Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھانا اور اسلامی آداب

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

تم میں سے کوئی شخص بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ کبھی بائیں ہاتھ سے پیے اس لیے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماشاء اللہ عبقری بہت اچھا جارہا ہے جس کیلئے آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے۔ قارئین کیلئے کچھ موتی بھیج رہا ہوں یقیناً قارئین پسندفرمائیں گے۔سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے ’’ہمیں جب کبھی حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ کھانے کا شرف حاصل ہوتا تو ہم آپ ﷺ کے کھانا شروع کرنے سے پہلے کھانے میں ہاتھ نہ ڈالتے‘ ایک بار ہم آپ ﷺ کے ساتھ کھانے میں شریک تھے کہ ایک لڑکی اس طرح دوڑتی ہوئی آئی جیسے کوئی دوڑارہا ہو‘ پھر وہ کھانے میں ہاتھ ڈالنے کیلئے لپکی‘ آپ ﷺ نے اس کا ہاتھ پکڑلیا‘ پھر ایک اعرابی دوڑتا ہوا آیا گویا اسے کوئی دوڑا رہا ہو‘ حضور نبی کریم ﷺ نے اس کا ہاتھ بھی پکڑلیا اور فرمایا’’شیطان اس کھانے کو اپنے لیے حلال سمجھتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیا جاتا‘‘ چنانچہ پہلے وہ لڑکی کو لے کر آیا تاکہ اس کے ذریعے کھانا کھالے میں نے اس کا ہاتھ پکڑلیا پھر وہ اعرابی کو لےآیا تاکہ اس کے ذریعہ کھانا حلال کرلے میں نے اس کا بھی ہاتھ پکڑلیا‘ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ان دونوں کے ہاتھوں کے ساتھ شیطان کا ہاتھ بھی میرےہاتھ میں ہے۔ پھر آپ ﷺ نے بسم اللہ کہا اور کھانا تناول فرمانے لگے‘‘ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ کبھی بائیں ہاتھ سے پیے اس لیے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے۔‘‘ رسول کریمﷺ ہر چیز میں داہنے ہاتھ کا استعمال پسند فرماتے اور اسی پر دوسرے لوگوں کو بھی راغب فرماتے تھے۔ امام بخاری، امام مسلم اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہٗ سے روایت بیان کی ہے کہ ’’رسول اللہ ﷺ کے پاس دودھ لایا گیا جس میں کنویں کا پانی ملایا گیا تھا۔ آپ ﷺ کی داہنی طرف ایک اعرابی تھا اور بائیں طرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہٗ۔ پہلے آپ ﷺ نے پانی پیا پھر اعرابی کو دیا اور پھر فرمایا پہلے دائیں طرف کا آدمی پھر اس کے بعد کا۔ آپ ﷺ نے کہہ کر اور دائیں ہاتھ سے کھانے کے ساتھ ساتھ اپنے سامنے سے کھانے کا بھی حکم دیا ہے۔ (کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑ پور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 773 reviews.