محترم حکیم صاحب السلام علیکم !میری بہن کی وجہ سے ہم سب گھر والے بہت پریشان تھے۔ ان کی طلا ق ہو چکی تھی اور کسی عزیز نے اُن پر جا دو کر دیا تھا کہ پھر کبھی رشتہ نہ ہو۔ کئی رشتے آتے اور بات پوری ہونے کے بعد پھر ختم ہو جاتی ۔ میں نے عبقری پڑھا اور بہت اچھا لگا ۔ کئی لو گو ں نے عبقری سے فیض پایا ۔بس یہی سو چ کر آپ کو فون کیا۔ جس میں آپ نے درج ذیل وظیفہ501 بار روزانہ پڑھنے کو کہا 40دن حد 90دن ۔ ’ ’ یَادَائِمَ العِزَّۃِ وَالبَقَائِ وَیَا وَاھِبَ الجُودِ وَالعَطَائِ یَا وَدُودُ ذُوالعَرشِ المَجِیدُ۔ فَعَّال لِّمَا یُرِیدُ(البروج آیت نمبر16) اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اَنزِل عَلَینَا مَائِدَۃً مِّنَ السَّمَآئِ تَکُونُ لَنَا عِیدًا لِّاَ وَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰیَۃً مِّنکَ وَارزُقنَا وَاَنتَ خَیرُ الرَّازِقِین(المائدہ آیت نمبر 14) یَا تَنکَفِیلُ بِحَقِّ یَا صَمَدُ الغَفَّارُ ذَا المَنِّ عَلٰی جَمِیعِ خَلقِہ یَا صَمَدُ “ اس کی بر کت سے میری بہن کی شادی ہو گئی اور اتنا اچھا ،نیک ،دین دار ،محبت کرنیوالاشوہر ملاہے کہ ہم سب دکھ بھول گئے ہیں۔ شکر الحمد اللہ۔ اللہ کے بعد آپ کی شکر گزار ہو ں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دنیا اور آخر ت میں بے حساب دے (آمین)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 673
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں