Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ماہ مبارک میں عطا و بخشش کے وعدوں پر یقین

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

حضرت مولانا دامت برکاتہم العالیہ عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں ۔ان نامورشہرہ آفاق کتاب’’نسیم ہدایت کے جھونکے ‘‘ پرھنے کے قابل ہے

گھر سے نکلا تو ایک مولانا صاحب کے ساتھ ایک نوجوان بوانہ دہلی کے چودھری صاحب موجود تھے، مولانا نے بتایا کہ یہ چودھری صاحب تین سال سےاسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اس حقیر نے کلمہ شہادت سعادت سمجھ کر پڑھایا، کلمہ پڑھ کر انہوں نے اسلامی نام محمد سلمان رکھا، اور آسمان کی طرف بار بار اشارہ کرکے ’مالک تیرا شکر‘ مالک تیرا کرم‘ بڑی کیفیت کے ساتھ کہتے رہے، میں نے اس وجہ شکر کی وجہ معلوم کی توبتایا کہ میں تین سال سے آپ کو تلاش کررہا ہوں‘ سونی پت، پھلت، بوانہ، نریلہ، دہلی میں کل ملا کر 73 بار واپس جا چکا ہوں اور آج میرے دن بحال ہوئے جو 74 ویں بار آپ ملے۔ 73 بار میں محروم کلمہ پڑھے بغیر لوٹا، میں نے عرض کیا آپ کو پھلت اور سونی پت میں بھی کسی نے کلمہ نہیں پڑھوایا، وہ بولے اصل میں میں نے آپ کی کتاب پڑھی تھی، تو میری خواہش تھی کہ مجھے آپ کے ہاتھ پر ایمان لانا ہے، میں نے ایمان کی طرف آنے کی وجہ معلوم کی تو انہوں نے بتایا کہ مجھے مسلمانوں کے رمضان اور روزے بہت اچھے لگتے تھے، مجھے ایک صاحب نے یہ بھی بتایا تھا کہ قرآن، رمضان میں اترا، اس کی وجہ سے یہ مالک کے قانون کا جشن ہوتا ہے اور رمضان میں مالک ہر آدمی کی ایک دعا ضرور سنتے ہیں، میرا تجربہ بھی تھا، کئی سال تک میری ایک دعا ضرور قبول ہوتی رہی، میں نے ساری زمین بیچ کر ایک پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ کاروبار کیا، وہ پراپرٹی ڈیلر چالیس لاکھ روپے لے کر بھاگ گیا، اور بعد میں دس لاکھ روپے مجھ پر قرض ہوا، لوگ مجھے پکڑتے اور ذلیل کرتے میں کہتا عید کے بعد سب کے پیسے ادا کروں گا، گھر والے کہتے اتنی بڑی رقم کہاں سے دے گا؟ میں کہتا رمضان میں مالک سے مانگ لوں گا، گھر والے کہتے: مالک کیا آسمان سے اتار دے گا، میں کہتا اس کیلئے آسمان سے اتارنا کیا مشکل ہے؟ میں رمضان میں جمعہ کے روزے بھی رکھتا تھا اور گھر والوں کو بھی اس کی تاکید کرتا کہ گھر سے باہر بچے بھی رمضان میں کھاتے نہ پھریں، کسی کو بیڑی سگریٹ پیتے دیکھتا تو اچھا نہیں لگتا کہ رمضان میں سگریٹ پیتا ہے، رات کو جلدی اٹھتا اور آنکھ بند کرکے دعا کرتا، 25 ویں روزے کو ہمارے یہاں پٹواری آیا اور اس نے بتایا کہ یہ تین بیگہ زمین چوہدری چھوٹو رام تمہارے دادا کی ہے، اگر تم بیچنا چاہو تو ایک پراپرٹی ڈیلر خود قبضہ چھڑالے گا اور اسی لاکھ دینےکو تیار ہے اگر تم کہو تو دس لاکھ مجھے دینے پڑیں گے میں نکلوادوں گا۔ پراپرٹی ڈیلر سے بات طے ہوگئی، میں نے اس سے پندرہ لاکھ بیعانہ لے کر ستائیسویں روزے کو سب قرض ادا کرکے خوشی سے عید منائی۔ کلمہ پڑھ کر وہ چلے گئے مگر یہ حقیر چودہ سو سال پہلے کے نورانی ماحول میں ڈوب گیا، ایک زمانہ وہ تھا کہ سید الاولین و لآخرین، وجہ تخلیق کائنات، ہم سب کے آقا سیدنا محمد مصطفیٰ ﷺ مکہ کے ایک سخت مزاج قریشی کے پاس 73 بار دعوت دینے کے لیے تشریف لے گئے ہر بار وہ برا سلوک کرتا جو کیا جاسکتا ہے، مگر وہ نبی رحمۃ للعالمینﷺ پھر بھی مایوس نہیں ہوئے، اور 74 ویں مرتبہ تشریف لے جانےپر وہ قریشی ایمان قبول کرکے، صحابی رسولﷺ کے زمرہ میں شامل ہوتا ہے اور ایک زمانہ یہ ہے کہ ایمان قبول کرنے کیلئے طالب 73 بار کلمہ پڑھوانے والے کے پاس سے مایوس جاکر 74 ویں مرتبہ اسلام قبول کرتا ہے اور اللہ کا کس جذبہ کے ساتھ شکر ادا کرتا ہے، اس کے باوجود ہمیں دعوت کیلئے ناسازگار حالات دکھائی دیتے ہیں، دوسری یہ بات بھی دل کو چبھ سی گئی کہ ایک کافر و مشرک ماہ مبارک کا احترام کرکے اللہ کی طرف سے اپنے لئے ایسی قبولیت اور ہدایت کے فیصلے کروا سکتا ہے تو صاحب ایمان لوگوں کے گھروں میں کھلے عام روزہ خوری اور مسلم محلوں میں دنوں میں چائے خانوں اور ہوٹلوں کے کھلے عام چلنے پر ہمیں خدا کی شان بے نیازی کالحاظ کرکے اللہ کے غیض و غضب اور ہدایت سے محرومی سے ڈرنا چاہیے۔آئیے عہد کریں کہ دعوت کیلئے اس سازگار ماحول میں ہم بھی ماہ مبارک کا استقبال کریں اور اس کا ماحول بنائیں کہ ہر مسلمان اپنی مرادوں کو اللہ سے قبول کرائے، خصوصاً اللہ کے بندوں کی ہدایت کو اپنے رب سے مانگنے اور اپنی دعاؤں کو قبول کرانے کیلئے، اللہ اور اس کے رسولﷺ کے دادو دہش کے وعدوں پر یقین کرکے اپنے اللہ سے اپنی دعائیں قبول کروائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 789 reviews.