Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چھوٹی عید پر بات پکی بڑی پر شادی!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری مجھے اگست 2010ء میں میری بہن نے تحفہ میں دیا جسے پڑھا‘ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی‘ اُس رسالہ میں بہت کچھ اور رمضان کریم کے بہت اچھے ورد تھے۔ رمضان کے کچھ ماہ بعد ایک شمارہ اس میں شادی ہونے کا وظیفہ لکھا ہوا تھا۔ میری بیٹی کی منگنی اس کے چچازاد سے پانچ سال پہلے ہوئی تھی‘ ہم نے شادی کا کہا تو لڑکے نے انکار کردیا‘ ہم سب گھر والے بہت پریشان ہوئے‘ پانچ سال کا عرصہ بہت ہوتا ہے اور لڑکے نے انکار کردیا میں نے شادی یہاں نہیں کرنی۔ اس کے بعد ہم نے بہت رشتے دیکھے مگر رشتہ دیکھنے والے آتے دیکھ کر چلے جاتے اور جواب کبھی آتا ہی نہ اور جب کبھی آتا تو ہمیشہ انکار میں ہوتا۔ حالانکہ ہم کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور بیٹی بھی ماشاء اللہ پڑھی لکھی خوبصورت تھی۔ ہم نے جب ایک دو جگہ سے معلوم کروایا تو پتہ چلا کہ کسی نے سخت بندش کی ہوئی ہے۔ ہم نے عبقری میں سے ایک وظیفہ جو کہ یہ ہے:۔ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 1،2،3 کو 319 مرتبہ ہر روز پڑھیں اور یہ عمل مسلسل اکیس روز تک کرنا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ 21 دن کے اندر اندر شادی کے تمام معاملات تاریخ وغیرہ طے ہوجائیں گے۔ یہ عمل میں نے غالباً 2012ء کے کسی عبقری شمارے میں پڑھا۔ میں نے یہ عمل پورا کیا۔ دو سال میں نے اپنی بچی کیلئے جو پریشانیاں اٹھائیں ہیں بس میرا اللہ ہی جانتا ہے۔ مگر اللہ کے پاک کلام میں اتنی برکت اور رحمت ہے۔ ایک رشتہ رمضان 2012ء سے پہلے آیا ہوا تھا‘ یہ رشتہ میری بیٹی کیلئے بہت اچھا ثابت ہوا‘ رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر میں میری بیٹی کی بات پکی ہوگئی اور بڑی عید کے بعد شادی ہوگئی۔ 2012ء سے عبقری میرے گھر میں ایک فرد کی طرح ہے اور ہر ماہ عبقری باقاعدگی سے میرے گھر آتا ہے۔ اسی طرح میرے بھائی کی شادی نہیں ہوپارہی تھی‘ عمر چالیس سال ہوگئی تھی‘ لاکھ کوششوں کے باوجود بھی رشتہ طے نہ پاتا‘ کسی نے بہت سخت جادو کیا ہوا تھا‘ ہم سب گھر والوں نے یہی وظیفہ کیا ماشاء اللہ اس کی شادی ہوگئی ہے۔ اللہ نے ایسا سبب بنایا کہ ہم سب خود حیران ہوتے ہیں‘ یہ سب اللہ کا کرم ہے۔ میرے چچا کی بیٹی کافی عمر کی ہوگئی تھی اس کو یہ وظیفہ بتایا اس کی بھی ماشاء اللہ شادی ہوگئی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! یہ عمل شادی کی بندش توڑنے میں بہت پرتاثیر ہے۔ اگر نیت صاف ہے اور حق حلال کا رزق آتا ہوگا ایسے کام ہوگا کہ سب حیران رہ جائیں گے۔ الحمدللہ! (م،ج،ر)
سخت ترین سفلی جادو کیسے پلٹا؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج جو عمل عبقری قارئین کو دینا چاہتا ہوں اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ آج سے تقریباً 13 سال پہلے کی بات ہے ہمارا ایک شخص سے جائیداد کے سلسلے میں جھگڑا چل رہا تھا‘ انہی دنوں نامعلوم مجھے کیا ہوا اور میں سخت بیمار ہوگیا‘ بیمار بھی اتنا کہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا‘ ہرجگہ سے علاج کروایا مگر کسی کو کچھ سمجھ نہ آتی‘ پھر روحانی علاج شروع ہوا تو معلوم ہوا کہ سخت ترین سفلی جادو ہے۔ میں اللہ سے رو رو کر دعائیں مانگتا کہ یااللہ مجھے اس اذیت سے نکال۔ پھر ایک عجیب واقعہ پیش آیا کہ رات نامعلوم کس وقت میری آنکھ کھل گئی اور میری آنکھوں کے سامنے عجیب و غریب حالات آنے شروع ہوگئے اسی کیفیت میں مجھ کو کسی کہنے والے نے کہا: چاروں قل پڑھوں‘ میں نے پڑھے‘ پھر حکم ہوا: اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر پھونک مارو‘ میں نے ایسا ہی کیا‘ پھر حکم ہوا‘ اپنی ہتھیلی کو سونگھ میں نے سونگھا‘ پھر حکم ہوا زور سے سونگھو میں نے زور سے سونگھا‘ اسی طرح چار بار حکم ہوا میں نے چار بار انتہائی زور سے سونگھا تو ہتھیلی سے خوشبو آنا شروع ہوگئی‘ خوشبو بھی ایسی کہ آج تک دوبارہ نہیں سونگھی۔
پھر حکم ہوا اپنے دائیں طرف چکر کھاؤں‘ میں نے چارپائی پر ہی چکر کھانا شروع کیے‘ جیسے بچے زمین پر لیٹے لیٹے چکر کھاتے ہیں اور میں اسی دن صحت یاب ہوگیا‘ دوسری طرف اس آدمی کو ہارٹ اٹیک ہوا کچھ دن بعد فالج کا شدید حملہ ہوا‘ کافی سال چارپائی پر پڑا رہا‘ ایک دن مجھ سے گڑگڑا کر معافی مانگی اور بتایاکہ میں نے تم پر سخت جادو کروایا تھا جو مجھ پر الٹا پڑگیا ہے۔میں نے اسے دل سے معاف کردیا‘ کچھ عرصہ بعدوہ فوت ہوگیا۔ اس عمل کی میری طرف سے اجازت عام ہے۔ (عبداللہ غوری)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 959 reviews.