Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شلجم سے فٹنس

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

عربی لفت فارسی شلغم سندھی گوگڑوں انگریزی Turnip یہ ایک عام سبزی ہے جو پکائی بھی جاتی ہے اور کچی حالت میں بھی کھائی جاتی ہے۔ اس کا اچار بھی ڈالا جاتاہے۔ اسے سادہ حالت یا ہمراہ گوشت پکایا جاتا ہے۔ اس کا اچار بہت لذیذ ہوتا ہے۔ اس کے اجزاءمیں پروٹین ، فاسفورس، کیلشیم اور وٹامن ایچ، سی اور فولاد ہوتے ہیں۔ ہر مزاج والوں کےلئے موزوں سبزی ہے۔ سالن یا سلاد دونوں صورتوں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کا مزاج گرم تر ہے۔ بغیر گوشت کے پکانا زیادہ مفید ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔ (1) یہ قبض کشا ہے اور معدے سے ریاح کو خارج کرتا ہے۔(2) جسم کو طاقتور بناتا ہے اور بدن کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔(3) جگر کو طاقت دیتا ہے اور جگر کی پتھری کو توڑتا ہے۔ (4)خشک کھانسی کو بے حد مفید ہے۔ (5 )خون پیدا کرتا ہے اور مصفی خون بھی ہے۔ (6)شلجم کا استعمال بصارت کومضبوط کرتا ہے۔ (7) بھوک بڑھاتا ہے۔(8) جلدی امراض میں اس کا کھانا مفید ہے۔ (9) درد معدہ والوں کو اس کا شوربہ پلانا انتہائی مفید ہے۔ (10) ضعف جگر، گنٹھیا، ضعف مثانہ اور نقرس میں شلجم بے حد مفید ہے ۔ اس کا مسلسل استعمال ان امراض سے نجات دلاتا ہے۔ یہ دوا اور غذادونوں صورتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ (11)شلجم کے بیج شلجم سے افعال میں زیادہ قوی ہیں ۔ (12) شلجم کے بیج مقوی باہ، ہاضم اور مدر بول ہیں ۔ (13)شلجم کھانے والوں کو کمر درد، درد گردہ اور پشت میں درد نہیں ہوتا۔(14) شلجم کا گرم مصالحہ اور سرکہ کے ہمراہ استعمال بہتر نتائج دیتا ہے۔ ٭ احتیاط: شلجم بلغم پیدا کرتاہے۔ مگر نمک لگا کر کھانے سے یہ عارضہ نہیں ہوتا۔ دیگر کچا شلجم نفخ پیدا کرتا ہے لہٰذا اسے گرم مصالحے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چائیے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 697 reviews.