Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر مشکل کا حل (انیلہ فیروز، اسلام آباد)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

اس وظیفے کو جس کسی نے بھی کیا ہے وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہا ہے ۔ یہ وظیفہ مسلسل تین جمعے کرنا ہے ۔ ہر جمعے کی نماز پڑھ کر اُسی جگہ بیٹھ کر کسی سے باتیں کیے بغیر اس وظیفے کو کرنا ہے ۔ سورئہ یٰسین میں کل سات (مبین )آیتیں ہیں ۔ پہلی (مبین ) پر تین مر تبہ سورئہ اخلا ص پڑھنی ہے پھر آگے سے شروع کر دینا ہے ۔ دوسری (مبین )پر تین بار سورئہ کو ثر پڑھنی ہے پھر آگے پڑھتے جا نا ہے ۔ تیسری (مبین) پر سورئہ الم نشرح تین بار پڑھنی ہے ۔ اسی طر ح جب چوتھی (مبین )آئے تین بار سورئہ فاتحہ پڑھنی ہے ۔ پانچویں (مبین )آئے اُس پر تین بار آیت الکر سی پڑھنی ہے ۔ چھٹی مبین پر یہ دعا اور آیت تین بار پڑھنی ہے ۔ ” اَللّٰھُمَّ وَسِّع رِزقِی وُسعَۃً لَّا اَحتَاجُ اِلٰی اَحَدٍ مِن خَلقِکَ( اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَہُوَ القَوِیُّ العَزِیزُ(الشوریٰ آیت نمبر 19)پھر اس سے آگے پڑھتے جانا ہے۔ ساتویں (مبین )پر درود شریف تین بار پڑھنا ہے ۔ ایک دفعہ سورئہ یٰسین ساتو ں (مبین )کے ساتھ پڑھنے کے بعد دوسری دفعہ پھر اسی طر ح سورئہ یٰسین پڑھنی ہے ۔ اسی طرح تیسری باربھی پڑھنی ہے ۔ یعنی کل تین دفعہ سورئہ یسیٰن پڑھنی ہے ۔ ساتوں (مبینوں)کے ساتھ۔ یہ وظیفہ مسلسل تین جمعے کر نا ہے ۔ جب بھی وظیفہ شروع کرنا ہے اپنا مقصد دل میں سو چتے جانا ہے اورپڑھتے جانا ہے۔ اور آخر میں گِڑ گڑاکر دعا مانگنی ہے ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ مقصد کو ضرور حاصل کرے گا ۔ ایک عورت کے خاوند کو نوکری نہیں مل رہی تھی۔ اُس عورت نے پہلے جمعے کو وظیفہ شروع کیا ۔ ایک دفعہ کرنے کے بعد ہی اس کے خاوند کو نو کر ی مل گئی ۔ اسی طرح اگر مقصد پورا بھی ہو جائے تو مسلسل تین جمعے وظیفہ لازمی کرنا ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 675 reviews.