Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

اللہ پر یقین: محترم قارئین السلام علیکم! مجھے یہ بات کرتے ہوئے شرم آرہی ہے مگر جو حقیقت ہے میں وہ بیان کررہا ہوں کہ مجھے ہر پل ایسے خیالات آتے ہیں کہ جیسے (نعوذباللہ) اللہ ہم سب کا رب نہیں‘ اس طرح کے الٹے الٹے خیالات آتے ہیں جن کی وجہ سے میں سخت ڈیپریشن کا شکار ہوچکا ہوں۔سکون بالکل نہیں ہے‘ ان خیالات سے نجات کیلئے مجھے کوئی عمل بتائیں۔ میں عمر بھر شکرگزار رہوں گا۔ (ج،ش)
جواب: محترم بھائی! آپ کا مرض خدائے تعالیٰ کی ذات پر یقین کرنے سے ہی ٹھیک ہوجائے گا۔1۔ تو آپ تلاوت کریں‘ تھوڑی کریں‘ جب تک دل لگا رہے‘ یقین سے کریں۔پانچ وقت نماز پڑھیں‘ یہ سب اس لیے کریں کہ اللہ کی رضا ہے‘ اس لیے کریں کہ تمام زندگی کے گوشوں کیلئے جو توانائی مجھے چاہیے اس کیلئے یہ ایندھن ہے بلکہ سکون کا سانس ان نماز و تلاوت سے کھینچ کر آپ کو زندگی میں لگادے گا۔ یہ تو تصوراتی یقین ہے۔ اس کیلئے دو ہی دن کی مشق سے آپ کو عمل کا یقین آجائے گا۔ پھر تلاوت و نماز کو کچھ اس طرح سے ادا کریں کہ گویا عملی طاقت نصیب ہورہی ہے۔ محنت آپ کو کرنا ہوگی۔آپ کو چاہیے کہ اللہ کو اس کے اسماء مبارک کے ساتھ بھکاری بن کر پکاریں ساتھ ترجمہ بھی پڑھیں‘ یہ اور بھی زیادہ مؤثر ہوگا۔ اندر کا انسان اٹھ کھڑا ہوگا اورزندگی آسان ہوجائے گی۔ (ج،ر)
گناہوں سے چھٹکارا: محترم قارئین! میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں مجھ سے چھوٹی دو بہنیں ہیں۔ میرے والد کی ایک دکان ہے‘ مجھے آج سے تین سال پہلے وہ دکان پر بٹھایا کرتے تھے۔ اس وقت میں دکان سے پیسے اٹھاتا اور فضول خرچیوں میں اڑا دیتا تھا لیکن وہ پیسے زیادہ نہیں ہوتے تھے۔ اس وجہ سے میرے ماں باپ مجھ پر اعتماد نہیں کرتے اور اگر میرے ابو اپنے سامنے پیسے رکھ کر بیٹھے ہوں اور میں گھر میں موجود ہوں تو اٹھاتے ہوئے دوبارہ گنتے ہیں اور پھر جیب میں ڈالتے ہیں۔ میں گناہوں کی طرف بھی جلد مائل ہوجاتا ہوں‘ قارئین! کوئی حل بتائیں کہ اپنے والدین کا اعتماد پھر سے حاصل کرسکوں اور میرے تمام مسائل حل ہوجائیں۔ (م،ا،ر)
جواب: آپ ہر نماز کے بعد دو انمول خزانہ نمبر ایک اور سارا دن دو انمول خزانہ نمبر دو کھلا پڑھیں۔انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ (دو انمول خزانہ آپ کو ہربک سٹال یا دفتر ماہنامہ عبقری سے مل جائے گا۔)(شاکر‘ لاہور)
ذہنی بے سکونی کا شکار: گزشتہ دس سالوں سے ذہنی بے سکونی کا شکار ہوں‘ اوہام اور پریشان خیالات کی بھرمار رہتی ہے۔ کوئی نہ کوئی بات سوچتے رہنا عادت بن گیا ہے‘ وضو کے دوران وہم کا غلبہ رہتا ہے‘ دعا مانگتے وقت وہم اور وسوسے آتے ہیں پورہ چہرہ اور کان چھائیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ آنکھوں کے سامنے پتنگے اور سیاہ نقطے آتے ہیں۔ جسمانی اور نسوانی امراض بھی لاحق ہیں۔ ذہنی سکون اور چھائیوں سے نجات چاہتی ہوں‘ چاہتی ہوں سدا خوش رہوں۔ (ز۔ چکوال)
جواب:محترم بہن! آپ سورۂ قصص کی آیت نمبر 24 باوضو کثرت سے سارا دن پڑھیں۔پانچ وقت کی نماز پڑھیں۔ صبح فجر کے بعد باپردہ گھر کی چھت یا صحن میں کھلی ہوا میں چہل قدمی کریں اور زور زور سے سانس لیں۔اپنے دسترخوان پرتازہ پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ جگہ دیں۔ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ (عدنان شاہ‘ کراچی)
کمزوری اور بے اولادی: قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو عرصہ 6 سال ہوچکے ہیں میری اولاد نہیں‘ میں بچپن میں غلط صحبت میں پڑگیا‘ جس کی وجہ سے میرے جسم میں کمزوری بہت زیادہ ہے۔ اہلیہ کے حقوق ادا نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے بہت پریشان رہتاہوں۔ اس وجہ سے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔ قارئین میرا گھر جہنم بن چکاہے‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوں براہ مہربانی میرے مرض کا کوئی علاج جلد ازجلد بتائیں۔ شکریہ! (ج،خ۔ لاہور)
