Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ الفت اللہ اوچویؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

اگر کسی کی آنکھوں میں موتیا بند پیدا ہوگیا ہو یا پڑبال کا مرض ہو اس کو دور کرنے کیلئے اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ یہ کلمات پڑھ کر تمام انگلیوں کے پوروں (سروں) پر دم کرکے دونوں آنکھوں پر پھیرلیں۔

بھاگے ہوئے یا چور کو واپس لانا
یہ عمل بھاگے ہوئے کو واپس لانے اور چور کو واپس لوٹانے میں بہت کامیاب ہے۔ چمڑے کا ایک ٹکڑا لے یا کدو کا چھلکا سوکھا ہوا لے کر اسے صاف کرکے اور اس کو لکھنے کے قابل بنالے۔ اندھیری اور تنہا جگہ میں بیٹھ کر جہاں کوئی دوسرا نہ ہو پرکار سے ایک دائرہ اس پر کھینچے اور دائرہ کے درمیان سورۂ انعام کی آیات نمبر 63،64 کو باوضو لکھے۔ پھر بھاگے ہوئے یا چور کا نام اس کی والدہ یا والد کے نام کے ساتھ لکھے اور ایسی اندھیری کوٹھڑی میں رکھ دے یا دفن کردے جہاں کسی کا پاؤں نہ پڑے جب بھاگا ہوا یا چور آجائے اس کو نکال کر کنویں، نہر، دریا، سمندر، جھیل میں پتھر باندھ کر ڈال دے۔ ورنہ بھاگنے والا پھر بھاگ جائے گا اور چور جگہ جگہ بھاگتا پھرے گا۔ اس سے اُس کو تکلیف ہوگی۔
ہر قسم کے شر اور فتنہ سے حفاظت
اگر کوئی شخص شر و فتنہ کا شکار ہوگیا ہو اور اس سے حفاظت چاہتا ہو تو ان آیات کو باوضو ایک کاغذ پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور نرسل (کھوکھلے سرکنڈے جس سے قلم بناتے ہیں) کے چھوٹے ٹکڑے میں رکھ کر موم سے بند کرے اور بچہ کے گلے میں ڈال دے تو بچہ ہر قسم کے مرض، ام الصبیان، جنات، نظربد، سوکھا مسان سے محفوط رہےگا۔ اسی طرح ان آیات کو باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے ہرن کی بار یک کھال پر لکھے اور انگوٹھی کے نیچے رکھ کر نگینہ جڑوا لے اور اس انگوٹھی کو پہن لے لیکن شرط یہ ہے کہ انگوٹھی بیت الخلاء یا ناپاک جگہ اور ناپاک حالت میں نہ پہنے بلکہ اتار کر رکھ دے جب پاک حالت میں ہو پہن لے۔ اس کی برکت سے لوگ اطاعت کریں گے اور ہر شخص محبت کا برتاؤ کرے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کے شر سے حفاظت رہے اور دشمنوں کے دل میں خوف خدا پیدا ہوگا۔ وہ آیات سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات ہیں۔
سوکھتے بچے کاآسان روحانی علاج
اگر بچہ مسان کے مرض میں مبتلا ہوجائے اور بچہدن بدن سوکھتا جاتا ہو، اس کا گوشت گھل رہا ہو اور جسم صرف ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہو تو اول چنبیلی کو دھو کر سکھا کر یا اگر چنبیلی کا انتظام نہ ہو تو سرسوں لے کر اسے دھو کر سکھا کر اس کا تیل لکڑی کے کولہو سے نکلوایا جائے‘ تیل وزن میں ایک پاؤ ہونا چاہیے۔ بعد نماز عشاء سورۂ روم کی آیت نمبر50باوضو ایک ہزار تیرہ مرتبہ پڑھ کر اس تیل پر دم کرے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ اس دم کئے ہوئے تیل کو ہتھیلی پر تھوڑا تھوڑا لے کر بچے کومالش کریں اور اس کے بدن پر ہلکا ہلکا لگائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بچہ گیارہ دن کے اندر اندر تندرست ہوجائے گا لیکن تیل برابر لگاتے رہیں یہاں تک کہ تیل ختم ہوجائے۔ تیل لگانے کے بعد بچہ کو نہلانا ضروری نہیں ہے۔ البتہ کپڑے سے ہلکے ہلکے صاف کردیں توصحیح ہے لیکن شرط یہ ہے کہ تیل دو تین گھنٹے برابر لگارہے اس کے بعد صاف کریں یا اگر بچہ کو نہلانا ممکن ہو تو نہلادیں اگر نہلانے سے بچہ کو بخار ہونے یا بیمار ہونے کاڈر ہو تو نہ نہلائیں۔
حاکم،افسر یا مخالف کو مہربان کرنا
اگر کوئی حاکم، افسر یا مخالف سخت ناراض ہو اور اس سے نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو تو اس کیلئے اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں یہ آیت تین مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے چہرے پر پھیرلے اور حاکم، افسر یا مخالف کے سامنے جائے انشاء اللہ مہربانی سے پیش آئے گا۔ وہ آیت یہ ہے


رزق میں ترقی کیلئے
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا رزق بڑھ جائے اور آمدنی میں اضافہ ہو جائے تو اس کیلئے اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان یہ آیت گیارہ مرتبہ پڑھے۔ یہ عمل نیا چاند دیکھنے کےبعد پہلے جمعہ سے چار جمعہ تک بعد نماز مغرب باوضو پڑھےاور رزق میں زیادتی کی دعا کرے اور یہی آیت باوضو لکھ کر ہر جمعہ کے دن کسی کنویں، نہر، دریا، جھیل، سمندر یا تالاب میں ڈالے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد آمدنی میں اضافہ شروع ہوجائے گا۔


موتیا بند اور پڑبال کیلئے
اگر کسی کی آنکھوں میں موتیا بند پیدا ہوگیا ہو یا پڑبال کا مرض ہو اس کو دور کرنے کیلئے اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ یہ کلمات پڑھ کر تمام انگلیوں کے پوروں (سروں) پر دم کرکے دونوں آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی فائدہ محسوس ہوگا۔ وہ کلمات یہ ہیں
تلی کا علاج
اگر کسی کی تلی بڑھ گئی ہو جس سے صحت پر اثر پڑر ہا ہو تو مندرجہ ذیل کلمات کاغذ پر باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دیں یا تلی کی جگہ پیٹ پر باندھ دیں اور ذرا سی راکھ لے کر کلمہ کی انگلی پر لگا کر ایک مرتبہ یَا پڑھ کر انگلی پر پھونک مار کر تلی کی جگہ کے اوپر ایک بار ضرب X کا نشان بنادیں۔ انشاء اللہ تلی کا بڑھنا اور مرض ختم ہوجائے گا۔ وہ کلمات جو کاغذ پر لکھے جائیں گے یہ ہیں:۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 723 reviews.