Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عنابی قہوہ سو فیصد کمالات کے ساتھ (ایڈیٹر حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

ادھر کسی کو زکام یا نزلہ ہوا چھینکیں آئیں دما غ کمزور ہوا ، قبل از وقت بڑھا پا ہوا ، نگاہ کمزور ہوئی ، نیند کی کمی ، دما غی الجھنیں، ٹینشن ، ڈپریشن ہوا ، الرجی دھیڑ ہوئی یاخواتین نے چپکے سے کان میں اپنی نسوانی تکلیف لیکوریا کا مسئلہ بیا ن کیا، بس والدہ مر حو مہ نے فوراً اسی قہوے کی تر کیب اور اس سے شفایابی کے کئی واقعات سناناشروع کردئیے۔ حتیٰ کہ عالم یہ ہوا کہ ادھر گھر میں کسی کو کوئی تکلیف ہوئی نہیں اور گھر والو ں نے پہلے کہنا شروع کر دیا کہ اب اما ں جی وہی قہوہ بتائیں گی۔ قارئین اس وقت تو اس کا احسا س نہ ہوا کہ یہ کیا عظیم نعمت ہے ۔ جب کچھ جڑی بو ٹیو ں کی تحقیق اور ریسر چ کی طر ف میلا ن ہو ااور علا ج معالجے کی لا ئن میں چلنا شروع کیا تو احساس ہوا کہ واقعی یہ کوئی علا ج ہے ۔ بندہ نے ایک تجر بہ کا ر معا لج جو کہ کراچی کے مصروف ترین علاقے میں پریکٹس کر تے تھے ، اس قہو ہ کا تذکرہ کیا انہیں اجزا او ر فوائد کے بارے میں اچھا لگا تقریباً ایک سال کے بعد ملے تو فوراً کہنے لگے کہ اس قہوہ کے فوائد اتنے اتنے اتنے (حتیٰ کہ لفظ اتنے کو اتنی دفعہ دہرایا کہ سانس پھول گیا) فائدے ملے کہ آپ کی والدہ مر حومہ کو روزانہ سورئہ یٰسین کا ثواب پہنچانا شروع کر دیا ۔ بندہ نے ان سے سوال کیا کہ اس کے کچھ فوائد جو آپ کے تجر با ت میں آچکے ہیں مجھے بھی بتائیں۔ کہنے لگے ۔ دائمی نزلہ اور زکام کا تھکا ما را ہوا اور دواﺅں سے عاجز کوئی مریض ایسا نہیں کہ میرے پا س آیا ہو اسے میں نے یہ قہوہ چند دنو ں کے لیے دیا ہو اوروہ شفا یا ب نہ ہوا ہو۔ بعض کو دنو ں میں،بعض کو ہفتو ں میں لیکن فائدہ ضرور ہو ا۔ ایسے مریض جنہیں چھینکیں بکثرت آتی تھیں انہیں لاجوا ب فائدہ ہو ا۔ خوا تین اور مر د جن کا چہرہ دانوں ، کیل مہاسو ں سے بھرا ہوا تھا ۔ انہو ں نے بھروسے سے استعمال کیا ہواور انہیں فائدہ نہ ہوا ہو ، ممکن ہی نہیں ۔ گلا بیٹھ گیا ہو آواز خراب ہو یا پھٹ گئی ہو، میں نے جسے بھی دیا نقد رزلٹ ملے۔ حتیٰ کہ جو ڑو ں کے درد ، شو گر کے پرانے مریضوں اور ہیپاٹائٹس کے بگڑے مریضو ں کے لیے یہقہوہ دیا اورانہیں خوب فائدہ ہو ا۔ ایک صا حب جوڑو ں کے درد میں عرصہ سے مبتلا تھے ، مجھے کیس کی سمجھ نہیں آرہی تھی ، میں نے دن میں 4 بار یہی قہوہ پینے کا مشورہ دیا ، مریض چند ہفتو ں میں بالکل تندرست ہو گیا۔ یہ صرف ایک مریض کی کہا نی ہے ورنہ ایسے بے شمار واقعات ہیں۔ چونکہ کرا چی کی زندگی صنعتی اورمشینی ہے ، بے خوا بی اور را ت کو نیند نہ آنے کے بے شمار مریض ملے ، انہیں میں نے دن میں 3 سے4 با ر یہ عنا بی قہو ہ پینے کا مشورہ دیا اور مریض تندرست ہو گئے ۔ ڈپریشن ، ٹینشن ،ا یگزائٹی اورسٹریس اس وقت لاعلاج مر ض کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔ایسے تمام مریضوں کو عنا بی قہوہ جو کہ ہر مو سم اور ہر عمر میں یکساں مفید ہے استعمال کرا یا اور کراماتی فوائد دیکھے ۔ ہا ئی بلڈ پریشر سے دائمی نجا ت اور چھٹکارے کےلئے اس قہوے سے بڑھ کر کوئی فارمولا میرے تجربے میں نہیں آیا ۔ بلا مبالغہ ہزاروں لا علا ج اورزندگی سے تنگ مریضو ں کو استعمال کرایا۔ ایسے لو گ جو منہ کے چھالو ں میں مبتلا تھے انہیں تو بہت ہی فائدہ ہوا ۔ دفتری اور کا ر وبا ری زندگی یا مشکلا ت میں الجھے اور گھریلو پریشانیو ں میں مبتلا خواتین جب ہر ٹانک سے عاجز آگئیں تو انہیں جب بھی عنا بی قہوہ دیا گیا، نئی زندگی، نیا ولولہ اور جسم میں نئی روح ملی اور صحت و تندرستی کا حسین امتزاج ملا۔ دن میں چند بار یہ قہوہ چاہے میٹھا ملائیں یا نہ ملا ئیں ، استعمال کریں اور فوری فوائد حاصل کریں ۔ تھکا ہو اجسم،ٹوٹی ہوئی جان اور روکھا خشک کمزور چہرہ ، گلابی اور شادابی میں نکھر جاتاہے ۔ الغر ض معدے کی تیزابیت اور گیس بھی اس سے بہتر ہو تی ہے ۔ آئیے والدہ مر حومہ کے عنا بی قہوے کے فوائد سے نفع حاصل کریں۔ جو الرجی چاہے سینے کی ہو یا نا ک کی ہو یاجلد کی ہو ۔ کمز وری نگا ہ کی ہو یا دما غ کی ہو، ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے ۔ ھوالشا فی : عنا ب (بغیر کیڑے کے کھا ئے ہو ئے ) ، سپتا ن چھوٹی چھوٹی (بغیر کیڑے کے کھا ئے ہوئے ) بہی دانہ (جو وا قعی اصلی ہو)ہم وزن لے کر ہلکا کو ٹ کر قہوہ کی شکل میں محفوظ رکھیں ۔ تر کیب : 1-½ کپ پانی میں ½چمچ قہو ے کاسفوف ڈال کر اتنا اُبالیں کہ ایک کپ پانی بچے پھر اس کو نیم گرم پئیں چاہیں تو اکٹھا بنا کر تھر ماس میں ڈال کر سا را دن پی سکتے ہیں ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 674 reviews.