Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت حکیم صاحب کی مصروفیات

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

30دسمبر بروز بدھ 2015 اپنی فیملی، بڑی ہمشیرہ اور ساس صاحبہ کے ہمراہ دس دن کیلئے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے تشریف لے گئے۔ ہمراہ تینوں بیٹے اور بیٹی،
مکہ مکرمہ کی مصروفیات: حضرت مولانا محمد مکی حجازی خطیب حرم مکی سے نشستیں ہوئیں۔ انڈیا کے علماء اور مفتیان کرام سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان میں مفتی محمد روشن شاہ قاسمی‘ دارالعلوم سونوری تحصیل مرتضیٰ پور ضلع آکولہ مہاراشٹر۔ مفتی عبدالمجید قاسمی‘ طاہر نگر‘ ناگ پور روڈ ایوت محل مہاراشٹر انڈیا۔ انس احمد صاحب مدرسہ کفایت العلوم بھساول ضلع جلگاؤں خاندیش مہاراشٹر۔ حافظ نوید خان روشنی دارلعلوم سونوری آکولہ مہاراشٹر۔ مولانا عباس خان اشرفی، ماسٹر اشتیاق احمد داعی، حاجی سید ابراہیم عرف میر صاحب، قاری مجاہد صاحب اشاعتی، حاجی محمد صابر امراؤٹی۔حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے مکہ مکرمہ میں فندق مکارم اجیاد میں مختلف طبقات اور مخلصین نے ملاقاتیں کیں۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی کوشش ہوتی ہے کہ حرمین کے سفر میں ملاقاتیں نہ ہوں‘ بلکہ زیادہ سے زیادہ حرم میں حاضری ہو۔ بچوں کو لے کر میدان عرفات‘ منیٰ‘ مزدلفہ‘ غار حرا کی طرف اور غار ثور کی طرف جانا ہوا۔ مکہ میوزیم اور واپسی پر صلح حدیبیہ پر تشریف لے گئے۔ زبیدہ نہر کی بیس سیڑھیاں چڑھ کر اوپر بچوں کو لے گئے۔ زبیدہ نہر کی سخاوت کا اللہ کو واسطہ دے کر اپنی‘ اپنےبچوں‘ اپنے ساتھیوں اور پوری امت کا مزاج سخاوت بنانے کیلئے دعا کی اور بچوں نےآمین کہی۔ ایک مخلص عمران صاحب (جوکہ حرم مکی میں ملازمت کرتے ہیں اور تسبیح خانہ اور درس کے فیض یافتہ ہیں) نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو ایک بڑا ٹکڑا غلاف کعبہ کا ہدیہ کیا۔ مکہ مکرمہ میں تسبیح خانہ کے فیض یافتہ منصور رفیق صاحب ٹیکسی والے نے یہ تمام مقامات بہت تفصیلی دکھائے۔مدینہ منورہ میں مشہور بزرگ عبدالمنان صاحب اور محمد ذکی صاحب کی خدمت میں سلیم شہزادہ کی معیت میں دعا کیلئے حاضری ہوئی۔ مولانا عبدالقادر صاحب (جو کہ بڑے اکابر کے خلافت یافتہ اور صحبت یافتہ ہیں جنہوں نے چند سال قبل حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو خلافت اور اجازت سے بھی نوازا) سے مختلف اوقات میں ملاقاتیں رہیں۔ مدینہ میں احد پہاڑ اور ایک صاحب کے ذاتی میوزیم میں سلیم شہزادہ کےمعیت میں جانےکا موقع ملا۔ سید الشہدا کے ساتھ سید حبیب لائبریری جس میں 25 ہزار (ذاتی لائبریری) سے زائد قلمی اور مطبوعہ کتب ہیں۔ 
سید حبیب بیٹے تھے سید محمود احمد کے، اور سید محمود احمد سگے بھائی تھے سید حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے۔ سید حبیب کو لائبریری کا بہت ذوق تھا۔ 85 سال کی عمر میں 1423 ہجری کو فوت ہوئے بہت پرشکوہ بلڈنگ میں لائبریری ہے۔ سب سے زیادہ پراپرٹی مدینہ میں سید حبیب کی تھی۔ اب ان کے تین بیٹےہیں محمد، احمد اور عدنان۔ زیادہ لائبریری کا ذوق سید احمد حبیب کا ہے۔ وہ لائبریری دیکھنےکےقابل ہے۔ کعب بن اشرف کے قلعے کو دیکھنے کیلئے تشریف لے گئےاس کو دیکھتےہی بچوں نے کعب بن اشرف ملعون جو اللہ کےنبی ﷺ کو نعوذ باللہ بُرا بھلا کہتا تھا اس کو دیکھتےہی بچوں نے اپنے سکول کے سلیبس میں وہ ساری کہانی سنادی۔ اس تمام سفر میں عبقری کے فیض یافتہ معظم بیگ مستقل خدمت میں رہے۔ جدہ میں خالد تھانوی کے ہاں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے مختصر قیام کیا، اور حافظ عبدالعزیز کے گھر بھی، ایئرپورٹ پر واپسی میں جمال صدیقی نے بھرپور خدمت کی اور تمام سہولیات میں معاونت کی۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے تمام احباب کو بٹھا کر عرب کی صفات کا تفصیلی مذاکرہ کیا۔ نمبر1: تین چیزوں کو پسند کرتے ہیں خوشبو، وضو اور سفید لباس۔ نمبر2: اوقات نماز میں دفتر اور دکانیں بند‘ نمبر 3: اوباما کی ملاقات میں تمام دنیا کی میڈیا میں یہ بات آئی کہ شاہ سلیمان نے نماز کے اوقات میں نماز کو ترجیح دی۔ نمبر4: شاہ سلیمان کی جیب میں اکثر مسواک مختلف تصاویر میں نمایاں نظرآتی ہے۔ نمبر5: عوام وقت کے خلیفہ کی عزت، اطاعت اکرام اور ادب بہت کرتے ہیں۔ نمبر 6: یہاں ملازمت کرنے پوری دنیا سےلوگ آتے ہیں کچھ بھی نہ پائیں تو عبایہ اور پردہ ضرور لےکر جاتےہیں۔ نمبر 7: دور نبویﷺ کا عظیم عمل تعلیم و تعلم اب بھی حرمین میں حلقوں کی شکل میں مسلسل جاری ہے۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 603 reviews.