جواب:اس کا یقینی اور حتمی علاج یہ ہے کہ آپ کی قوت ارادی کمزور ہے۔ آپ کو اسے بیدار کرنا چاہیے‘ انسان کا ایک فطری سوء مزاج یہ ہے۔ خیالات پر قابو پانا اور توجہ کو بٹانا بھی مفید ہے۔‘غیرضروری گوشت خوری سے پرہیز کریں‘ متوازن غذا کھائیے۔ ورزش اورجسمانی محنت کے ساتھ کوئی تعمیری مشغلہ بھی اپنائیے۔یہ ٹوٹکہ اپنائیے: بھنے ہوئے چنے ایک کلو پیس کرایک ڈبہ میں محفوظ کرلیں تین چمچ بڑے رات کو کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ملا کر ساتھ کھائیں۔(محمد اعظم مغل‘ لاہور)
پاؤں کی ناگوار بو: محترم قارئین! میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں بند جوتے نہیں پہن سکتا‘ جب بھی جوتے اتارتا ہوں اتنی ناگوار بو آتی ہے کہ کمرے میں بیٹھے سب اٹھ کر باہر چلے جاتے ہیں‘ میں بارہا پاؤں دھوتا ہوں‘ مگر بدبو نہیں جاتی۔ اس وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان ہوں‘ براہ مہربانی میری اس الجھن کا جلدکوئی مؤثر حل بتائیے۔ (اورنگزیب‘ ملتان)
جواب: اورنگزیب بھائی! آپ کسی پنساری سے 20 روپے کا ’’ماجو‘‘ خرید لیں‘ ماجو گول گول بیر سے ہوتےہیں‘ ان کوکوٹ کر سفوف بنالیں اور درمیانے سائز کے کیپسول بھرلیں۔ ایک کیپسول صبح ایک شام پانی سے کھالیں۔ انشاء اللہ آپ کے پاؤں کی ناگوار بدبو مہینے بیس دن بعد بالکل ختم ہوجائے گی۔ فوری حل کیلئے ایک ایک چٹکی سفوف ماجو صبح کے وقت جوتوں میں چھڑک لیں اور جرابیں کالی استعمال کریں تاکہ جرابوں پر نشان ظاہر نہ ہوں۔ فائدہ ہونے پر میرے مرحوم والدین کے حق میںدعا کردیں۔ (طارق محمود‘ ساہیوال)
کمزور نظر: قارئین السلام علیکم! میری عمر 25 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری دور کی نظر تقریباً نونمبر کمزور ہوچکی ہے‘ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ براہ مہربانی کوئی شرطیہ عینک توڑ نسخہ یا وظیفہ تجویز فرمائیے گا‘ بہتوں کا فائدہ ہوگا۔ (اکبر ایاز‘ گوجرانوالہ)
جواب: ھوالشافی:ایک خاص حلوہ جس کا مقصد صرف اور صرف نظر کی کمزوری دورکرنا ہے۔ بچے بڑے تمام کھاسکتے ہیں‘ بہت ہی لذیذ اور مقوی دماغ ہے۔ اجزاء: گاجریں ایک کلو‘ گائے کا خالص دودھ ایک لیٹر‘ دیسی گھی ایک سو پچاس گرام‘ مصری حسب ذائقہ‘ بادام ایک سوپچاس گرام (میٹھے ہوں)‘ پستہ ایک سو پچاس گرام‘ کشمش ایک سوپچاس گرام‘ زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔ بنانے کی ترکیب: گاجروںکو دودھ میں پکا کر اچھی طرح خشک کرلیں‘ پھر گھی ڈال کر بھون لیں تمام میوہ جات ڈال دیں اور چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرلیں اور روزانہ دن میں تین بار کھائیں‘عینک توڑ‘ رنگ بھی صاف اور قد بھی بڑھے گا۔
پیٹ سے کیڑے نکلتے ہیں: محترم قارئین! میری عمر 38 سال ہے‘ میرے چھ بچے ہیں‘ میرا یہ مرض کافی پرانا ہے‘ پہلے پہل یعنی اب تک نظرانداز کرتا آرہا ہوں لیکن جب ماہنامہ عبقری سے دوستی ہوئی میں اپنا مسئلہ اپنے پیارے قارئین کو بتانا چاہتا ہوں۔ قارئین! جب بھی پاخانہ کرتا ہوں تو بالکل باریک دھاگے کی طرح اور سفید رنگ کے کیڑے اکا دکا دیکھتا ہوں اور جب رفع حاجت کیلئے جاتا ہوں تو شدید قبض کی صورتحال کا پہلے سامنا کرتا ہوں اور میری اہلیہ کے ہاتھ پاؤں پر بڑے بڑے کٹ بن جاتے ہیں جو کہ پوری سردیاں جانے کا نام ہی نہیں لیتے ‘ ان کیلئے بھی کوئی آزمودہ نسخہ یا دوائی بتادیں‘ اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے۔ (محمداسماعیل‘ خانیوال)
جواب:

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 546 reviews.