Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وظیفہ پڑھا روٹھی خوشیاں پھر سے لوٹ آئیں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے امید ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ خیریت سے ہوں گے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں آپ کو اپنی دکھ بھری داستان سنانا چاہتی ہوں۔ ہم دو بہن بھائی ہیں‘ ہمارے والدین کی خوشیاں ہماری ہی وجہ سے ہیں‘ اچانک ہمارے ہنستے بستے گھرانے کونظر لگی اور پورا گھرانا اُجڑ گیا۔ میرا بھائی جب آٹھویں کلاس میں تھا‘ سکول میں دل کا درد بڑھنے سے بیہوش ہوگیا۔ مختلف عاملوں کے پاس لے کر گئے تو ایک نےکہا کہ اس کے کان میں مسلسل اذان دیں۔ اذان دینے سے جنات حاضر ہوگئے اور کہنے لگےہم ہندو ہیں۔ عاملوں نے کہا کہ آپ پرکالاجادو ہے۔ تقریباً آج سے دو سال پہلے اسے کچھ فرق پڑا‘ گھٹنوں اور کندھوں کا درد اور بوجھ آپ کے دئیے گئے وظائف سے اللہ کے حکم سے صحیحہوگیا۔ مگر جونہی میرا بھائی ٹھیک ہوا تو میں اور میری والدہ بیمار ہونا اور بیہوش ہونا شروع ہوگئیں۔ میں ایف ایس سی میڈیکل کرنے کے بعد قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھ رہی تھی۔ ابھی پانچ چھ دن ہی گزرے تھے کہ میں گھر آئی تو میں نے چیخیں مارنا شروع کردیں میرا دم گھٹنے لگا۔ دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ اسی طرح ان ہی دنوں میں میری والدہ بھی بیہوش ہونا شروع ہوگئیں اورجب ہم دونوں کو ہوش آتا تو دونوں کے دل کی گھبراہٹ اور دھڑکن اتنی زیادہ ہوتی کہ ہمارے بس سے باہر ہوجاتی‘ میرا دل چاہتا کہ میں گھر چھوڑ کر کہیں باہر چلی جاؤں۔پھر ہم دونوں عاملوں کے پاس گئیں‘ انہوں نے کہا کہ جادو ہے‘کچھ عرصہ بعد ایک شخص نے آپ کا نمبر دیا‘ میری امی نے فون پر وقت لیا اور اپنے بھانجے کو لےکر لاہور آپ کے پاس آئیں تو آپ نے کہا کہ آپ کے گھر پرانا جادو ہے اور اسے ٹھیک ہونے میں کچھ عرصہ لگے گا۔ آپ نے جادو کے توڑ کیلئے گھر میں ہروقت درس لگانے کو کہا اور ساتھ ہروقت کھلا پڑھنے اور ساتھ صدقہ دینے کا کہا۔ ہم نے یہ وظائف شروع کردئیے۔ ٹی وی گھر سے نکال دیا‘ ہروقت آپ کے درس نیٹ پر آن لائن سننا شروع کردئیے۔ پہلےچار ماہ تو وظائف کرنے سےحالات اور خراب ہوگئے میری بے ہوشی اور دل کی خفقان دل اور دھڑکن اور زیادہ ہوگئی مگر ساڑھے چار ماہ کے بعد اللہ کے فضل سے اور آپ کے وظائف سے میری بےہوشی ختم ہوگئی‘ مگر دل کی دھڑکن اور گھٹن ختم نہ ہوئی۔ تقریباً سات ماہ بعد اللہ کے فضل سےآپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ آپ نے مجھے خصوصی دم کیا‘ مجھے‘ میرے والد‘ والدہ کو بھی دم کیا۔
الحمدللہ!آپ کےدئیے اعمال کرنے کی بدولت دل کی خفقان اوردھڑکن اب پہلے کی طرح نہیں ہے۔ اب بہت سکون ہے۔ اعمال ابھی جاری ہیں۔ ہمارے گھر میں واپس خوشیاں لوٹ رہی ہیں۔(ن،ش)
جادو جنات سے چھٹکارا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو اور عبقری سے وابستہ ہر شخص کو تاقیامت سرسبز و شاداب رکھے۔ آمین! میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے دفتر ماہنامہ عبقری رابطہ کیا۔ فون پر انہوں نے سورۂ والضحیٰ اور الم نشرح ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھنے کو دی جو ہم پڑھ رہے ہیں اور ساتھ ستر یا نوے درس سننے کو فرمایا۔ اللہ کے فضل سے درس سو سے اوپر ہوگئے ہیں۔ ہمارے صحن میں کالے جادو کے داغ گول گول پڑتے تھے۔ جب سے اعمال شروع کیے اور درس سننا شروع کیے ہیں وہ داغ کم ہوتے ہوتے اب ختم ہوگئے ہیں۔ اب صحن بالکل صاف ہوتا ہے۔ (چ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 509 reviews.