں کہ یہ تو بہت باریک ہیں۔ (ص، کوئٹہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو کوئی بڑی خوشی کی خبر ملنے والی ہے۔ آپ چلتے پھرتے پڑھتی رہیں۔ واللہ اعلم۔
اثرات کی وجہ سے بندش: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک گھر میں داخل ہوتا ہوں اوروہاں ایک کالی موٹی عورت ملتی ہے اور مجھے دھمکی دیتی ہے کہ چلے جاؤ ورنہ تم پر الزام لگادوں گی۔ دائیں بائیں بہت سی بھینسیں ہوتی ہیں۔ میں وہاں سے نکل آتا ہوں‘ پھر کسی اور گھر میں داخل ہوتا ہوں۔ وہاں کے حالات خراب ہوتے ہیں۔ پھر واپس ایک گلی میں آتا ہوں‘ آگے چل کر پتہ چلتا ہے کہ گلی بند ہے پھر دوسری اور تیسری گلی میں جاتا ہوں۔ پتہ چلتا ہے کہ وہ گلیاں بھی بند ہیں اور جانے کا کوئی سوال نہیں۔ (شکیل احمد‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے ساتھ اثرات کی وجہ سے بندش لگی ہوئی ہے تاہم آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور بعد نماز عشاء سورۂ یونس کی 81 نمبر آیت 313 مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ یہ عمل کم از کم 90 دن تک کرنا ہوگا۔ واللہ اعلم۔
آخر یہ کون سا بیٹا ہے؟: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے شوہر کے دور کے رشتے دار کے بیٹے میرے گھر میں گھوم رہے ہیں۔ (خاندان میں ان کی شہرت اچھی نہیں) میں سوچتی ہوں کہ دیکھوں آخر یہ کون سا بیٹا ہے اور کیا کررہا ہے؟ اتنے میں وہ پیچھے سے مجھ پر حملہ آور ہوتا ہے اور میرے منہ اور گردن کو کپڑے سے ڈھانپ دیتا ہے۔ پھر مجھے اپنا دم گھٹتا ہوا محسوس ہوا اور میں چیخنے لگی کہ میرے بچوں نے مجھے جگا دیا۔ (مسزاعظم‘ بہاولپور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ پر کوئی پریشانی آنے والی ہے تاہم آپ حسب توفیق صدقہ دیں اور ہر نماز کے بعد ایک بار آیت الکرسی اور  7 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
دلی مراد پوری:یہ خواب میں نے چند ماہ قبل دیکھا۔ میں دیکھتی ہوں کہ میں مارکیٹ سے کپڑے خرید رہی ہوں۔ کچھ پیس تو ہلکے رنگ کے ہیں جبکہ ایک شرٹ پیس گرے‘ فیروزی کلر کا ہے۔ پھر وہ تمام کپڑے اور اسٹین لیس اسٹیل کے نئے بہت سارے چمکدار برتن گاڑی میں رکھے ہیں اور میں گاڑی ڈرائیو کررہی ہوں‘ سڑکیں بہت صاف ستھری اور خوبصورت ہیں۔ پھر منظر بدلا میں ایک انتہائی بوسیدہ اور شکستہ عمارت کی دوسری منزل پر ایک کمرہ میں ہوں اور وہ جیسے میرا گھر ہے۔ وہ بالکل صحیح حالت میں ہے۔ پھر سارے گھر کی صفائی ستھرائی کرتی ہوں۔ میرے گھر کے ساتھ ایک کھنڈر نما عمارت ہے اور اس کی دیواریں اتنی بلند ہیں کہ میں دیکھ کر حیران ہوتی ہوں۔ میرے ساتھ ایک رشتہ دار خاتون (مرحومہ) بھی کھڑی ہیں‘ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ت۔س)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کی دلی مراد پوری ہوگی اور جو کام باوجود کوشش کے نہیں ہوپارہے انشاء اللہ جلد ہی وہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ بالخصوص بچی کے رشتہ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ آپہر نماز کے بعد 21 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں اور اگر بچی خود بھی پڑھ لیا کرے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ واللہ اعلم۔
آم کی فرمائش: میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم گھر والے کسی شادی میں گئے ہیں اور میرے ماموں کی فیملی بھی وہاں موجود ہے۔ وہاں پر میری امی کی کزن بھی ہوتی ہے وہ کہتی ہے کہ میری کزن کا رشتہ اپنے بڑے بھائی سےکریں گی اور میرا رشتہ اپنے چھوٹے بھائی سے کریں گی۔ پھر منظر بدلتا ہے اور کمرے میں میرے ابو بیٹھے ہیں اور وہی جس سے میرے رشتے کی بات ہوئی ہے وہ بیٹھا ہے اور مجھ سےکہتا ہے کہ آم کاٹ کر لاؤ تو میں سوچتی ہوں کہ ابو بیٹھے ہیں اور یہ مجھ سے آم مانگ رہا ہے۔ پھر میں اسے آم کاٹ کر دیتی ہوں۔ (صوفیہ‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی جس جگہ رشتے کی بات چل رہی ہے اس میں ان کے گھر والوں کی طرف سے بعض اختلافی باتیں سامنے آنےکا اندیشہ ہے تاہم اس رشتے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ آپ ہر نماز کے بعد تین بار سورۂ قریش پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 496 reviews.