Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مناقب اہل بیت اطہارؓ انتخاب : کمی احمد پوری

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

محمد بن اسامہ رضی اللہ عنہٗ اپنے باپ سے ذکر کرتے ہیں انہوں نے کہا حضرات جعفر، علی اور زید بن حارثہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اکٹھے ہوئے تو جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا میں رسول اللہ ﷺ کو تم سے زیادہ محبوب ہوں۔ اور علی رضی اللہ عنہٗ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کو میں تم سے زیادہ محبوب ہوں اور زید رضی اللہ عنہٗ نے فرمایا میں رسول اللہ ﷺ کو زیادہ محبوب ہوں تو سب نے کہا چلو ہم سب چلیں رسول اللہ ﷺ سے جاکر پوچھ لیتے ہیں۔ اسامہ رضی اللہ عنہٗ کہتے ہیں سب آئے اور اجازت لی تو آپ ﷺ نے فرمایا نکل کر دیکھو یہ کون لوگ ہیں؟ تو میں نے عرض کیا جعفر، علی اور زید (رضوان اللہ علیہم اجمعین) ہیں۔ (میں نے یہ نہیں کہا کہ میرے باپ) آپﷺ نے فرمایا اجازت دیدو، چنانچہ وہ اندر آگئے تو سب نے کہا آپ ﷺ کو سب سے زیادہ پیارا کون ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’فاطمہ‘‘ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) انہوں نے کہا ہم مردوں سے معلوم کرنا چاہتے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: تو، تُو اے جعفر! اخلاق اور وجود (صورت و سیرت) میں میرے مشابہ اور مجھ سے ہے اور میرا خاندان ہے اور اے علیؓ تو میرا داماد اور میری اولاد کا باپ ہے اور میں تجھ سے اور تو مجھ سے ہے اور اے زید تو میرا مولا (آزاد کردہ غلام) اور مجھ سے ہے اور تیرے ناطے مجھ سے ہیں اور تو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے۔ (مسند امام احمد میمنیہ ج204/5)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 941 reviews.