Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اکیس دن میں ہرقسم کی پریشانی ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور پریشانی ختم ہوکر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔ ہرقسم کی بندش ورکاوٹ مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ، اکتالیس یا نوے دن کریں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں روزانہ رات کو سوتے وقت یَابَاعِثُ یَانُوْرُ دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھتا ہوں‘ رات کو بہت اچھے خواب اور اشارے آتے ہیں۔ مختلف اچھی جگہوں کی سیر ہوتی ہے۔ہرجائز کام انجام خیر ہوگا:اگر کوئی شخص کسی کام میں ہاتھ ڈالتا ہو اور اس میں اسے خیر نہ ہوتی ہو اور ہر کام کا انجام توقعات کے برخلاف اور صرف نقصان کے سوا نہ نکلتا ہو تو اس آیت کو ورد میں رکھیں تو انشاء اللہ اس کے جائز کام اپنے انجام کو پہنچیں گے اور اسے کسی کام میں خسارہ نہ ہوگا۔ کسی بھی جائز کام مثلاً رزق‘ حلال‘ تعلیم‘ شادی وغیرہ میں کوئی رکاوٹ یا ناکامی نہ ہوگی۔


اکیس دن میں ہرقسم کی پریشانی ختم: اس وظیفہ کو بعدازفجر گیارہ بار پڑھیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور پریشانی ختم ہوکر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔ ہرقسم کی بندش ورکاوٹ مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ، اکتالیس یا نوے دن کریں۔ پانی پر دم کرکے پی بھی سکتے ہیں اورگھر یا کاروبار والی جگہ پر چھڑکاؤ بھی کرسکتے ہیں:
اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ مرتبہ‘ سورۂ مزمل شروع سے پڑھیں جب اس آیت پرآئیں تو سات بار اس آیت کو پڑھیں: آیت کو سات بار پڑھنے کے بعد سات بار اس وظیفے کو پڑھیں۔ اس کے بعد سورۂ مزمل کو آخر تک مکمل کریں۔
فالج اور لقوہ کا علاج: ایک گلاس گائے کے دودھ کو تین بار جوش دے کر اس میں ایک ٹکڑا دارچینی ڈا ل کر اتار لیں۔ ایک بار سورۂ یٰسین پڑھ کر دم کریں۔ پھر سات لونگ پیس کر منہ میں ڈال کر اوپر سے دودھ پلادیں۔ یہ عمل سات دن رات کو سوتے وقت کرنا ہے‘ انشاء اللہ مریض صحت یاب ہوجائے گا۔ دوائی کے طور پر لبوب کبیر اور دواالمسک سادہ دی گئی ترکیب کے مطابق کم از کم ایک ماہ استعمال کروائیں۔
جادو جنات آسیب ختم: اگر کسی گھر‘ دکان دفتر یا کسی بھی جگہ پر جادو‘ جنات‘ آسیب‘ سایہ وغیرہ ہو تو سب سے پہلے مٹی کے نئے پیالے میں سورۂ فیل مکمل لکھ کر اس جگہ کی حدود کے اندر کسی پاک و صاف جگہ پر زمین کے اندر دفن کردیں۔ پھر ایک وقت اور جگہ مقرر کرکے درج ذیل عمل پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پانی اس جگہ اور دیواروں پر چھڑکیں۔ عمل اکیس دن کا ہے۔
درود شریف ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
سورۂ فیل انچاس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
سورۂ فلق و ناس انہتر مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
درود شریف ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
سورہ ٔ فلق و ناس کو ملا کر پڑھنا ہے۔
بزرگ جن سے عطا کامیاب عمل: میرے چند دوست دنیا و آخرت میں بھلائی‘ رزق‘ ہر بیماری سے شفاء یعنی ہرمعاملے کیلئے یہ ذکر کرتے ہیں اور پندرہ منٹ تک کرتے ہیں۔ یہی ذکر پانی پر دم کرکے دیتے ہیں۔ بقول ان کے انہیں یہ ذکر کسی بزرگ جن سے عطا ہوا ہے۔ خصوصاً ہر جمعرات کو رات ایک بجے ذکر شروع کرتے ہیں‘ ذکر پندرہ منٹ کرتے ہیں اور بعد میں سب مل کردعا کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس طرح پورا ہفتہ ہمارے رزق میں برکت رہتی ہے گھر کے افراد بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں‘ پریشانیاں دور رہتی ہیں۔


آخر میں اپنا اور اپنی والدہ کا نام

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 571 reviews.